وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود 381 مستحق یتیموں میں 20  لاکھ روپے سے زائد رقوم کے سکالرشپ کا اجراء کیا۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کی کفالت کرنا، تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے، یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر تین ماہ بعد مالی طور پر کمزرو مستحق طلبہ کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ابتک چھ قسطیں اسی مد میں ایتام کے لئے تقسیم کرچکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے شعبہ فلاح و بہبود کے مسئول نے وحدت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن بلتستان میں تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے میدان میں سرگرم عمل ہے اور اس سلسلے میں بلتستان کے حوالے سے جامع منصوبہ رکھتی ہے، جس پر بتدریج کام کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں منظم انداز میں ملت جعفریہ کے سینکڑوں افراد کو مختلف اضلاع میں بیلنس پالیسی کے تحت پابند سلاسل کیے جا رہے ہیں،جو سراسر نا انصافی، ظلم اور دہشت گردوں کو خوش کرنے کے مترادف ہیں،پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ امتیاز کاظمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی،رائے ناصر علی،سید عدنان بخاری ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے ۔

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کو یہ امتیاز اور فخر حاصل ہے کہ اس قوم نے کبھی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لیا،ہمارا یہ ایمان ہے کہ پاکستان کو ہم نے بنایا ہے اور انشااللہ اس کی سلامتی وبقا کے لئے ہم نے قربانیان دی ہے اور دیتے بھی رہیں گے،پنجاب حکومت کے ایک وزیر جو خود دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرست ہے اسی کے ایما پر ہمارے خلاف یی بربریت جاری ہے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں ہم نے دی،یہ نااہل حکمران ہمارے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے ہمیں تختہ مشق بنایا جا رہا ہے،ہمیں یہ بخوبی اندازہ ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے کو ہے،دہشت گردوں کے بعد اب ان کے سرپرست اور سہولت کاروں کی باری ہے ،ملت جعفریہ کو ہرساں کرکے دہشت گردوں کے سرپرست ملکی سلامتی و بقا کی اس جنگ کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سو سے زائد اپنے پیاروں کی سر بریدہ لاشوں کو لئے دس دن تک پورے پاکستان میں سڑکوں پر جوان،بوڑھے،بچے اور خواتین سمیت بیٹھے رہے،پوراملک دسترس میں ہونے کے باوجود ایک پتہ تک نہیں ہلنے دیا ،یوں اس مہذب اور پرامن ملت کو پنجاب حکومت آخر کس چیز کی سزا دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اس ظلم کو برداشت نہیں کریں گے کہ ظالم اور مظلوم دونوں کو ایک لاٹھی سے ہانکا جائے،ہم پاکستان کے اعلیٰ عدلیہ ،سکیورٹی فورسسز اور مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں خدارا دہشت گردی کیخلاف ملکی سلامتی کی اس جنگ کو متاثر کرنے والوں کے مذموم مقاصد کو جانیں اور ان کے خلاف ایکشن لیں،اگر پنجاب حکومت کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم ملک گیر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

وحدت نیوز (شکاپور) شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے احتجاجی تحریک کے سلسلے میں مختلف شہروں کا دورا کیا اور مومنین سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پرنصیر آباد،کنب ، ھنگورجا، دولت پور، جام شورو،حیدر آباد اور کراچی میں گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو سات ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور کالعدم فرقہ پرست جماعت کی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت عہد شکنی نہیں کررہی ہے۔ جس کے باعث وارثان شہداء نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ، قوم، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،انہوں نے کہا کہ جمعہ ۲۸ اگست کو یوم سیاہ اور یوم احتجاج کے موقع پر قوم سندہ حکومت کی عہد شکنی پر بھر پور آواز بلند کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے کونسلر حلقہ نمبر 12 کربلائی رجب علی کی دعوت پر میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جناب ڈاکٹر کلیم اللہ اپنے خصوصی فنڈ سے کونسلر کربلائی رجب علی کے زیر نگرانی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا. کونسلر کربلائی رجب علی نے میئر کو کا سی روڈ, رئیسانی اسٹریٹ, لوہاری محلہ, نچاری روڈ اور غلزئی روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروایا. علاقے کے لوگوں اورسٹی  میئر نےایم ڈبلیوایم کے کونسلر کربلائی رجب علی کی کارکردگی کو سراہا اور مزید ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کی فراہمی کا وعدہ کیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) خرم کالونی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے رہنماؤں علامہ علی اکبر کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ سید ساجد حسین شیرازی کی زیر صدارت عمائدین علاقہ سے اہم میٹنگ ہوئی ، اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی امور اور دیگر انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ عزاداری سید الشہداء پر کسی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی مفتی امان اللہ قتل کیس کے جھوٹے مقدمے کی سماعت کیلئے انسداد دہشت  گردی عدالت پہنچے ، اس موقع پر ان کے وکلا ء اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی،علامہ اقبال بہشتی اور اقرار حسین ملک بھی موجود تھے، فاضل عدالت نےجراح کے بعد اگلی سماعت 27اگست تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree