سابق امام جمعہ میرپورآزاد کشمیرمولانا سید تنویر حسین شیرازی کی رحلت، ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ تصورنقوی کااظہار تعزیت

30 مارچ 2020

وحدت نیوز (آزاد کشمیر) میرپور کے مرکزی جامعہ مسجد کے خطیب سابق امام جمعہ جماعت حجتہ السلام مولانا سید تنویر حسین شیرازی حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ہیں۔مولانا تنویر حسین شیرازی کا تعلق تحصیل مری کے علاقہ بنگروٹ سیداں سے تھا آپ ایک لمبے عرصے سے میرپور میں خطیب اور امام جمعہ جماعت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔آپ میرپور میں اتحاد بین المسلمین اور وحدت بین المومنین کے لیے عملی طور پر کوشاں تھے۔

میرپور میں مجلس وحدت مسلمین کے قیام میں آپ نے کلیدی کردار ادا کیا قبلہ مولانا تنویر حسین شیرازی صاحب کافی عرصے سے ذیابطیس اور گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔وہ ڈائیلائیسز کے دوران آج صبح حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی با بصیرت عالم دین تھے مولانا شیرازی کی وفات سے ملت تشیع  کاناقابل تلافی نقصان ہو گیا ہے۔ مولانا تنویر شیرازی مرحوم کی میرپور میں جو خدمات ہیں وہ بڑے عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔علامہ تصور حسین نقوی الجوادی نے مولانا شیرازی مرحوم کے خانوادے سے ان کے پسماندگان سے اور میرپور کے مومنین وسادات سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مولانا شیرازی مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree