وحدت نیوز(قم) ایم ڈبلیو ایم قم کے زیرِ اہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر بچوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست رکھی گئی۔اس موقع پر ننھے منے بچوں نے تقاریر ،اشعار اور نظموں کے ساتھ اپنے وطن سے محبت اور دہشت گردوں سے نفرت کا  اظہار کیا،شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اور سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے محرکات سے بچوں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے عالمِ اسلام خصوصاً پاکستان کو سعودی عرب اور امریکہ کی سازشوں سے آگاہ اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔اس نشست کا اہتمام ایم ڈبلیو ایم قم کے شعبہ سیاسیات نے کیا تھا۔

وحدت نیوز (لاہور) سانحہ پشاور اور دیگر سانحات میں شہید ہونیوالے بچوں کے قاتل اور ان کے ہمدرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں کیخلاف کارروائی اور اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ان کے سہولت کاروں، سیاسی سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، شہداء پاکستان کے باہمت اور شجاع لواحقین خراج تحسین کے قابل ہیں، جنہوں نے اپنے عزم و ہمت سے دشمن کو رسوا کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ پشاور کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم واحد لوگ تھے کہ جو ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا روز اول سے مطالبہ کرتے رہے، لیکن ناعاقبت اندیش حکمران اور سیاسی جماعتوں کی صفوں میں چھپے دہشتگردوں کے ہمدرد قوم کو مذاکرات کے نام پر گمراہ کرتے رہے، اور دہشتگردوں کو اپنی وحشیانہ اور بزدلانہ کارروائیوں کا جواز فراہم کرتے رہے، نتیجہ یہ ملا کہ سینکڑوں معصوم پھولوں اور دیگر پاکستانیوں کے جنازوں کو کندھا دینا پڑا، اے پی ایس میں ان سفاک درندوں نے بربریت کی انتہا کر دی، آج ہمیں بحثیت قوم یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس تکفیری ازم کو وطن عزیز میں سے جڑ سے ختم کر دیں، لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاسی جماعتیں آج بھی ان شرپسندوں کو اپنے اقتدار اور مفاد کیلئے تحفظ فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں، آج بھی اس پرآشوب دور میں ہم ملکی مفادات کا سودا کرتے رہے تو اس کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں بھگتیں گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودیہ کی قیادت میں 34 ممالک کے فوجی اتحاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نہیں بنا بلکہ امت مسلمہ کے خلاف امریکی مقاصد کی تکمیل کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔اس کے پس پردہ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نہ صرف لاکھوں مسلمانوں آگ بارود کی بھٹی میں جھونک دیا بلکہ امت مسلمہ کو اقتصادی و معاشی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔تاریخ شاید ہے کہ دہشت گرد چاہے طالبان کے روپ میں ہوں یا داعش کی شکل میں ان کی فکری رہنمائی اور مالی معاونت میں سعودیہ اور امریکہ کا کردار کلیدی رہا ہے۔ہم خیال ریاستوں کا یہ فوجی اتحاد ان مسلم ممالک کے داخلی و خارجی مفادات کے لیے سخت نقصان دہ ثابت ہو گا جو طاغوتی طاقتوں کے زیر اثر نہیں ہیں۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹن کا یہ بیان کہ یہ الائنس امریکی حکمت عملی کے عین مطابق ہے ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔انسداد دہشت گردی اتحاد میں ان مسلم ممالک کو دانستہ طور پر شامل نہیں کیا گیا جو امریکی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتے،انسداددہشت گردی اتحاد دراصل ترویج دہشت گردی اتحاد ہے،اس لئے داعش مخالف ایران، عراق وشام اس اتحاد کا حصہ نہیں ،پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے اس اتحاد کا حصہ بننے پر لاعلمی کا اظہار اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ سعودی حکومت پاکستان کو اپنی کالونی سمجھتے ہوئے جو فیصلہ چاہتی ہے بلا اجازت سنا دیتی ہے۔یمن کے معاملے میں پاک فوج کے حوالے سے بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حوالے سے خودساختہ بیان میڈیا کو جاری کر دیا تھا ۔دفتر خارجہ کی طر ف سے سعودی سفیر کو تنبیہ کی جانی چاہیے۔ پاکستان کے داخلی معاملات کا تعلق اس کی اپنی حکومت سے ہے نہ کہ سعودی بادشاہت سے۔ سعودیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان کے بارے میں فیصلہ سازی کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر سانحہ پارا چنار بازار میں ہونے والی دہشتگردی اور نائجیریا میں فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے بیہمانہ قتل عام اور شیعہ رہنماء آیت اللہ شیخ زکزاکی اسرائیلی ایماں پربلا جواز گرفتاری کے خلاف آج 18 دسمبر بروز جمعۃالمبارک بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد گی جائیں گی ۔ ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل جاری اپنے بیان میں مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہاکہ اس حوالے سے سندھ بھر کی جامع مساجدمیں خطیب جمعہ ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے واقعات ، نائجیریا کی افواج کی بربریت اورممتاز مذہبی رہنما حجت الاسلام وا لمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے پس پردہ مقاصدکو آشکار کریں گے۔اور سندھ بھر میں جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاج کیا جائے گا اور سندھ کے مختلف مقامات پر پر امن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گئی جس کی قیادت صوبائی و ضلعی رہنما کریں گے جبکہ کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کی جانب سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ1بجے دوپہر جامع مسجد جوجا اثنا عشری کھارادرکے سامنے کیا جائے گا جس میں مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی ،علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت دیگر رہنما خطاب فر مائیں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) اربعین امام حسین ؑپر کربلا معلیٰ کی زیارت کے خواہش مند درجنوں بسوں میں سوارسینکڑوں زائرین کو بالآخرتفتان بارڈتک سفر کی اجازت فراہم کردی گئی ہے جس کے بعد درجنوں بسیں ملک کے مختلف شہروں سے بلوچستان آنے والے زائرین کو لیکرلیویز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کوئٹہ سے تفتان روانہ کردی گئی ہیں ،واضح رہے کہ  گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمدرضا رضوی (آغارضا)نے اسمبلی اجلاس کے دوران ملک بھر سے کوئٹہ میں جمع ہونے والے زائرین کرام کو ایم او سی کے نام پر ڈیرہ اللہ یار اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک دو دن کا معاملہ نہیں ہمیشہ زائرین کو ایسی طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جگہ جگہ درجنوں بسوں کو روکنے کے واقعات کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی ذمہ داری کس کے کاندھوں پر عائد ہوگی، انہوں نے اسپیکر بلوچستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزارت داخلہ زائرین کی فوری باحفاظت تفتان روانگی کے انتظامات کو یقینی بنائے ، جبکہ زیروپوائنٹ پر موجود ایف آئی اے کے امیگریشن عملے کی تعداد جو کہ فقط چار پانچ افرادپر مشتمل ہے میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ زائرین بروقت بارڈرکراس کرسکیں ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) افغانستان کے شہرزابل میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ذببح ہونے شیعہ ہزارہ خاندان سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالے گئے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے نام پر قتل کرنے والوں کومذہبی کہنا اسلام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں، اسلام ہمیں امن و محبت، بھائی چارے اور روا داری کا درس دیتا ہے اور جن لوگوں کو قتل و غارت گری کے علاوہ اور کچھ آتا ہی نہیں وہ اس امن پسند مذہب کا حصہ کیسے ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن افراد کو پورے اسلام میں جہاد کے نام پر فساد کے علاوہ کسی بھی چیز کا علم نہ ہو انہیں مسلمان یا اسلام کا پیرو کار کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے؟ پیغمبر اسلام ؐ ، اہل بیت ؑ اور ان کے اصحاب نے ہمیں جو درس دیا ہے ہمیں انکی پیروی کرنی ہوگی اور ایسے تکفیریوں کی شناخت ہمارے لئے ضروری ہے جو اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی انسان کا خون بے قدر نہیں ہو سکتا گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک افغانستان میں اسلام سے محبت کرنے والے ہزارہ قوم کے افراد، جن میں خواتین بھی تھی، کو بے دردی سے زبح کرکے شہید کرنا اسلام کے پر امن چہرے کو مسخ کرنے کی گھناونی سازش ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان تکفیری دہشتگردوں کے تانے بانے اسلام دشمن عالمی طاقتوں سے ملتے ہیں ، ہم شہداء کے لئے سوگوار ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آغا رضانے کہا کہ اس وقت تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کو بد نام کرنے والوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرے اور انہیں بتا دے کہ کسی بے گناہ کو قتل کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree