وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کو حقوق دینے والی لیگی حکومت نے گندم کے کوٹے کو روک کر علاقے میں آٹے کا بحران پیدا کروایا ہے۔گلگت بلتستان کے لئے مختص 20 لاکھ بوری گندم کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے مختص کوٹہ علاقے میں نہیں پہنچ رہا ہے اور گلگت بلتستان میں آٹے کا شدید بحران پیدا ہوچکا ہے۔جو حکومت علاقے کے کوٹے کا گندم پورا نہیں دے رہی ہے وہ کیا خاک گلگت بلتستان کو حقوق دیگی۔گلگت بلتستان میں وسیع و عریض رقبے پر مشتمل زمینیں حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث بنجرپڑی ہوئی ہیں اور ان زمینوں کو نہ صرف قابل کاشت بنانے کیلئے وسائل فراہم نہیں کررہے ہیں بلکہ خالصہ سرکار کے نام پر حکومتی قبضے ہیں اور گندم ضرورت کے مطابق کاشت نہیں ہورہا ہے اور تمام تر دارومدار ڈپو کے گندم پر ہوتا ہے جس میں بھی کرپشن ہے۔ علاقے کے عوام روٹی کے بدلے مہنگے داموں چاول کھانے پر مجبور ہیں اور موجودہ حکومت لاہور میں میٹروبس سروس پر بھی سبسڈی دے رہی ہے اور گلگت بلتستان کے غریب عوام کو گندم پر سبسڈی دینے کو تیار نہیں اور موجودہ مصنوعی بحران اس لئے کیا جارہا ہے کہ لوگ تنگ آکر پنجاب سے مہنگا آٹا کھانے پر مجبور ہوجائیں۔

وحدت نیوز (گلگت)  قومی مفاد کے سامنے جزوی اختلافات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ مجلس وحدت مسلمین باکردارامیدواروں کو سامنے لائے گی اور الیکشن میں ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی۔ایم ڈبلیوایم ایک حقیقت کا نام ہے اور گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا حکمران جماعت نواز لیگ کے سوا باقی تمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد خارج از امکان نہیں۔شیعہ علماء کونسل سمیت دیگرتمام جماعتوں سے انتخابی اتحاد کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے جو مظلوموں کو انصاف دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ وفاقی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کا استحصال کیا ہے اور اس علاقے میں بسنے والے دو ملین عوام کو تاحال شناخت سے محروم رکھا گیا ۔وفاقی حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ صرف زبانی وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا اور وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ صرف الیکشن چرانے غرض سے تھا ۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل جھوٹے وعدے کرنے والی جماعتوں کا عوام خود احتساب کرینگے کیونکہ ماضی میں بھی حکمران جماعتوں نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی غرض سے بہت سے جھوٹے وعدے کئے تھے جو تاحال پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستقبل کا دارومدار اقتصادی راہداری پر منحصر ہے اور حکمران جماعت اس سنہرے منصوبے کو ہائی جیک کرنے کیلئے گلگت بلتستان میں چھوٹے موٹے منصوبوں کے اعلانات کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا اگر نواز حکومت واقع گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہے تو اقصادی راہداری کا ونڈو گلگت بلتستان میں قائم کرے ۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پلیٹ فارم تمام مسالک کے سیاسی نمائندوں نے الیکشن لڑنے کیلئے فارم حاصل کئے ہیں۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے پشاور میں سابق کونسلر عابد علی قزلباش کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، سیکورٹی خدشات کے باوجود شہید عابد علی قزلباش کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ملت تشیع کے قتل گاہ بن چکی ہے، آئے روز اہل تشیع کو منظم انداز میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس کے باوجود حکومت اور پشاور کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عابد علی قزلباش کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، اور ان پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوا، اس کے باوجود انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، انہوں نے شہید عابد علی قزلباش کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جھنگ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی عرب میں حرمین شریفین کو نہیں بلکہ حرامیوں کو خطرہ ہے ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اسلام اور حرمین شریفین کا نام استعمال کیا ہے، انصارللہ  یمنی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو یمنی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کر رہی ہے اور حرمین شریفین کا آل سعود سے زیادہ احترام کرتے ہیں۔

 

وزیر اعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب پرتنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٓال سعود جیسی ظالم حکومت کے ساتھ مزید فوجی سازوسامان اورتربیتی معاہدہ کرنا نہایت حیران کن اور افسوسناک ہے۔ حکومت اپنے مفادات اور دوستی کی خاطر پاک فوج کے ہاتھوں کو یمن کے معصوم اور بے گناہ عوام کے خون میں رنگین نہ کریں کیونکہ پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا اثر براہ راست یمن کے مظلوم عوام پر ہوگا، اور ظالموں کا ساتھ دینے اور ان کی مالی ،زبانی غرض ہر لحاظ سے مدد کرنا ظالم کے ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ آل سعود غاصب اور دھشت گرد حکومت ہے اور ملک حجاز میں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کے ستونوں پر بیٹھ کر حکومت کر رہے ہیں، آل سعود کی مدد کرنا درحقیقت مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دینا ہیں۔انہوں نے  کہاکہ آل سعود کی حکومت دہشت گردوں کی مضبوط پناہ گاہ ہے جہاں سے وہ ساری دنیا خصوصا پاکستان، افغانستان،شام اورعراق میں مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں ،لہذٰ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو یمن کے مسئلہ پر آنکھیں کھول کر بصیرت کے ساتھ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خاتون جنت دختر خاتم الانبیاء حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت علی (ع) کے یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں خواتین شریک تھیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حوثی حضرت فاطمہ کی اولاد ہیں، یمن کے باسی پچاس لاکھ حوثیوں کے بارے میں پاکستان میں غلط پروپیگینڈہ کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حوثیوں نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، نہ ہی وہ حرمین کو نقصان پہنچانے کا سوچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی اپنے ملک میں ظلم کے نظام سے نبرد آزما ہیں، لیکن ظالم اکٹھے ہو کر ان پر حملہ آور ہوگئے ہیں، حوثیوں کے گھروں، مسجدوں اور بازاروں پر حملے کئے جا رہے ہیں، ان کی عورتوں اور بچوں کو مارا جا رہا ہے لیکن حریت پسندوں کو اس طرح جھکایا نہیں جاسکتا، پاکستانی عوام کو سلام ہے کہ جو جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آیٔے اور انہوں نے ظالموں کا ساتھ نہیں دیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ظالموں کو شکست ہوگی، امریکہ اور اس کے حواری حوثیوں کو نہیں جھکا سکیں گے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی تعلیمات کو اگر خواتین اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور ان کی طرح زندگی گزاریں تو گھر جنت میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ (س) کی شخصیت کی صورت میں اللہ نے دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ دکھایا، رسول اللہ (ص) کا یہ فرمان کہ فاطمہ (س) میری بیٹی بھی ہے اور ماں بھی کیونکہ حضرت فاطمہ (س) نے سرکار (ص) کی خدمت بیٹی اور ماں کی طرح کی، ان کی زندگی کو مثال بنا کر خواتین کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ایوان اقبال لاہور میں جشن مرج البحرین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، معروف ٹی وی اینکر جسٹس (ر) نذیر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہ (س) جیسی خاتون پوری دنیا میں نظر نہیں آتیں، آپ (س) کی شخصیت ہر دور میں مشعل راہ ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آپ (س) کا مزار بھی ہم دنیا کو نہیں دکھا سکتے، آپ (س) کے مزار کو بھی ہم محفوظ نہ رکھ سکے، ظالموں نے آپ (س) کا مزار بھی دنیا کے سامنے نہیں چھوڑا، مسیحی رہنماء پادری شاہد معراج نے بھی حضرت فاطمہ (س) کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں دوسروں کو برداشت نہیں بلکہ قبول کرنے کی روایت کو فروغ دینا ہوگا اور خدا کی اپنی مخلوق سے محبت کو یاد رکھنا ہوگا، معروف مزاحیہ شاعر انور مسعود نے نعت اور منقبت پر مشتمل کلام پیش کیا، اس موقع پر جامعہ الکوثر اسلام آباد کی طالبات نے عربی زبان میں حضرت فاطمہ (س) کی شان اقدس میں کلام پڑھا، اس موقع پر تحریک شباب اسلام کے رہنماء علامہ حیدر علوی اور آقایٔے اکبر برخوداری بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree