وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ولایتِ مولا علی ابن ابی طالب علیہ السلام مرکزِ اتحاد و وحدت بین المومنین ہے۔ راولپنڈی واقعے کی سازش رچا کرا اسلام و پاکستان دشمن تکفیری عناصر نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت عزاداری سید الشہداء (ع) کو محدود کرنے کی سازش کی جسے سنی شیعہ مسلمانوں نے اپنے مثالی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران مرکزی  مسجد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں نمازمغرب کے اجتماع سے خطاب میں کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ دشمنان اسلام ماضی میں بھی محافظِ دین اسلام نظام ولایت و امامت کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا اور آج بھی ہماری انفرادی حیثیت سے نہیں بلکہ ہمارے ولایت سے تعلق اور اتحاد و وحدت سے خوفزدہ ہو کر مسلسل تقسیم کرنے کی ناپاک سازشوں میں سرگرم عمل ہے۔

 

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان نے کل بھی اسلام و پاکستان کے دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا اور آج بھی پاکستان بھر میں تمام مومنین ”نہ ڈراﺅ، نہ ڈریں گے، ہم سب حسینی ہیں“ کے نعرے کی عملی تفسیر بنتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے کیلئے بلا خوف و خطر آمادہ و تیار ہیں۔ نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ راولپنڈی واقعے کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش میں ناکام و نامراد تکفیری عناصر مستقبل میں بھی کھسیانی بلیوں کی مانند مزید کھمبے نوچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا وقت ضائع کرینگی مگر وہ کبھی بھی عزاداری کے محدود کرنے یا پابندی لگانے کی سازش میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی کیونکہ انہیں یاد رکھنا چاہئیے کہ ذکر حسین (ع) کو مخلوق نے نہیں بلکہ خود خالق پرورگار عالم نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

 

نمازیوں سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں ملت تشیع اپنی صفوں کو اور منظم کرتے ہوئے نانا رسول اللہ (ص) کا میلاد اور نواسہ رسول امام حسین کا غم منانے والے برادران اہلسنت کے ساتھ پہلے سے موجود مثالی اتحاد و وحدت کو مزید بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حقیقی وارث اور نانا (ص) کا میلاد اور نواسہ (ع) کا غم منانے والے سنی شیعہ مسلمان ماضی کی طرح اب بھی اپنے اتحاد کے ذریعے جشن عید میلاد النبی (ص) اور عزاداری نواسہ رسول (ص) امام حسین علیہ السلام کو محدود کرنے اور پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے والے تکفیری عناصر کو ناامید کر دیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) سا نحہ راولپنڈی ایک عا لمی سا زش کا حصہ ہے جو انتہا ئی خطر نا ک منصو بہ بندی کا نتیجہ تھا جس میں دہشت گر دوں کی معا و نت مقا می قا نون نا فذ کر نے والے ادا روں نے کی اور بعد اذاں اس دہشت گردی کا فا ئدہ اُٹھا نے والی والی قوتیں میدان میں نکل آئی اور دہشت گردوں کو بچا نے کیلئے عزاء داری اور میلا د کے جلو سوں پر پا بندی کا مطا لبہ کر نے لگیں۔سا نحہ راولپنڈی ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے لیکن اس سا زش کا مکمل طور پر احا طہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اُس روز صر ف ایک مسجد نہیں بلکہ آٹھ(8) مسا جد اور اما م بار گا ہوں کو نشا نہ بنایا گیا اور رد عمل کے نا م پر ہزاروں قرآن جھلا دےئے گئے جبکہ کوہا ٹ ،ہنگو، راولپنڈی چشتیاں اور ملتان میں اربوں کی املا ک جلا دی گئیں جبکہ فر قہ وارانہ فسا دات کر نے کی سا زش بھی کی گئی جسمیں چار مومنین کو شھید کیا گیا تین دن بعد انچولی میں آٹھ(8)بے گناہ افراد کی جا ن لی گئی اور گزشتہ کل کر اچی میں بر بریت کی انتہا کر تے ہو ئے ایک مسلمان کو قتل کر کے اُسکی کٹی گردن پُل پر لٹکا کے اس مکروہ عمل کو سا نحہ راولپنڈی کا بدلہ قرار دیا گیا ۔ان خیالات ک اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کےمرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی ، ڈویژنل رہنما سید عباس موسوی اور علامہ ولایت جعفری بھی موجود تھے۔

 

ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ سا نحہ ر اولپنڈی پر بنا ئے جا نے والے کمیشن نے تا حال محض ایک مسجد کا دورہ کیا ، صرف ایک طرف کی گرفتا ریاں ہو ئی ہیں، صرف ایک فریق کے لو گوں سے حکو مت وقت نے ملا قا تیں اور مذا کرات کی ہے اور صوبائی وزیر قا نو ن و وفا قی وزیر دا خلہ نے وا ضح طور پر کمیشن ، فیکٹ فا ئنڈنگ کمیٹی اور را ئے عامہ پر یک طر فہ طور پر مو ثر ہو نے کی کو شش کی ہے جس نے حا لا ت کو مزیدبگا ڈ دیا ہیں اور تا حال تعمیر نو کیلئے ایک مسجد کے علا وہ کسی مسجد اور ما ر کیٹ کا تخمینہ نہیں لیا گیا ہے۔چو ہدری نثا ر علی نے اپنے تا زہ بیان میں نئے سی سی پی او راولپنڈی لالیکا کو حقا ئق بیان کرنے پر سخت تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے جس سے حکو مت کی طا لبان نوازی اور جا نب داریت کھل کر سا منے آگئی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پا کستان اس صو رت حا ل کو انتہا ئی تشویش کی نگا ہ سے دیکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہما رے تعا ون کے با وجو د مو جو دہ حکو مت اور جو ڈیشل کمیشن آزادانہ فیصلہ دینے کی پو زیشن میں نہیں ہیں لہذا ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ فوری طور پر اس سا نحہ اور اسکے بعد کے تما معاملا ت کی زمہ دار ی قبول کر تے ہو ئے وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور صو بہ پنجا ب کے وزیر قا نو ن رانا ثنا ء اللہ فوری استعفا ء دیں یا انہیں بر طرف کیا جا ئے جبکہ سپریم کو رٹ کے فل بینچ کی سر بر اہی میں جو ڈیشل کمیشن قا ئم کیا جا ئے جو اس واقعے کو اُس تما م سا زش کے تنا ظر میں بے نقا ب کر کے ذمہ داران کوقرار واقعی سزاء دے سکے۔

 

طا لبان نواز سیاسی جما عتوں کے دبا و میں آکر وفاقی اور صو با ئی حکومت نے جو یک طر فہ کا روایان کی ہیں اور بے گنا ہ افراد کی گرفتاریاں کی ہیں ، چادر اورچا ردیواری کا تقدس پائمال کیا ہیں یہ سلسلہ فو ری طور پر ختم کیا جائے اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جا ئے جبکہ گلگت بلتستان اور پارہ چنار کے لو گوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے بہ صو رت دیگر مجلس وحدت مسلمین اپنی اتحادی تمام مکاتب فکر کی جما عتوں کے ساتھ ملکر عوامی طاقت کے ذریعے تکفیری قو توں کا راستہ روکے گی۔مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی الیکشن میں پورے ملک سے بھر پور حصہ لے رہی ہے اور ہم فکر گروہوں اور جما عتوں سے ملکر انشاء اللہ تبدیلی کی بنیاد رکھے گی اور وطن عزیز میں مثبت قو توں اور حقیقی قیادت کو پر وان چڑھائے گی۔ ہما را مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن نا م بدل کر کالعدم تنظیموں کو فعال ہو نے سے روکے جبکہ بڑی سطح پر ہم ویہ سمجھتے ہیں کہ مو جو دہ الیکشن کمیشن متنا زعہ ہے اور سا بقہ الیکشن کے تنا ظر میں اسکی از سر نو تشکیل کر کے نئی ٹیم کے زیر نگر انی انتخا با ت کر ائے جا ئے۔

 

انہو  ں نے کہا کہ ہم نے وطن عزیز کو محفوظ بنا نے کیلئے الائنس آف پیڑیاٹ کی بنیا د رکھ دی ہے جو وطن بچا نے کا غیر سیا سی الا ئنس ہو گا جسمیں شخصیات اور جما عتیں شر کت کر سکتی ہیں بائیس 22 نما ئندہ اہل سُنت جما عتوں کی سر براہ جما عت سُنی اتحاد کو نسل اور سینیٹر سید فیصل رضا عا بدی اس الائنس کے ممبر بن چکے ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اہم شخصیات اور جما عتیں اسکا حصہ بنیں گئیں۔ہم دہشت گر دی کا سب سے بڑا شکاررہے ہیں اور اسی طر ح شھداء کے لواحقین دہشت گردوں سے مذا کر ات کے معا ملے کے سب سے بڑے فریق ہونی چاہئیں لیکن بد قسمتی سے دو نو ں حقیقی طا قتوں کو ایک طرف رکھ کر دہشت گر دوں سے مذا کرات کا ڈول ڈا لا گیا حکو مت وقت شھداء کے خون پر سمجھو تہ کر نے کی کو شش کریگی تو وارثا ن شھداء بھر پور مذمت کرینگے اور قا تلوں کو اقتدار میں لا نے کی سا زش جو در حقیقت وطن عزیز کو تبا ہ کر نے کی سا زش ہے کبھی کامیا ب نہیں ہو نے دینگے شھداء کے وا رثا ن نے صدا ئے شھداء(وائس آف ما رٹا ئرز) نا می فورم تشکیل دے دی ہے مجلس وحدت مسلمین اس فو رم کی بھر پور تا ئید اور حما یت کر تی ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک محروم خطہ ہے جسکا بڑا سبب وفا ق کی نا اہلی ، غیر ملکی قو توں کی مدا خلت اور مروجہ نظا م ہے بلو چستا ن میں مسنگ پر سنز کے وا قعا ت مہذب معا شرے پر بد نما داغ ہے بلو چستان ہر اُس شخص کا ہے جو بلو چستان میں رہتا ہے بلو چستان کے وسا ئل پر پہلا حق اہل بلو چستان کا ہے مجلس وحدت مسلمین آئین کی با لا دستی پر یقین رکھتی ہے جس کے تحت کسی فرد ، ادارے یا قبیلے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے مخالف کو لا پتہ کریں لہذاء صر ف عدا لتی عمل کے ذریعے قانون کا نفاذ ہو نا چا ئیے تا کہ معا شرے میں انارکی کو روکا جا سکے البتہ عدا لتی عمل بہت سا ری اصلا حات کا متقا ضی ہے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونیوالی استعماری سازشوں کے پیش نظر عصر حاضر میں عزادای امام حسین (ع) اوجب ترین عبادت ہے، عزاداری پر پابندی لگانے کا خواب دیکھنے والے سن لیں کہ امسال چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر جلوس ہائے عزا پہلے سے کہیں زیادہ جوش و خروش اور کربلائی عزم کے ساتھ نکالے جائیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم شہادت امام زین العابدین (ع) کی مناسبت سے شکریال میں نکالے گئے ماتمی جلوس کے آغاز پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ پیغام کربلا کو نہ کبھی پہلے محدود کیا جاسکا اور نہ ہی آئندہ کوئی ایسی سازش کامیاب ہوگی، ہر دور میں کربلا کے پیروکاروں نے خون کے دریا عبور کر کے پیغام کربلا کو زندہ رکھا، انشاءاللہ کربلائے عصر میں بھی حسینی پروانے اپنے خون کا نذرانہ دیکر طاغوتی سازشوں کا راستہ روکیں گے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران استعمار کے گماشتوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا امن تہہ و بالا کرنے کی مذموم سازشیں کیں، کراچی میں محرم الحرام سے قبل اور محرم کے دوران عزاداروں اور عزاداری کے پروگراموں پر حملے کئے، لیکن انکے مذموم عزائم پورے نہ ہوسکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کو سانحہ راجہ بازار راولپنڈی کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کی پالیسی اپنائی گئی، جس کے نتیجے میں راولپنڈی، ملتان، چشتیاں اور ہارون آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مساجد اور امام بارگاہ نذر آتش ہوئے، علم پاک جلائے گئے اور ہمارے مقدسات کی بیحرمتی کی گئی، ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت اور حکومتی اداروں نے شدت پسند تکفیریوں کا راستہ روکنے کے بجائے انکے سرپرست بن گئے، آج حکومتی سطح پر انہیں خوش کرنے کیلئے میلاد النبی اور عزاداری سیدالشہداء کے جلوسوں کو محدود کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم عزاداری پر پابندی سمیت دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا موجب بننے والا کوئی بھی حکومتی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ ہم نے ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس شہدائے کربلا سے لیا ہے اور انشاءاللہ انہیں کی راہ پر چلتے ہوئے میدان میں حاضر رہ کر یزیدان عصر کا مقابلہ کریں گے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے ، ہماری گردنیں تو کٹ سکتی ہیں لیکن مجالس و جلوسہائے عزا نہیں رک سکتے ، ملت تشیع کا ہر پیرو جواں کربلائے عصر میں حسینیؑ کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، انشاء اللہ سر زمین پاکستان پر حکومت کی جانب سے اپنائے جانے والے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود چوکوں چوراہوں ، گلیوں اور بازاروں حسینیت کا پرچار اور یزیدیت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کے علاقہ امر پور میں مجلس و جلوس عزا کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسؤل دفتر مولانا سید اسرار حسین گیلانی ، وحدت یوتھ اور وحدت سکاؤٹس کے مرکزی مسؤل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، رہنما اختر عمران کے علاوہ وحدت سکاوٹس اور وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔



علامہ شفقت شیرازی نے کہا عزادری سید الشہداء ایک منظم تحریک کا نام ہے ، جسے کوفہ و شام کے بازاروں میں کربلا کی شیر دل خاتون سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے شروع کیا تھا ،تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور میں اس تحریک کود بانے کی سازشیں ہوئیں ، لیکن پیرووان کربلا نے زینبی ؑ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا یا ، آج بھی عزادری اسی عزم و استقلال اور عقیدت کے ساتھ ہو رہی ہے ، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ طلوع صبح قیامت تک جاری رہے گا ، یاد رہے کہ امر پورہ میں مقامی پولیس وا نتظامیہ کی جانب سے جلوس عزا نکالنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں ، علامہ شفقت شیرازی نے خود جلوس برآمد کرایا اور یہ روائتی ماتمی جلوس بحفاظت اپنی منزل مقصود پر پہنچا ۔



دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے سلطانہ فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ مجلس عزا سے بھی خطاب کیا ، عزاداری سید الشہداء کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اپنی نگرانی میں جلوس عزا بر آمد کرایا ، علامہ شفقت شیرازی نے وحدت سکاؤٹس وحدت یوتھ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی کی اردگردکی ا مام بارگاہوں شاہ چن چراغ گلاس فیکٹری، ڈھوک رتہ ، تیلی محلہ کے متولیان اور منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے ان کی مشکلات کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام بارگاہوں کے متولیان ، بانیان مجالس اور جلوسوں کے لائسنسداران کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، اگر کسی بھی مقام پر عزاداری رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اسے پاؤں کی ٹھوکر سے دور کریں گے ۔

راولپنڈی ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ راجہ بازار کے بعد صوبائی حکومت ، پولیس اور انتظامیہ کی متعصبانہ پالیسیوں کا نشانہ بننے والے اسیروں کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں ، ایم ڈبلیوایم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے پہلو میں کھڑی ہے اور انشاء اللہ بلا جواز گرفتار کئے گئے اسیروں کی رہائی کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار چوہڑ چوک اور راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں اسیروں کے لواحقین سے بات چیت کے دوران ، اس موقع پر علامہ علی شیر انصاری ، سید مسرور نقوی اور راہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ، ملک اقرار حسین نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں ملت تشیع کے بے گناہ افراد کی گرفتاریاں ظاہر کرتی ہیں کہ حکومت ، انتظامیہ پولیس اور تمام حکومتی ادارے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور ان کی خوشنودی کے لئے انتہائی اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ یہ صورتحال زیادہ دیر نہیں چلتے گی ، پاکستان میں شیعہ اور سنی پوری طرح منظم اور متحد ہیں ، انہوں نے جس طرح اتحاد اور وحدت کی قوت سے سانحہ روالپبڈی کی آڑ میں ملک میں فرقہ اریت کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنایا ، اسی طریقے سے حکومت اور اداروں کی متعصبانہ پالیسیوں کا راستہ بھی روکیں گے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں امام جمعہ کوئٹہ کا کہنا تھا کہ سی سی پی او اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس سے ثابت ہوچکا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں فرقہ واریت پھیلانیکی کوشش کی گئی، لیکن شیعہ سُنی علماء کے اتحاد نے تکفیری ٹولے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ اس کرۂ ارض پر بسنے والا ہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روز معاشی تگ و دو کرتا ہے اور بڑی محنت سے اپنی اور اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامات الٰہیہ کے مطابق کرے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں، لیکن اگر اس کام میں اس نے اسلامی ضابطوں کی پابندی نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیار کئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنے شروع کر دیئے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ چناںچہ ﷲ رب العزت نے ہمارے استعمال اور فائدے کے لیے متعدد نعمتیں پیدا فرمائی ہیں اور ساتھ ہی یہ تاکید بھی کردی کہ ہم ان نعمتوں کو استعمال کرتے ہوئے احکامات الٰہیہ سے نہ ہٹیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق ان سے مستفید ہوں۔ لہذا ہمیں چاہیئے کہ حلال رزق کمائیں تاکہ ہماری آئندہ نسلیں بھی پاک و پاکیزہ رہیں اور حلال طریقے سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

 

علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نئے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے پوری پاکستانی قوم یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ پاکستان کے چہرے سے دہشتگردی کے بدنما داغ کو مٹائینگے۔ اس وقت مملکتِ خداداد پاکستان کو سب سے زیادہ خطرہ دہشتگردوں سے ہے، لہذا اُنہیں چاہیئے کہ آرمی سربراہ کی حیثیت سے وہ اپنی اس زمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔ امام جمعہ کوئٹہ نے کہا کہ سی س پی او راولپنڈی اختر عمر حیات کی حالیہ پریس کانفرنس کے بعد تکفیری ٹولے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہے اور یہ ثابت ہوگیا کہ سانحہ راولپنڈی کا ڈرامہ رچا کر ملک میں شیعہ سُنی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، لیکن علمائے اہلسنت و اہل تشیع نے بروقت اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree