وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئرعباس مصطفوی نے سانحہ راولپنڈی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور غیر منتازعہ ججز کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ایک سازشی و شرپسند گروہ اس سانحے کی آڑ میں ملک بھر میں اپنے مخصوص ایجنڈے کے تحت فرقہ واریت کو فروغ دینے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت بالخصوص پنجاب حکومت سے ان شرپسندوں کو لگام دینے اور شیعہ املاک اور امام بارگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے شیعہ علماء کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے اور انشاءاللہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ملکر فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور عملی کردار ادا کرتے رہنگے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ راولپنڈی نہایت افسوسناک اور ایک بڑی سازش کا حصہ ہے۔ پاکستان بھر کے شیعہ اور سنی مل کر اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ حکومت اس واقعہ کو شیعہ سنی اختلافات قرار نہ دیں، پاکستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گرد اور تکفیریوں کے ہاتھوں جی ایچ کیو، ہسپتال، ائیر بیس، حساس ادارے غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں۔ یہ سانحہ بھی ملک میں موجود دہشت گردوں کی سازشوں کا شاخسانہ ہے۔ سانحہ راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ہے، جسے غیور مسلمانان پاکستان کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد راولپنڈی میں مقیم گلگت بلتستان کے طلباء کو بے جا تنگ کرنے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلم لیگ نون کو بلتستان میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گی۔ اگر کسی بھی گلگت بلتستان کے بے گناہ طالب علم کو راولپنڈی میں تنگ کیا گیا تو ہم لیگی رہنماوں کو بلتستان میں چین سے رہنے نہیں دیں گے اور ان کو بھی رئیسانی کی راہ دکھانے پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ملتان کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ''آل پارٹیز امن کانفرنس''20نومبر کو ملتان کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی نے عمائدین اور کابینہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سخاوت عباس، سید مسیب رضا، وسیم عباس زیدی، غلام قاسم علی، ملک حسنین رضا، سید دلاور عباس زیدی، سید شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ملتان کا امن ہمیں ہرقیمت پر عزیز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 20نومبر کو ہونے والی ''آل پارٹیز امن کانفرنس''اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یافث نوید ہاشمی نے مزید بتایا کہ آل پارٹیز امن کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ کانفرنس کا مقصد ملتان میں پیدا ہونے کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنا اور تمام مسالک اور جماعتوں کے رہنمائوں کو ایک جگہ اکٹھا کرکے امن کا پیغام عام کرنا ہے۔

اسلام آباد (وحدت نیوز) حضرت عباس علمدار (ع) کے باوفا غلام مسجد، امام بارگاہ اور علم عباس (ع) کی حفاظت کریں، دشمن شعائر اسلامی کو نشانہ بناکر پاکستان کو اپنے بیرونی آقاؤں کے گھناؤنے عزائم کی بھینٹ چڑھانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد ملک بھر میں شیعہ و سنی کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وطن اور اسلام کے باوفا اور غیرت مند بیٹے اس سازش کو جانتے ہیں اور وحدت کے ذریعے ان کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ دشمن عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری امام حسین (ع) کے اجتماعات سے خوفزدہ ہے کیونکہ یہ اجتماعات دنیا بھر میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتے ہیں، دشمن جان لے عباس باوفا (ع) کے ماننے والے ہر صورت شعائر اسلامی کا تحفظ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر دور کے ظالموں اور جابروں کے آگے کبھی اپنا سر نہیں جھکایا ہے، ہمیں کربلا یہ سکھاتی ہے کہ ہم ظلم کے خلاف صف آراء ہوں اور ہر دور کی یزیدیت اور اس کے پیروکاروں کو بے نقاب کریں، انشاء اللہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں اہل سنت بریلوی اور اہل تشیع بیدار ہیں اور عالمی استعمار اور اس کے ایجنٹوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مرکزی سیکریٹری جنرل کا قوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ محمد (ص) و آل محمد (ع) کے ماننے والے ہر صورت شعائر اسلامی کی حفاظت کا فریضہ انجام دیں اور اس صورت کوئی بھی کوتاہی نہ برتیں، تکفیری دہشت گردوں نے مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کرکے استعماری طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کیا ہے، ملت جعفریہ اہل سنت کے مقدس مقامات کی بھی حفاظت کریں اور یہ ثابت کردیں کہ وطن عزیز میں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ فقط امریکی پے رول پر پلنے والے دہشت گردوں کی ایک سازش ہے جسے ہم نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) شہدائے کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کی یاد میں نکالے گئے مرکزی جلوس عاشورہ میں شرکائے جلوس نے علامہ حسن ظفر نقوی نے زیراقتداء نماز ظہرین ادا کی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام تبت سینٹر کے مقام پر نماز با جماعت کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی جب کے علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی بھی بڑی تعداد نماز جماعت میں شریک تھی، نماز جماعت کی امامت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کی۔

وحدت نیوز( بلتستان)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں شب عاشور کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورا جان کو ہتھیلی پہ رکھ کر، سر پہ کفن باندھے یزیدی طاقتوں سے مقابلہ کرنے اور موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مسکراتے ہوئے خون کے دھاروں سے بساط ظلم کو لپیٹنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداءعزاداری سید الشہداء پر پابندی لگانے اور محدود کرنے کی باتیں یزیدیوں کی بھول ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں عزاداری امام حسین (ع) سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین کل عاشورا کے جلوسوں میں سر پہ کفن باندھ کے شریک ہو جائیں۔ انتظامیہ کی طرف سے گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کے داخلے کی خبر خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ہے۔ دنیا شاید نہیں جانتی کہ ہمارا تعلق اس قبیلہ سے ہے، جس کے لیے موت شہد سے زیادہ میٹھی شے ہے۔ شہادت ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری قوت اور طاقت کا مظہر ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree