وحدت  نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کر دہ بیان میں حلقہ 10سے ایم ڈبلیوایم کے کونسلر سید عباس علی نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے معیا ری ادویات کا استعمال ضر وری ہے لیکن شہر کے مختلف ہسپتالوں میں غیر معیاری ادویات کے استعال کی وجہ سے عوام کو علاج و معا لجے کی بہتر سہولیات میں مشکلات پیش آرہی ہے اور طرح طرح کی بیما ریوں میں اضا فہ ہو رہا ہے خصو صا گا ئنی کے شعبے میں غیر معیا ری ادویات کے استعمال کے سبب وقت سے پہلے بچو ں کی پیدا ئش کے واقعا ت میں اضا فہ ہو رہا ہے جس سے ماں اور بچے کی صحت کو بے انتہا دشوا ریوں کا سامنا ہے۔ضر ورت اس امر کی ہے کہ سر کاری اور پرائیوٹ ہسپتا لوں کے میڈیکل اسٹور ز پر موجود ادویا ت کامعا ئنہ کیا جا ئے اور غیر معیا ری اور ایسی کمپنیاں جن کے ادویات کی تصدیق کسی کوالٹی کنٹرول کے اد ارے سے نہ ہوئی ہو کو ضبط کرکے ایسے میڈیکل اسٹو ر ز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔حکومت کی ذمے دا ری بنتی ہے کہ وہ غیر معیا ری ادویات کی روک تھام کیلئے قا نون سا زی کرے اور موجودہ قو انین پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے اور ایسی غیر معیاری ادویات کو با زار میں فر وخت کرنے کے اوپر مکمل پا بند ی لگائی جائے۔

وحدت نیوز ( کراچی) جیو نیوز چینل پر کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کا انٹرویو اور تکفیری نظریات نشر کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر احتجاج کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔ کراچی میں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع جیو ٹی وی کے دفتر کے باہرمظاہرہ کیا اور جیو نیوز چینل کو پاکستان دشمن ، اسلام دشمن اور انسانیت دشمن نیوز چینل قرار دیا۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء وذاکرین نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد نے تکفیری عناصر کی نیندیں حرام کرتے ہوئے ان کی تیس سالہ سازشی کوششو ں پر پانی پھر دیا ہے، پاکستان کے عوام نے بھی پاک وطن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کی جانب دھکیلنے والے عناصر کو مسترد کردیا ہے، ملک میں بسنے والے شیعہ سنی ایک ہیں اور تکفیریت کے خلاف متحد ہیں اور اپنے اتحاد سے بھارتی ایجنٹوں کی تمام سازشو ں کو ناکام بنائیں گے۔

 

 علامہ علی انور جعفری، علی حسین نقوی اور علامہ مبشر حسن نے پاکستان میں تکفیری دہشت گردی کی بانی جماعت کے سرغنہ اور ان کے تکفیری نظریات کی شدید مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی و اسلامی قوانین کے تحت تکفیری نظریات رکھنا اور اس کی تبلیغ کرنا دونوں جرم ہیں اور جیو نیوز پر اینکر سید طلعت حسین کی جانب سے لدھیانوی کو مدعو کرنا صحافتی اخلاقیات کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ کیا پاکستان کے عوام بانی پاکستان محمد علی جناح کے بارے میں نہیں جانتے کہ وہ خوجہ شیعہ مسلمان تھے اور خوجہ برادری شیعہ ہی ہوتی ہے ، اس شناخت کا مطلب ہی شیعہ ہونا ہے خواہ وہ اثنا عشری ہوں یا اسماعیلی، بوہرہ یا آغا خانی؟ بانی پاکستان کی خاندانی وراثت کے سلسلے میں ان کی بہن فاطمہ جناح نے پاکستانی عدالت کو بتایا تھا کہ وراثت شیعہ طریقے سے ہوگی۔مولانا شبیر احمد عثمانی کو بھی معلوم تھا کہ بانی پاکستان کی ایک نماز جنازہ ان کے گھر میں ہی شیعہ طریقے سے ادا کی جاچکی تھی اور بانی پاکستان جناح کے جسد خاکی کوخوجہ اثنا عشری جامع مسجد و امام بارگاہ کے خدمت گار شیعہ غسال نے غسل و کفن دیا تھا۔ان کی نماز جنازہ کے ساتھ سیاہ علم مرنے والے کے لئے کی جانے والی عزاداری کا منہ بولتا ثبوت تھا اور آج بھی تصاویر میں سیاہ پرچم اور اس پر شیعہ اسلامی شعار تحریر نظر آتے ہیں۔محمد علی جناح کا نکاح بھی شیعہ عالم دین نے پڑھایا تھا اور اس کا بھی دستاویزی ثبوت موجود ہے۔جس مکتب سے تعلق کا کالعدم گروہ کا سرغنہ دعویٰ کرتا ہے ، اس کے کفر پر بھی سنی علماء کے واضح فتوے اور کتابیں موجود ہیں، جب کہیں میڈیا پر پیش کردیں گے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کا بانی ایک شیعہ مسلمان تھا، آل انڈیا مسلم لیگ میں جسٹس امیر علی، اصفھانی خاندان، ہلالی خاندان، سر آغا خان ، راجہ صاحب محمود آباد سمیت کئی شیعہ شخصیات اور خاندان شامل تھے اور پاکستان کا بینکنگ نظام اور ایوی ایشن کا نظام شیعہ بزرگان کی مہربانیوں کی وجہ سے ہی قائم اور مستحکم ہوا۔

 

آئین کی اکیسویں ترمیم میں یہ بات واضح ہے کہ کالعدم جماعتوں کے بیانات نشر کرنے پر پابندی ہوگی چہ جائیکہ ان جماعتوں کے رہنماؤں کے انٹرویو نشر کئے جائیں ، ایسا کرکے جیو ٹی وی نے قومی ایکشن پلان کو کمزور کرکے پاک فوج کے خلاف سازش کی ہے، دہشت گردی کو ابھارنے اور آئین کی خلاف ورزی پر جیو ٹی وی کیخلاف فوجی عدالت اور عام عدالتوں میں مقدمہ قائم کیا جائے اور جیو ٹی کے پروگرام نیا پاکستان کو بند کرکے اس میں ایک اصلی اسلامی مکتب فکر کو کافر قرار دینے والوں کو گرفتار کیا جائے۔جناح سمیت دیگر شیعہ بانیان پاکستان کو کافر قرار دینے والے تکفیری مفتیوں اور کالعدم جماعت کے سرغنہ کو وطن سے غداری کے جرم میں گرفتار کیا جائے اور فوجی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے جیو ٹی کے اینکر طلعت حسین کے پروگرام نیاپاکستان میں کالعدم جماعت کے سربراہ کو بلانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں واقع جیو ٹی وی کے دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جڑواں شہروں سے بڑی تعداد میں مظاہرین شریک ہوئے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں علامہ اصغر عسکری، اقرار ملک اور دیگر کا کہنا تھا کہ طلعت حسین نے کالعدم اہل سنت و الجماعت جماعت کے تکفیری سربراہ کو اپنے پروگرام میں بلاکر اکیسویں آئینی ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، ہم اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ رہنماوں  کا کہنا تھا کہ حکومت طلعت حسین کو توہن مذہب کا مرکتب ہونے اور کالعدم جماعت کے تکفیری سربراہ احمد لدھیانوی کی طرف سے تکفیر اور قتل وقتال کی قبولیت پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کرکے ان کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے یہ ٹیسٹ کیس ہے، اگر حکومت واقعی نیشنل ایکشن پلان  پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے  تواس کیس کو  فوجی عدالتوں میں چلاکر ایک مثال قائم کرے۔ اس موقع پر جنگ جیو کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور جیو مخالف بینر بھی آویزاں کیے گئے۔

وحدت نیوز (پشاور) آرمی پبلک سکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے بعدپاک فوج کی جانب سے کی جانے والی آپریشن ضرب عضب کا پورے ملک میں عوام نے خیر مقدم کیا ۔نیز اسکو مزید وسعت دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔جس سے صاف ظاہرہے کہ ملک کے عوام کی اکثریت دہشتگردی اور دہشتگردوں کی مکمل طو ر پر خلاف ہے۔ اور اس سے یہ بھی عیاں ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں پاک فوج اور حکومت مکمل طور پر حق بجانب ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی نے وحدت ہاوس میں سانحہ امامیہ مسجدکے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سانحہ امامیہ مسجد پشاور پبلک سکول سے کسی طرح سے کوئی کم حادثہ نہیں ، حکومت کے ذمہ دارو ں کو چاہئے کہ اس سانحے پر بھی سکول جنتی توجہ دیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک امر ہے کہ ہمارے ملک میں بعض معمولی واقعات کو تو نہایت بڑھ چڑھ کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ سانحہ امامیہ مسجد یا اس جیسے اہم واقعات کو بھی کم اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا سانحہ امامیہ مسجد کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیکر حقائق کو جلد سے جلد منظر عام پر لائے جائیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اسلام آباد میں منعقدہ دوروزہ مرکزی میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔ میڈیا ورکشاپ میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع کے میڈیا سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ شفقت حسین شیرازی، مرکزی میڈیا سیکرٹری محمد مہدی عابدی اور مختلف ٹی وی چینلز کے اینکر حضرات اور میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور اظہارخیال کیا۔ ورکشاپ میں صحافتی عنوان سے لیکچرز اور خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز سال بھر میں بہترین کارکردگی کے حامل صوبے اور اضلاع کے میڈیاکوارڈینیٹرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ بہترین صوبے کا انعام سندھ کو دیا گیا جبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر رہا۔ اسی طرح ملک بھر سے بہترین ضلع کا انعام اور سرٹیفیکٹ ضلع ملتان کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی کو دیا گیا۔ اس موقع پر ثقلین نقوی نے کہا کہ انشااللہ اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ملتان کی کارکردگی دیگر اضلاع سے بہتر ہوگی۔ واضح رہے کہ ثقلین نقوی مجلس وحدت مسلمین کے آغاز سے ہی بہترین ضلعی کوارڈینیٹر کا انعام حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری میڈیا سیل مہدی عابدی نے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا اور آئندہ بھی اسی طرح کی فعالیت کرنے پر زور دیا۔

وحدت نیوز( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ مساجد وامام بارگاہوں پر مسلسل حملے حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں اے پی سی کے فیصلوں کے باوجود آج بھی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرنے سے گریز کر رہی ہے جو حکومت کی دہشتگردوں سے ہمدردی کا ثبوت ہے ایک طرف توحکمران دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف انہی دہشتگردوں سے مل کر انہیں بے گناہ ہونے کی کلین چٹ دے دینا او ر انکو اس بات کی یقین دہانی کرانا کہ انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز اور عوام کے ساتھ کھلی غداری ہے حکمرانوں کو دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا اور ان مٹھی بھر تکفیری سوچ کے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کرنا ہو گا تاکہ ملک سے دہشتگردی جیسے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے اس سے پہلے کہ عوام خود اپنے تحفظ اور ان مٹھی بھر دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے میدان میں آ جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ شہداء شکریال راولپنڈی کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اب شیعہ سنی،سول سوسائٹی اور تمام محب وطن قوتوں کو ملکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور اسکے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک ان مدارس اور مساجد جو کہ ان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بن چکی ہیں کے خلاف کاروائی نہیں ہو گی وطن عزیز میں دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے ۔سانحہ پشاور کے ننھے پھولوں کے شہیدوں سے لیکر سانحہ شکار پور،سانحہ پشاور امامیہ مسجد،سانحات روالپنڈی کے شہداء کے لواحقین آج بھی اپنے شہداء کے قاتلوں کو سولی پر لٹکتے دیکھنے کے انتظار میں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree