وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ذیلی ادارہ المجس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC) کی جانب سے ملتان قرنطینہ سینٹر کے باہر قرنطینہ میں موجود زائرین اور اُن کے خانوادگان کی راہنمائی کے لئے مسلسل 12 روز سے کیمپ جاری۔ جہاں پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل برادر وجاہت علی مرزا کے زیرِ نگرانی وحدت یوتھ کے جوان شدید بارش موسم کےاور حالات کی پرواہ کئے بغیر مسلسل خدمت میں پیش پیش ہیں اور زائرین کے لواحقین کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ زائرین کے لئے ضرورتِ زندگی کے سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے جس کو اس دوران وزیر خوراک پنجاب ملک اختر اور ڈی سی او ملتان عامر خٹک نے بھی کئی بارکیمپ کا دورہ کیا اور المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(ADMC)ضلع ملتان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ دیگر ملی و قومی تنظیموں اور شخصیات نے بھی المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل(ADMC) کا دورہ کر رہے ہیں اور کیمپ سے استعفادہ کرتے ہوئے زائرین کی خدمت میں اپنا حصہ ملا رہے ہیں۔ یاد رہے کے المجلس ڈیزاستر مینجمنٹ سیل کی جانب سے قرنطینہ سنٹر میں موجود سینکڑوں زائرین کےلئے امددی کیمپ لگایا گیا ہے جس میں زائرین کے ضروریات اور کرونا سے بچاو ٔکے لئے آگاہی مہم چلائی جاتی ہیں۔ اس موقع پر المجلس ڈیزاستر مینجمنٹ سیل نے قرنطینہ سنٹر کے گردونواح اور شہر کے دیگر حصوں میں اینٹی وائرس اسپرے بھی کیا۔

وحدت نیوز (آزاد کشمیر) میرپور کے مرکزی جامعہ مسجد کے خطیب سابق امام جمعہ جماعت حجتہ السلام مولانا سید تنویر حسین شیرازی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ہیں۔مولانا تنویر حسین شیرازی کا تعلق تحصیل مری کے علاقہ بنگروٹ سیداں سے تھا آپ ایک لمبے عرصے سے میرپور میں خطیب اور امام جمعہ جماعت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔آپ میرپور میں اتحاد بین المسلمین اور وحدت بین المومنین کے لیے عملی طور پر کوشاں تھے۔

میرپور میں مجلس وحدت مسلمین کے قیام میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا قبلہ مولانا تنویر حسین شیرازی صاحب کافی عرصے سے ذیابطیس اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔وہ ڈائیلائیسز کے دوران آج صبح حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی با بصیرت عالم دین تھے مولانا شیرازی کی وفات سے ملت تشیع  کاناقابل تلافی نقصان ہو گیا ہے۔ مولانا تنویر شیرازی مرحوم کی میرپور میں جو خدمات ہیں وہ بڑے عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے مولانا شیرازی مرحوم کے خانوادے سے ان کے پسماندگان سے اور میرپور کے مومنین وسادات سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا شیرازی مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سنگین ترین حالات کے دوران بھی ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔کرونا وائرس کے نام پر فرقہ واریت کے زہرکو پھیلانے کی مذموم سازش کرونا کے خلاف اجتماعی جنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلکی منافرت کافروغ کورونا کے پھیلاؤ سے بھی زیادہ خطرناک اور بھیانک نتائج رکھتا ہے۔اس ناسور کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کورونا وائرس کی خبرکے ساتھ زائرین کا واویلا جس تسلسل سے جاری ہے وہ پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد اہل تشیع کی دل آزاری کا باعث ہی نہیں مختلف مسالک کے مابین نفاق پیدا کرنے کی منظم سازش بھی ہے۔خود ساختہ پروپیگنڈے کے ذریعے ملک میں نفرتوں کو پروان چڑھانے والے کسی بھی طور پر اس ملک کے خیر خواہ نہیں ہیں۔کورونا وائرس کے معاملے میں ذمہ دارانہ صحافتی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت کو ان عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو سوشل میڈیا یا دیگر ذرائعوں سے زائرین کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری قوم کے لیے مشترکہ چیلنج ہے۔ اس کا مقابلہ ایک قوم بن کر کرنا ہو گا ۔جو ملک دشمن قوتیں پاکستانی عوام کو نظریات اور عقیدے کی بنا پر تقسیم کرنے کا سنہری موقعہ سمجھ رہی ہیں وہ مغالطے میں ہیں۔ محفوظ پاکستان اور صحت مند عوام ہمارا اولین ہدف ہے جسے سازشوں کی نذر نہیں ہونے دیاجائے گا۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت مسلمین ضلع ملتان کی ضلعی کابینہ کا اجلاس آج ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر غلام حسنین انصادی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت سیکرٹری جنرل ملتان برادر وجاہت علی مرزا نے کی اجلاس میں کرونا وائرس کی وبا سے پیدا ہوئی صورت حال پر طویل گفتگو ہوئی اور آئندہ کی ورکنگ اور لائحہ عمل کا جائزہ لیااس موقع پر مہم کے پہلے فیز کی تکمیل اور اہداف کی حصولی اور مہم کے دوران برادان کی کاوش کو سراہا گیا ۔ وہیں اب مہم کے فیز 2 کی تیاری اور اہدافات کا تعین کیا گیا جس کے تحت مخیر خضرات اور دیگر آرگنائزیشنز و ورکنگ گروپس سے کوائرڈنیٹ کر کے عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم اور ممکنہ بگڑتی صورت حال کے دوران ہنگامی حکمت عملی جیسے مسائل پر گفتگو ہوئی ۔

اس کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر ناشتے کروانے کی مہم کی بھی منظوری دی گئی اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر حسنین انصاری کو کوائرڈنیٹر کرونا مہم نام زد کیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے ذیلی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل  کی فعالیت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔۔اس موقع پر مولانا عمران ظفر ،عمران نقوی ،حسنین رضا کربلائی حسن عباس گھلو ،قیصر عباس حسنین رضا انصاری ،نسیم بھائی بھی موجود تھے

وحدت نیوز(کراچی) علامہ کاظم عباس نقوی نے بی بی زینب ؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر آن لائن خطاب کیا ۔ ا س موقع پر انہوں نے کہا کہ بی بی زینب ؑ اپنے زمانہ کی سیدہ تھیں ،خواتین جب یہ سوچتی ہیں کہ بی بی سیدہ زہراؑ کا مرتبہ بہت بلند ہیں ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں ؟ تویہ کیفیت حجاب بن جاتی ہے جبکہ بی بی سیدہ اور بی بی زینب کو نمونہ بناکر خدا کا قرب حاصل کرنا زیادہ آسان ہوجاتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر شریعتی کے مطابق ہر انقلاب کے دو رخ ہوتے ہیں ۔ ایک رخ خونی ہوتا ہے اور دوسرا پیغام کا رخ ہوتا ہے ۔ امام حسینؑ نے کربلا کا ایک رخ مکمل کیا اور بی بی زینب ؑ  نے دوسرے رخ کی تکمیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب ؑ انتہائی باعظمت خاتون تھیں ۔ ایک ایسے موقع پر جب نہضت کربلا کو جس کام کی ضرورت تھی عین اسی موقع پر آپ نے شریکتہ الحسین ؑ بن کر اسے بھرپور سہارادیا ۔ علامہ کاظم عباس نقوی نے کہا کہ جس انقلاب میں زینبی فکر نہیں ہوتی اور خواتین کا کردار نہیں ہوتا وہ انقلاب اپنی بقاء کا ضامن نہیں بن پاتا ۔ انقلاب اسلامی ایران کے لئے خواتین نے زینبی ؑ کردار ادا کیا،جنہیں امام خمینی نے بھی سراہا ہے ۔

 علامہ کاظم عباس نقوی نے کہا کہ دین خواتین کو چار دیواری میں مقید نہیں کرتا مگر باہر نکلنے کی وجہ بھی بیان کرتا ہے ۔ خواتین کوباعظمت اور پاکیزہ ہونے کی بناء پر صرف الہی مقاصد کےلئے باہر آنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے حالیہ کرونا وائرس کی وباء کے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث یہ موقع ہے کہ ہم یمن ،کشمیر اور تمام مظلومین جہاں کی بھوک ،پیاس اور مظالم کا احساس کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط ضروری ہے مگر ساتھ خوف کی کیفیت سے باہر بھی آنا ہوگا ۔ جب اشیاء کا خوف دل میں آجائے تو خوف خدا دل سے نکل جاتا ہے ۔ دشمن تین طرح سے حملہ آور ہیں ۔ بائیلوجیکل وار کے ذریعے ،خوف کے ذریعہ اور خوف پھیلانے کے بعد نفسیاتی وار کے ذریعہ ۔

انہوں نے کہا کہ خوف کے ذریعہ حجت خدا سے غافل کیا جارہا ہے ۔ خوف شیطان کا حربہ ہے ۔ خوف کے ذریعہ شیطان ذہنوں اور فکروں کو اغواء کرتا ہے ۔ دشمن کی خواہش ہے کہ ہم میں سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجائے ۔ کرونا وائرس کے ذریعہ مسلمانان عالم پر ہونے والے مظالم کو چھپادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کربلا سے قبل کوفہ میں خوف ایجادکرکے کوفیوں کے ذہنوں کو یرغمال بنایا گیا تھا ۔ کربلا کے بعد معاشرے میں خوف مکمل طور پر طاری ہوچکا تھا ۔

 انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر بی بی زینب ؑ کی شخصیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے جواس خوف کی فضاء میں بھی بالکل خوفزدہ نہ تھیں ،اسی لئے جب ظالم حاکم نے ان سے سوال کیا کہ خدا کو کیسا پایا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے کربلا میں خدا کو انتہائی جمیل پایا ہے اور ایسا آج تک نہیں پایا ۔ یہ مرحلہ ہے بی بی زینب ؑ  کی سیرت پر چلنے کا اور بے خوف ہوکر خوف خدا کو اپنانے کا ۔ جب اس خوف کی کیفیت سے ہم نکل جائیں گے تو  ہمیں بی بی کا یہ جملہ کہ انہوں نے خدا کو انتہائی جمیل پایا ہے ،کی صحیح تفسیر بھی سمجھ آجائے گی اور کرونا وائرس سمیت ہر قسم کے مسائل کا حل بھی نظر آنے لگے گا ۔ انہوں نے کہا بی بی زینب کے اس جملہ کو اگر کوفی سمجھ جاتے تو شام جانے کا مرحلہ نہ آتا بلکہ کوفہ میں ہی انقلاب کربلا مکمل ہوجاتا ۔

 

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کو فوجی ،اقتصادی ،بیماری اور بیوروکریسی کی خرابی سمیت ہر طرح کے حملے سے بچانے کے لئے عزم کرنے کا دن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر مرض سے بچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ حالیہ کرونا وائرس کی وباء عارضی ہے ۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے محاذ جنگ پر جس انداز میں سرحدوں کا دفاع کیا جاتا ہے ،اسی انداز میں جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔

 علامہ باقر عباس زیدی نے عوام کو حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اس سے بچاءو کا اہم طریقہ احتیاط اور اجتماعات سے پرہیز کرنا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سب کو لگنے والا مرض ہے ،اس لئے عمرہ سے آنے والوں یا زائرین پر یا ایک قوم کے افراد کسی دوسری قوم کے افراد پر الزام تراشی نہ کرے ،بلکہ سب اس وبائی مرض سے بچنے کے لئے کوششیں انجام دیں ۔

 انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض سے حفاظت اور خاتمہ کے لئے ہر فرد خدا سے ارتباط قائم کرے اور اللہ سے دعا کرے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ پاکستان دوسرے بحرانوں کی طرح اس وبائی بیماری سے بھی نکل آئے گا اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ۔

Page 26 of 633

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree