وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں، جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس ملک پر جنگ مسلط کی گئی تو اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کر اپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند کی رہائی اور بھارت کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع کے پانی چھوڑ دینا پاکستان کی سلامتی کے خلاف اقدامات ہیں۔ بھارت کی اس آبی جارحیت سے ملک کا لاکھوں ایکڑ رقبہ متاثر ہو رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے، جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام 14اگست جشن آزادی کے موقع پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے کارنر میٹنگ میں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر پاکستانی کے لئے خوشیاں بکھیرنے کا دن ہے ۔کیونکہ آج ہی کے دن ہم سب کو آزادی ملی اور پاکستان جیسی نعمت سے اللہ نے ہمیں سرشاد کیا۔اب ہم پر فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ اس نعمت کی قدر کریں اور اپنی جان سے بھی زیادہ اس کی حفاظت کریں۔آخر میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔اس کارنر میٹنگ میں سیکرٹری تنظیمی سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری فلاح و بہود سید مجتبیٰ کاظمی ، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ ، سیکرٹری مالیات سجاول جعفری اور دیگر کئی کاکنان نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر ملک کے ترقی کیلئے چلنا ہوگا اسی میں سب کی بھلائی ہے اسی طرح ملک کو ترقی کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس سے کیا،اجلا س میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،سیکرٹری سیاسیات کامران حسین،سیکرٹری مالیات رشید طوری،بلوچستان سیکرٹری اطلاعات ہادی آغا اور دیگر معزیزین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت کسی ایک جماعت کے زریعے کبھی بھی نہیں چل سکتا،تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ لے کر ملک کو چلائے. اس بات کی مثالیں ماضی کی چند حکومتیں ہیں جنہیں مارشل لا کے زور پرگرایا گیا تھا وہ حکومتیں بھی دوسری جماعتوں کو اپنے اعتماد میں لئے بغیر رواں تھے. اور اس طرح وہ جمہوری حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے اور انکی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں باہمی تعلقات اور رابطہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے. نہ صرف ملک بلکہ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اور ہر میدان میں دوسری جماعتوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشیش میں ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سے اچھے روابط قائم کرنے کی کوششوں میں مگن ہے۔جہاں بھی قوم و ملت کی مفاد کی بات آئی ہے ہم نے قوم کی فلاح کیلئے اپنا کرداد بخوبی ادا کیا ہے. اور جتنا ہمارے لئے ممکن تھا دوسرے جماعتوں سے بھی اپنی قوم کیلئے کام کروایا ہے جو کہ شاید ہی کوئی دوسری جماعت کر پائی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے اچھے روابط ایک سیاسی جماعت کے پختگی کا ثبوت ہے. اور اس طرح ہم ایک دوسرے کے اہداف سے بھی واقف ہو سکتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے قیام کا مقصد ہی قوم کی خدمت کرنا ہے. ہم سب کی منزل ایک ہے تو اس لحاظ سے تمام جماعتوں پر ضروری ہے کہ وہ میدان میں آئے اور ایک دوسرے کی مدد کرے. ہم نے کبھی بھی اپنے ذاتی اور اجتماعی مفادات کو دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہمیشہ دوسری جماعتوں کوایک ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے رہے ہیں.

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی قیادت میں وفد نے اے این پی صوبہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر اور کاسی قبیلے کے سربراہ نوابزادہ عمر فاروق کاسی کی دعوت پر ارباب ہاوس میں ملاقات کیں۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی ، سیکریڑی سیاسیات کامران حسین ہزارہ، سیکریڑی مالیات رشید علی طوری اور پولیٹکل کونسل کے ارکان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور اور برادر اقوام میں بھائی چارگی ، اخوت ،باہمی تعاون ، سیاسی اموراور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نوابزادہ عمر فاروق کاسی نے اپنے علاقے کے مسائل سے آغا رضا کو آگاہ کیا۔ جن میں قلعہ کاسی میں واقع سکول کی تعمیر نو،اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس اور دو عدد واٹر ریزوائر تعمیر کرنے کی سفارش کی۔ آغا رضا نے آئندہ سال کے بجٹ میں نوابزادہ عمر فاروق کاسی سے وعدہ کیا کہ قلعہ کاسی میں واقع سکول کی تعمیر نو،اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس اور دو عدد واٹر ریزوائر تعمیر کرینگے۔ ملاقات میں آئندہ بھی رابطہ برقراراور جاری رکھنے پر اتفاق ہوا،یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی ڈی پی فنڈ ہی سے 426 طالب علموں میں ایک کروڑ کے اسکالرشپ  اور 155 مریضوں اور 37 اسپورٹس کلبز کے علاوہ تعلیمی اداروں ، سوشل ویلفیر آرگنائزیشنز ، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مبلغ چار کروڑ روپے چیکس تقسیم کیے گئے تقسیم کیے گئے تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں اہلیبیت کے چاہنے والوں کی عظیم قربانیاں ہیں، بانی پاکستان اور اُن کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے اس سرزمین کی لیے اپنی جان تک کی پرواہ نہ کی لیکن افسوس کہ کل تک اس ملک کو کافرستان اور اور بابائے قوم کو کافر اعظم کہنے والے آج اس ملک کے اقتدار پر قابض ہیں۔ ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہماری قوم نے اس ملک کی تعمیر وترقی میں اپناتن من دھن قربان کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی قدر غلام قوموں کو ہوا کرتی ہے، ہماری آزادی ہمارے شہداء کی مرہون منت ہے، ہم نے اس ملک کی تعمیر وترقی اور بقاء کی خاطر ہزاروں جوانوں کی قربانیاں دیں ہیں اور انشاء اللہ اس ملک کی بقاء کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہین کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سربراہ امورخارجہ علامہ سید شفقت شیرازی نے یوم آزادی کے موقع پر پوری پاکستانی ملت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جس جذبہ ملی و قومی کے ساتھ ہمارے آباؤ اجداد نے وطن عزیز پاکستان کی آزادی کی تحریک چلائی تھی اب ایک بار پھر سب اسی جذبے کے ساتھ  اپنے مذہبی ، قومی و لسانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر محب وطن پاکستانی اس سرزمین کے ہر کونے اور چپے چپے پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے لئے متحد ہونا ہوگا۔ اور اپنے اپنے انفرادی فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے معاشرے کی ترقی کا سبب بننا ہوگا۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تکفیریت معاشرے کو ٹکڑے ٹکڑے کرتی ہے اور قومیت پرستی کو ہوا دینا وطن کو توڑنے اور کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے۔ جب قومیں آپس میں دست و گریبان ہوتی ہیں اور مختلف مذہبی و قومی اختلافات اور لڑائی جھگڑوں میں مشغول ہو جاتی ہیں تو خود غرض ، لالچی اور مفاد پرست لوگ وطن کا سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ اور پھر قومیں اغیار کے ہاتھوں ذلیل و رسوا ہوجاتی ہیں۔۔ ان قومون کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔ لہذا آئیں جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے متحد ہوجائیں اور ملک دشمن قوتوں اپنی صفوں سے نکال باہر کھڑا کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree