وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے عزاداری کونسل کے زیر اہتمام امام بارگاہ قصر بتولؑ ہنزہ بلاک علامہ اقبال ٹاوُن میں عزاداران،بانیان مجالس علماء ذاکرین کا اجلاس اور معروف ملی شخصیت الحاج حیدر علی مرزاکی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر سے علماء ذاکرین اور عزاداران کے نمائندہ وفود کی شرکت،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ مشکلات پنجاب میں ہیں،جہاں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے حامی ن لیگ چن چن کر ہمیں اانتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے،عزاداری کو محدودکرانے کی سازش شروع ہیں یاد رکھیں ہم اپنا سر کٹا سکتے ہیں لیکن عزاداری سید شہداء پر قد غن کو برداشت نہیں کرینگے،ہمیں پنجاب میں جس طرح ہراساں کیا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو پورے پاکستان سے تخت لاہور کی طرف مارچ ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہمیں ادراک ہیں،آج حرمین کے نام پر دہشت گردی میں ملوث شدت پسندوں کو پھر سے معاشرے میں امن کی تباہی کے لئے سڑکوں پر لایا جا رہا ہے،پاکستان کو اکھاڑے میں تبدیل کرنے کے لئے مخصوص لوگ سر گرم ہیں،ان کا اصل مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا ہے جو پاکستان کی بقا کی جنگ ہے،اجلاس سے خطاب میں ذاکرین کی نمائیندگی کرتے ہوئے ذاکرسید ریاض رتوال کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ملت تشیع کی نمائندہ قومی جماعت ہے ہم ایم ڈبلیو ایم کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہیں اور ذاکرین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،اجلاس میں واعظین کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ کرامت حیدری کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ہوتے ہوئے شیعہ قوم لاوارث نہیں ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دست بازو ہیں اور حق سچ کی راہ میں ہر قسم کی قربانی کے لئے حاضر ہیں،اجلاس سے علامہ مشتاق جعفری،علامہ عباس نقوی،علامہ آصف علوی،علامہ حافظ کاظم رضا،علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےپشاور میں طوفانی  بارشوں اور نیپال میں آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں دو ہزار سے زائد ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں پشاور کے متاثرہ عوام اور  اقوام عالم کو نیپال کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ضرورت ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں اسے تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے عمل کو زیادہ تیزی کے ساتھ سرانجام دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملبے کے نیچھے دبے ہوئے افراد کو نکالا اور متاثرین کو ادویہ اور خوراک کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحہ پر ہمیں نیپال کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی ہے اور بڑے پیمانوں پر قمیتی جانوں کے ضیاع پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (گلگت بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کو درخواستیں جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی شعبہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کامیاب ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان جلد کرے گا۔ مجلس وحدت نے امیدوارں کے لیے ضروری قرار دیا ہے کہ ان پر کوئی اخلاقی یا کرپشن کا داغ نہ ہو، سیاسی فہم ،تعلیم اور تجربے کے حامل ایسے دیندار افراد جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوں درخواستیں لے سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نے قانون ساز اسمبلی کے لیے امیدوراوں کو درخواستیں دینا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈویژنل سیکریٹریٹ میں حلقہ 1 سے دو، حلقہ2 سے آٹھ، حلقہ3 سے تین ، حلقہ 4سے تین، حلقہ 5 سے تین اور حلقہ 6سے تین امیدواروں نے سید ناصرشیرازی اور علامہ آغا سید علی رضوی سے درخواستیں حاصل کر لی ہیں۔ ان میں حلقہ 1 سکردوسے شیخ زاہد حسین زاہدی، انجینئر محمد اسلم، حلقہ دو سے شیخ علی محمد کریمی، محمد علی،سلیم یاسر،کاچو امتیاز، محمد سعید،رسول میر ، سید اعجاز موسوی، حلقہ تین سے آغا مظاہر حسین موسوی، شیخ احمد علی نوری ، حلقہ چار سے فدا حسین، راجہ ناصر،صوبیدار محمد علی، حلقہ پانچ سے شیخ اکبر رجائی، ڈاکٹر شجاعت حسین میثم ، سید مبارک موسوی اور حلقہ چھ سے شیخ مبارک علی عارفی،لیکچرار فدا علی نے درخواستیں حاصل کر لی ہیں ، جبکہ صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں جی بی حلقہ 1 سے دو،حلقہ 2سے تین، حلقہ 3سے تین،حلقہ 5سے تین اور حلقہ 13سے ایک امیدوار نے ٹکٹ کے حصول کیلئے علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی سے درخواست وصول کرلی ہے، ان میں حلقہ 1سے الیاس صدیقی ، بختاور خان، حلقہ سے بہرام خان ایڈووکیٹ، سعید الحسنین ، مظہرعباس ، حلقہ سے امتیاز حسین شیخ نیئر عباس ، شیخ اکبر، حلقہ سے ڈاکٹر رضوان علی، ڈاکٹر علی گوہر، عیسٰی ایڈووکیٹ ، حلقہ سے اکبر حسین نے درخواستیں حاصل کیں ، درخواست حاصل کرنے والے دو دن تک فارمز جمع کریں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن میں ٹکٹ کے لیے ہر حلقے سے درجنوں امیدوار ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کریں گے ۔ کل بھی مختلف حلقوں سے مزید امیدواروں کو درخواستیں جاری کر دی جائیں گی۔

وحدت نیوز(آرٹیکل)سعودی وزير دفاع محمد بن سلمان آل سعود نے پوری دنيا كے سامنے جہان اسلام كی تنہا ايٹمی قوت پر فخر كرنے والے پاكستان اور اس کی 20 كروڑ پاکستانی عوام , پاكستانی مسلح افواج اور حكومت کی تکذیب و اہانت کی ہے. قارون،نمرود وفرعون کے وارثوں نے پاكستانی عوام كی نمائنده پارليمنٹ كی حكيمانہ اور دليرانہ فيصله كے بعد ايک نا كام اور شكست خورده  يمن كيخلاف"فيصله كن طوفان" كے بعد پاكستان کے خلاف "طوفان بدتميزی" شروع كر ديا ہے. غيرت ملی كا تقاضا ہے كہ ہمارے ہم وطن اس مسئلے كو مذہبی اور مسلکی نقطہ نظر سے نہ لیں بلكہ ان عرب شهزادوں نے پوری پاكستانی قوم كی عزت وآبروكوچیلنچ كيا ہے سب پاكستانی شہریوں كو خواه وه سنی ہوں يا شيعه , اسماعیلی , بريلوی ہوں يا ديوبندی يا اہل حديث  اور خواه غير مسلم ہوں سب كوملكر پاكستان اور پاكستانی قوم كی آبرو اور عزت كا دفاع كرنا ہوگا . اور بھرپور جواب دينا ہوگا  تاكہ دنيا میں كسی كو جرأت نہ ملے كہ پاكستان اور پاكستانی قوم پر لب كشائی كر سکے. اور حكومت پاكستان اور سياسی ومذہبی پارٹیوں كو بھی آئے دن اس ہونے والى اہانت اور جسارت كا مؤثر جواب دينا ہو گا. ذلت كی زندگی سے عزت كی موت بہتر ہے . ہمیں تو یہی بزرگوں نے تعليم دی ہے۔ بقول مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کہ جو ذلت کو ننگ و عار سمجھتے ہیں اور فرماتے ہیں۔

 

اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی                    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس رزق سے آتی ہو پرواز ميں كوتاہی

 

ہم سعودی وزير دفاع کے اس بيان كی پر زور مذمت كرتے ہیں اور حكومت سے مطالبہ كرتے ہیں كہ جب تک سعودی حكومت پاكستان اور پاكستانی عوام سے معافی نہیں مانگتے  پاكستان اپنے سفارتی تعلقات سعوديہ سے ختم كر دے اور پاكستان ميں موجود سعودی مراكز بند كر دے.
سعودی وزير دفاع محمد بن سلمان آل سعود  نے پاكستان كے نظام ،آئین, پاكستانی آرمی , پاكستانی حكومت اور پاكستانی عوام كی ان الفاط ميں اہانت كی ہے اور گالياں بكیں ہیں.
اور كہیں بھی ذكر نہیں كيا كہ "يمن كے خلاف فيصله كن طوفان" حملہ حرمين شريفين كے دفاع كی لئے ہے كہ جس كا پاكستان ميں پروپیگنڈہ ہوتا رہا ہے اور ہو رہا ہے .
سعودی وزیر دفاع نے جن الفاظ اور منطق کا استعمال کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اس کے چند نقاط یہ ہیں۔

 

(1)۔ جهوٹی جمہوريت كے دعويدا بن كر ہم پر فخر كرتے ہیں۔ ان دھوکہ بازوں كو جان لينا چاہیے كہ وه جن اپنے اعلى فوجی عہدوں پر ناز كرتے ہیں ان کی حالت یہ ہے كہ اپنی داخلى چھوٹی سی مشكل بهی حل كرنے كی استطاعت نہیں ركھتے۔
(2)۔ اگرہم ان حکمرانوں کی مالی , میڈیا اور معلومات كے ميدان ميں مدد نہ كرتے تو وه كبهی اپنے مخالفين كو ہٹا كر آج حكومت حاصل نہ كر سکتے۔
(3)۔ اور وه (موجودہ حکمران)  ہم سے بھیگ مانگا کرتے تھے اور جو مال خدا نے ہمیں دیا ہے اس میں سے بھیگ اور خیرات مانگ رہے ہیں۔
(4)۔ پھرہمارے احسانات بھول جاتے ہیں اوربنبنا تے ہوئے کہتے ہیں کہ یمن کے مسائل کا بہتریںن حل پرامن مزاکرات ہیں۔  اور بهول جاتےہیں كہ يمن كے خلاف حملہ بنام "فيصله كن طوفان"حقيقت ميں "عروبہ" يعنی عرب ازم كا دفاع ہے۔ اور ہر با شرف عربی كے لئے باعث فخر ہے. اور امن كے قيام اور باغی گروہ كوکچلنے کے لئے ہے.
(5)۔ ہمیں ان لوگوں(پاکستانیوں) كی مدد كی ہرگزضرورت نہیں ہے كہ جن کے مزدوروں كو اگرہم ملک بدر كر ديں  جو ہمارے ہاں مزدوری کرتے ہیں تو دیکھنا کہ کیسے یہ ہماری منت وسماجت کرتے ہیں اورالٹا ہمیں کتوں کی طرح بھونکتے ہیں. "

 

وطن عزيز پاكستان اور ہماری قومی غيرت پر حملے ہو رہے ہیں خدا را تمام مذاہب ومكاتب فكر كے بہن بھائیوں سے التماس ہے كه اسے مذہبی اور فرقے كا رنگ نہ دياجائے اور حكمران الله تبارك وتعالى كی ذات پر ايمان ويقين كا مظاهره كرتے ہوئے جرأتمندانہ انداز سے ملک وقوم كا دفاع كريں. اور ايسا دندان شكن جواب دين كہ ان فرعونوں كے دماغ ٹھکانے پر آ جائيں۔ اور حکمرانوں کے ایسے جراتمندانہ اقدامات پر پوری قوم ان کا ساتھ دے گی۔

وحدت نیوز (گلگت)  گلگت بلتستان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہے جنہوں نے صرف جھوٹے وعدوں کے علاوہ علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کوئی توجہ دی ہی نہیں۔پیپلز پارٹی کا پانچ سالہ دور حکومت کرپشن کی نذر ہوگیا اور سرعام ملازمتیں فروخت کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔وفاق میں برسر اقتدار نواز لیگ کے دو سال پورے ہونے کو ہے اور الیکشن سے قبل جناب وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے عوام کا خیال آیا اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کیلئے گلگت کا طوفانی دورہ کرکے پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا گئے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے علمدار روڈ دینور میں بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی ، صوبائی رہنما علامہ نیئر عباس ، ڈویژنل رہنما علامہ بلال ثمائری اور دیگر شامل تھے۔

 

علامہ امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باریاں لینے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے کرپشن اور اقربا پروری کی بد ترین مثالیں قائم کی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے داماد اور دوست کو نوازنے کیلئے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اقتصادی راہداری زون کو حویلیاں اور ڈی آئی خان میں بنانے پلان تیار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ حقوق کے حصول کیلئے بیداری ضروری ہے اور مجلس وحدت مسلمین عوامی بیداری کے فریضے پرگامزن ہے اور پاکستان بھر میں مظلوموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ظالموں و جابر حکمرانوں کے سامنے کھڑی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین کی اس جرات اور استقامت سے حاکم طبقہ گھبرایا ہوا ہے اور اس بوکھلاہٹ کے نتیجے میں لیگی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے یمن کے مظلوم عوام کی حمایت اور سعودی جارحیت کی مذمت میں ریلی نکال کر وہی مطالبہ کیا تھا جو آج ملک کی پارلیمنٹ نے قرارداد کی شکل میں پاس کیا لیکن گلگت بلتستان کی متعصب نگران حکومت نے مظلوموں کیلئے آواز بلند کرنے وحدت کے رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی انتخابی منشور کے باضابطہ اعلان کے لیے آج بروز جمعہ گلگت بلتستان کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ صوبائی پولیٹیکل کونسل کے ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے الیکشن کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کا مرحلہ بھی اسی دوران طے کیا جائے گااور مطلوبہ معیار پر پوراترنے والے امیدواروں کو تنظیم کی طرف سے ٹکٹ دیے جائیں گے۔اپنے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے پلیٹ فارم سے صرف انہی لوگوں کا انتخاب کرے گی جو صاف ستھری شہرت اور اعلی معاشرتی اقدار کے مالک ہوں۔جو عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیں اور اہل علاقہ کے لیے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان میں اعلیٰ معیاری ہسپتالوں، سکولوں سمیت بیشتر پروجیکٹس پر کام کیا اور خلوص نیت سے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ان علاقوں میں ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی ساکھ بہت مضبوط ہے اور ہمیں یقین کامل ہے کہ ہم ان انتخابات میں بہترین نتائج لے کر سرخرو ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree