وحدت نیوز(لاہور) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید افتخار نقوی نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے بیانات پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو زبانی کلامی اور کھوکھلے نعروں سے تعبیر دیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کے بیان قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور نواز شریف نے پاکستان بچایا جیسے بیان جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح کی شخصیت ک±شی ہے وہیں اب تک مادر وطن پاکستان کی بقاءکی خاطر بہنے والے شہدائے پاکستان کے پاک لہو کے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔

سید افتخار نقوی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول و گلشن پارک لاہور سمیت کراچی تا کوئٹہ، خیبر تا گلگت بلتستان یہ پاکستان کی مظلوم عوام تھی جس نے اب تک 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو بچایا ہے ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین افراد اس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنے. دہشتگردوں نے مساجد، امام بارگاہوں،، درباروں اور گرجا گھروں سمیت بازاروں اور چوراہوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا. زبانی کلامی نعروں سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نامزد نااہل لٹیروں کا موازنہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی بابصیرت شخصیت کے ساتھ کرنا منافقت و شخصیت پرستی کے سوا کچھ نہیں ہے. یہ مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے دہشت گردی کے عروج کے دور میں اتحاد امت مصطفیٰ ﷺکے پرچار سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور انہیں پاکستان کے نام پر متحد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو اپنا نصب العین قرار دے کر اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ  دہشتگردوں کی نرسری کو اپنی آغوش فراہم کرنے والے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ وہ پاکستان بچانے والوں میں شمار ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نے سینکڑوں لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر کئی کئی دن پرامن احتجاج کر کے اقوام عالم سمیت پاکستانی اداروں کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں تو دہشتگردی کا خاتمہ لازم ہے اور ہم ہی نے دہشت گردوں سے مذاکرات کو مسترد کیا ہے جبکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کے حق میں پریس کانفرنسس کرتی نظر آتی تھیں جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے . اتنی آسانی سے آپ حقیقی فرزندانِ قائد و اقبال کی محنت پر پانی نہیں پھیر سکتے. اس پرامن ماحول کی آبیاری ہم نے اپنے خون سے کی ہے. لہٰذا آپکے کھوکھلے نعرے تمام باشعور محب وطن پاکستانی بالخصوص ملت جعفریہ پاکستان مسترد کرتے ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں. لیگی رہنما پرویز ملک، خرم دستگیر اور سائرہ افضل تارڑ ان نازیبا و تضحیک آمیز بیانات پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و شہدائے پاکستان کی ارواح سے معذرت خواہی کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی کی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت۔

 قائد اعظم کے پاکستان پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم فرقہ واریت سے پاک اسلامی پاکستان کے خواہاں تھے جہاں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہو، تقرہب میں سیاسی ومذہبی شخصیات کے علاوہ معروف اینکر پرسن غلام حسین ، مجیب الرحمن شامی اور افتخار احمد نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی تنظیم نو کیلئے جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں اجلاس کا انعقاد۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی، مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی، مئسول مرکزی آفس ارشاد حسین بنگش، صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین، شفیق حسین طوری کی شرکت۔

علامہ سید ذکی الحسن الحسینی ضلعی آرگنائزر مقرر۔ اس موقع پر 10 رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں مولانا گل علی ۔برادر علی رضا اور برادر منظور حسین شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی ڈیرھ مہینے خے اندر تمام علاقوں میں یونٹ بناینگے اور دوربارہ الیکشن کراکے نئے سیکرٹری جنرل کا انتحاب کرینگے۔

وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی 2 روزہ دورہ کے آخری روز بنوں پہنچ گئے جہاں پر انہوں نےتنظیمی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ضلع بنوں کے آئندہ 3 سال کےلئے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا۔

اکثریت رائے نے ذیشان علی کا دوبارہ ضلعی سیکرٹری جنرل کے طور پرانتخاب کیا گیا، اس موقع پر بخار علی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔

صوبائی سیکرٹری جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بنوں میں اہم کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے تاکہ اس غریب خطے کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہوسکے۔ مجلس وحدت مسلمین پہلے کی طرح بنوں میں عزادری سید الشہدا کے حوالے سے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی۔اس موقع پر صوبائی رہنما برادر نوروز بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی اور مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی کا دورہ لکی مروت، چند روز قبل دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معروف پشتو شاعر سید افگار بخاری کے فرزند سے غیور عباس بخاری، بھائی اور دیگر پسماندگان سے ملاقات و تعزیت۔ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز (کراچی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 143ویں یوم ولادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے تحت سمپوزیم ’’پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز‘‘کا انعقاد کیتھولک کلب سولجر بازار پر کیا گیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کچھ ایسی خصوصیات ہیں جو اسے علاقائی اور عالمی سطح پر اہم بناتی ہے ۔ انہی خصوصیات کی وجہ سے اسے خطرا ت کا بھی سامنا ہے ۔ پاکستان میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو کسی بھی ملک کو طاقتور بنانے کا باعث بنتی ہیں ۔ یہاں کے پہاڑ ،گلیشیر،جغرافیائی پوزیشن ،نہری سسٹم ،زراعت ،صحرا ء،میٹھے پانی کے زیر زمین ذخائر ،کوئلے کے ذخائر،یہاں کے موسم ،فصلیں ،ہوائی راستے،زمینی روٹ وغیرہ پاکستان کو طاقتور بنانے کے لئے کافی ہے ۔

انہوں نےکہاکہ ماضی میں برصغیر میں جو بے شمار حملے ہوئے اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ انتہائی دولت مند اور نعمتوں سے مالا مالا خطہ ہے ۔ ہماری اہمیت کی ایک بڑی وجہ ہمارے پڑوس میں ایران کا ہونا ہے ۔ پاکستان میں پانچ کروڑ شیعہ عوام کا انقلابی ملک کے نزدیک ہونا استعمار کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے ۔ شیعہ و سنی مل کر اگر یہاں حکومت بناتے ہیں تو بہت آگے نکل سکتے ہیں ۔ عالم اسلام کے اہم معاملات میں یہاں کی عوام معمولاً سب سے پہلے آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں ۔ جہاں قریب میں انقلاب اسلامی رونما ہوا ہے اور یہاں کی شیعہ وسنی عوام نے اس سے اثرات حاصل کئے ۔ پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا پاکستان کی اہمیت کا ایک اور بڑی وجہ ہے ۔ اسی وجہ سے پاکستان کی بھی بہت اہمیت ہے ، عالمی قوتوں کی نظریں بھی اس پر لگی ہوئی ہے اور پاکستان کو انہوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسائل میں دھکیلا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کاکہنا تھاکہ پاکستان کی اپنی اہمیت کے باعث عالمی طاقتوں کو بھی اس سے خطرات لاحق ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہی اہمیتو ں کے پیش نظر ہم پر پے در پے سازشوں کا سلسلہ دراز کیا گیا ہے ۔ تاکہ ہم آپس میں الجھے رہے ۔ عالمی سطح پر ہمیں دبائو میں لایا جاتا ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کو لالچ اور دھمکیاں دی جاتی ہے ۔ ہمیں داخلی چیلنجز کا بھی سامنا ہے ۔ ہمارے اداروں کو تباہ کیا گیا ہے ۔ سیاسی ،کلچرل،سماجی،معاشی ،تعلیمی سمیت ہر میدان میں ہمیں بحران میں ڈالا گیا ہے ۔ ہمارے میڈیا کی نشریات قومی اہداف کے منافی ہے ۔ ہماری اقدار اور ثقافت کے خلاف میڈیا میں ڈرامے پیش کئے جاتے ہیں ۔ ایسی گفتگو ان میں شامل ہوتی ہے جو شرعی طور پر جائز نہیں ۔ ان سارے مسائل کے ذمہ داران وہ ہیں جنہوں نے غلط فیصلے کئے ۔ اس میں سیاست دان اور ریاستی ادارے بھی شامل ہیں ۔ ہماری خارجہ پالیسی پر عرب ممالک کا مخصوص اثر ہے ۔ یہ سارے مسائل اور درپیش چیلنجز ہیں ۔ جن کے متعلق پہلے عوام کو بیدار کرنا ہوگا اور ان سے نکلنے کے لئے راہ حل تلاش کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کو مواقعوں میں بدلنا ہوگا ۔ عوام کو فیصلوں اور پالیسیوں کا شعور دینا ہوگا ۔ ہمارے یہاں پولیٹیکل جینین لیڈر شپ کو پنپنے دینا ہوگا ۔ ایسے افراد ہونے چاہیئے جو اپنے ملک کا دفاع کریں ۔ شہید قائد علامہ عارف حسینی کی شخصیت مقبول ہورہی تھی اسی وجہ سے انہیں شہید کردیا گیا ۔ ان چیلنجز سے نکلنے کے لئے استقامات اور خلوص کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا ۔ اخلاص اور احساس سے کئے ہوئے کاموں میں اللہ مدد فرماتا ہے ۔ جس طرح تکفیریت ایک اہم بحران تھا ،مگر اسے بہت حد تک ہم شکست دینے میں کامیاب ہوئے ،اسی طرح ان بحرانوں سے بھی باہر آسکتے ہیں ۔ سوشل میڈیا آج باشعور لوگوں کے ہاتھ میں ہے ۔ کئی مواقعوں پر حکومت کی پالیسیاں سوشل میڈیا کے ردعمل اور مہم کے نتیجہ میں بدلتی دیکھی گئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خود بھی ان مسائل سے نکلنے کی کوشش میں ہے ۔ ملائیشیا میں سمٹ کانفرنس میں شرکت کی خواہش،سپاہ پاسداران سے اہم شخصیات کی ملاقات اور روس کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور سی پیک جیسے معاملات اسی جانب اقدامات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہ کرنا پاکستان کی عقب نشینی کی بناء پر نہیں بلکہ تکنیکی غلطی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اپنے مفادات پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب خود بھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا ۔ جرا ت کی ضرور ت تھی ،جس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ۔ وزیراعظم کو بزدل لوگوں نے ایسا غلط مشورہ دیا ہے ۔ البتہ یہ معاملات تبدیل ہورہے ہیں اورپاکستان ان تبدیلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا ہے ۔ دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے آئندہ تین سال کے لئے برادر حسن رضا کو اکثریت رائے سے سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔ ان سے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی صاحب نے حلف لیا ۔ پروگرام میں قرا ت برادر اشرف ،ترانہ شہادت مزمل ،کمپئیرنگ برادار تصدق اور دعاء کی تلاوت علامہ صادق جعفری نے کی ۔

Page 93 of 1508

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree