وحدت نیوز(لاہور) گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کے خلاف خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بلا وجہ کاروائیوں کو تحریک انصاف کے ذمہ داران اپنی یقین دہانیوں کی پاسداری کرتے ہوئے ان مظلوموں کے مسائل حل کریں،بصورت دیگر ٹرانسپورٹروں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے عدالتوں میں کے پی کے انتظامیہ کے خلاف رٹ دائر کریں گے،کمشنر ہزارہ ڈویژن کے ایما پر گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کورکمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی نے کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوُں نے ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن تاحال ٹرانسپورٹرز در در کے دھکے کھا رہے ہیں ہم اس نا انصافی کو مزید برداشت نہیں کریں گے،جمہوری حکومت میں انتظامیہ کی من مانیوں نے ڈکٹیٹر شپ کے ادوار کی یاد تازہ کردی ہے،کل تک ٹرانسپورٹرز کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج سمیت قانونی چارہ جوئی پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ علامہ مختارامامی نے کہا ہے کہ واحد مسلمان ایٹمی ملک پاکستان کو یمن معاملہ میں کسی قسم کے غیر ذمہ دارانہ کردار کی بجائے غیر جانبدار رہ کر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان اندرونی طور ایک بڑی جنگ کا شکار ہے۔ مختلف سرحدوں پر فوج درکار ہے۔ یمن جنگ میں حصہ لینے کے بعد ہماری فوج کمزور پڑ جائے گی۔وحدت سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی بدولت پوری دنیا ایک گاوں کی مانند ہو چکی ہے، اقوام اور ممالک ہمسایوں کی طرح ہو چکے ہیں، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام لاگو کیا گیا وہ اپنی عمر پوری کرنے کو ہے۔ آج دنیا میں کوئی بھی سپر پاور نہیں ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد دو قطبی بن چکی تھی، لیکن آج ورلڈ پاور موجود ہیں کوئی بھی سپر پاور نہیں۔

 

علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ فوج بھیجنا ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ دین، قانون، اخلاق اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔ افغانستان جنگ میں شمولیت کے ثمرات آج تک ہم بھگت رہے ہیں۔ اسرائیل اور سعودیہ ایسے ممالک ہیں جو ہمیشہ جنگ چاہتے ہیں۔ ہمارا یمن جانا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ ہم جنگ طلب ہیں، اور جنگ کے شعلوں کو بھڑکانا چاہتے ہیں، جلتی پر تیل کاکام کرنا چاہے ہیں۔ اس جنگ کے شعلوں کو پھر ہم نہیں بجھا سکیں گے۔ اگر یہ مسئلہ حرمین شریفین کا ہے تو عرب لیگ کی بچائے او آئی سی کا اجلاس بلایا چاہیے تھا۔ یمن سے سعودی عرب نے القاعدہ کے خطرناک دہشت گردوں کو جیلوں سے آزاد کرایا۔ نواز شریف کو جاننا چاہیے، کہ وہ سعودی بادشاہ کی طرح پاکستان کے شاہ نہیں ہیں، کہ وہ بنا سوچے سمجھتے حکم جاری کر دیں۔ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو کسی قسم کا خطرہ نہیں، مقدس مقامات کو سعودیہ نے گرایا، داعش نے کعبہ کو گرانے کی دھمکی دی۔ پاکستان اگر اس جنگ کا حصہ بنے گی تو انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا، نواز شریف اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

وحدت نیوز (گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کی جنگ کو پاکستان میں ہم نے نہیں مسلم لیگ نواز نے امپورٹ کیا ہے، ڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو داؤ پر لگا کر سعودی شہزادوں کی آشیر باد حاصل کرنے نیز پاکستان میں سعودی مفادات کا تحفظ کرنے والی جماعت کے خواب چکنا چور ہوگئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تمام جماعتوں نے حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے سعودیہ اور یمن کی جنگ میں سعودی جارحیت کا حصہ بننے کے خلاف ووٹ دیکر مجلس وحدت مسلمین کے موقف کی مکمل تائید کی، اگر یہ جرم ہے تو پارلیمنٹ کے تمام ممبران کے خلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے وحدت مسلمین پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ مجلس وحدت کا منشور ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا ہے اور پاکستان میں تمام مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے تکفیری دہشت گرد گروہوں اور ان کے پشت پناہوں کو بے نقاب کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اپنے مخالفین سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جس کا نتیجہ سوائے رسوائی کے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن دوسری جماعتوں پر فرقہ پرستی کا الزام لگا رہے ہیں حالانکہ ان کے دور اقتدار کو دو سال کا عرصہ ہونے کو ہے اور اس دوران جتنی اہم تقرریاں ہوئیں ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نواز سے بڑی فرقہ پرست جماعت اور کوئی نہیں ہے۔ سید جعفر شاہ کو چیئرمین سپریم اپیلیٹ کورٹ کے سمری سے نکالنے کی خاطر گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کو ہٹا کر غیر مقامی گورنر لایا گیا اور اب جو سمری تیار کی جا رہی ہے وہ بھی مسلم لیگ نواز کی اسی ذہنیت کی عکاس ہے جبکہ وحدت مسلمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بلاتفریق تمام گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عوامی مسائل اور ملازمتوں سے برطرف کئے گئے متاثرین کیلئے آواز اٹھایا ہے اور آئندہ بھی مسلکی، قومی، لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی اس دو سالہ دور حکومت کے تمام متنازعہ اقدامات کے خلاف بہت جلد وائٹ پیپر شائع کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری سے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اور پی پی رہنماء قلب حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کے رہنماء قلب حسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ کوہاٹ کی سطح پر ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہماری خواہش کہ ان انتخابات میں ملکر چلا جائے، تاکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آسکیں۔ اس موقع پر علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی مشاورت اور منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، انشاء اللہ ملت اور عوام کے مفاد میں ہی تمام فیصلے کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے رابطہ عوام مھم کے سلسلے میں ضلع نوشھرو فیروز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلع کے مختلف شھروں کنڈیارو ،بھریا سٹی،نوشھرو فیروز، اور مورومیں عوامی اجتماعات اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انکے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندہ کے سیکریٹری تنظیم سازی مولانا نشان حیدر اور سیکریٹری فلاح و بہبود سید امتیاز شاہ اور ضلعی س جنرل اعجاز ممنائی موجودتھے۔



اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ۱۹ اپریل کو ملک بھر میں دھشت گردی کے خلاف عوامی ریفرینڈم ہوگا۔جس میں تمام مکاتب فکرکے عوام مل کرملک میں امن کے قیام اوردھشت گردی کے خاتمے کا عزم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اتحا و بیداری دھشت گردوں کی شکست اور ناکامی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔



انہوں نے کہا کہ نواز لیگ حکومت کا یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔جسے پاکستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں رد کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں ۱۹ اپریل کو عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ اور ہر شہر قصبے میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پی کے نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، اور کابینہ کے دیگر اراکین شریک تھے، اس موقع پر آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے بات چیت ہوئی اور ناصر عباس شیرازی نے مرکزی سیاسی سیل کے فیصلہ جات اور صوبائی بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے تنظیم کی پالیسی واضح کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں اپنی شناخت کے ساتھ بھرپور حصہ لیا جائے گا اور مختلف اضلاع سے نمائندے سامنے لائے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران مختلف ڈویژنز کی بنیاد پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ صوبائی سیاسی کمیٹی علامہ سبطین حسینی، تنویر مہدی اور تہورعباس پر مشتمل ہو گی۔ ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت کے معاملات صوبائی سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی، ہزارہ ڈویژن کے لئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، راجہ نوازش خان، مظہر علی شاہ۔ کوہاٹ ڈویژن کے لئے حاجی علی داد خان اور علامہ ارشاد علی جبکہ نوشہرہ کے لئے اورنگزیب جعفری کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree