وحدت نیوز(ٹیکسلا) ایم ڈبلیوایم کا ضلعی نہج البلاغہ کنونشن منعقد ہوا، جس میں ممبران نے بھر پور اندازمیں شرکت کی،ممبران نے کثرت رائےسے برادر وقار حسین نقوی کو  آئندہ تین سال کے لئے ایم ڈبلیوایم ضلع ٹیکسلاکا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا،ایم ڈبلیوایم ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نےنومنتخب سیکریٹری جنرل سےحلف لیا جبکہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے شرکاءسے خصوصی  خطاب بھی کیا۔

وحدت نیوز(دمشق) کویتی پارلیمنٹ کےرکن، پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی ، جنیوا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے کے چیئرمین اور عربی واسلامی ممالک کے مقاومت کی حمایت کے اتحاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل لاء کے حقوق دان اور ماہر وکیل  ڈاکٹر عبدالحمید دشتی نےحرم حضرت زینب الکبری علیہا السلام کے جوار اقدس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری  امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے خصوصی ملاقات کی. انھوں نے تکفیری دھشت گردی اور شیعہ نسل کشی اور پاکستان میں قیام امن اور مظلوموں کی حمایت میں مجلس وحدت کے کردار اور مجلس وحدت کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور پر امن جدوجہد کو بہت سراہا.

وحدت نیوز(کوئٹہ) شہر میں عوام بجلی کی قلت سے دوچار ہیں، علمدار روڈ میں غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان اور ہزارہ ٹاون کے عوام بجلی سے محروم رہتے ہیں۔ حکومت بجلی کی پیداوار بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے اور مثبت پالیساں اپناتے ہوئے بجلی کی قلت پر قابو پائے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل جناب عباس علی نے موجودہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ملک کا ایک اہم مسئلہ ہے، ہاں یہ الگ بات ہے کہ واپڈا نے لوگوں کے زہنوں کو لوڈشیڈنگ کا اس قدر عادی بنا دیا ہے کہ اب عوام اسے اپنی بد قسمتی اور زندگی کا باقائدہ حصہ سمجھنے لگے ہیں۔ حکومت بجلی کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت اول دن سے وعدوں پے وعدے کر رہی ہے کہ اتنے عرصے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا مگر افسوس کی بات ہے کہ ایک طرف تو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علمدار روڈ کے علاقے میں واپڈا کی جانب سے کبھی کبھار غیر اعلانیہ اور بے وقت لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے، جو عام لوگوں کی زندگیوں پر براہ راست یا پھر بلواسطہ اثر انداز ہوتی ہے۔ واپڈا حکام کو چاہئے کہ ایسے افعال سے پرہیز کرے اور عوام کو تنگ کرنے سے گریز کرے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علمدار روڈ کی حالت تو کچھ بہتر ہے بے بسی اور بے کسی کا عالم تو ہزارہ ٹاون میں داخل ہونے پر معلوم ہوتا ہے، جہاں شدید لوڈ شیڈنگ عام زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور اسی طرح ملک بھر میں جانے کتنے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی موجود نہیں ہوتی۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی اپنے بیان میں کہا ہے کشمیرمیں انڈین آرمی کی بربریت جاری ہے کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کی سسکیاں ناقابل برداشت ہوتی جار ہی ہیں کہ کشمیری مسلمان بہن بھائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت پر حکومت پاکستان کی خاموشی حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم حکومت پاکستان ، یو این او اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بربریت کو جلد از جلد بند کرائے اور ہندوستانی آرمی پر جنگی جرائم کا سلامتی کونسل میں مقدمہ چلایا جائے۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے حقوق کی جدو جہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ اور ہر فورم پر مظلومین کشمیرکی ہمایت جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین کا کارکن ہونے کے جرم میں مٹیاری کے گاؤن تعلقہ ھالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن ملوک خان لغاری میں  محمد خان لغاری کے گھر  اور دکانوں پے رئیس وڈیرہ علی احمد نظامانی  کی ایماءپرسیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس ایس ایچ او ھالا عبیداللہ رند کے سربراہی   میں  حملہ جس مین مشہور گینگ وار جعفر سھتو کے درجنو ں غنڈے بھی شامل تھے کے ساتھ  حملہ کیا،حملہ آوروں نے   چار دوکانیں مسمار کیں اور جاتے جاتے  50 بوری گندم، ایک لاکھ 50 ہزار کا سامان ٹریکٹرٹرالی میں لے کر  فرارہوگئے، پولیس نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ محمد خان لغاری ایم ڈبلیوایم کا ہمدردہے اور اس پر وڈیرہ علی احمد نظامانی نے یہ ظلم گذشتہ برس ضمنی انتخاب میں ایم ڈبلیوایم امیدوار سید فرمان شاہ کی حمایت کےسزاکی صورت میں کیا ہے،علی احمد نظامانی کے ہمراہ ڈیڑھ سو کے قریب مسلح غنڈے تھے جنہوں نے نا فقط مردوں بلکہ بچوں اور خواتین کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ اس واقعے میں علی احمد نظامانی کو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے بعد ملازمین کی بھی مدد حاصل ہے جنہوں نے محمد خان لغاری کی بستی کا پانی بند کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کے جو واقعات اس وقت رونما ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔عالم اسلام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہاہے۔ تہذیب یافتہ ہونے کے دعویدار ممالک مسلمانوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔کشمیر،یمن،لبیا اور عراق سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمان سنگین تر ین صورتحال سے دوچار ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فوج کا سلوک درندوں سے بھی بدتر ہے۔بھارتی حکومت کا کشمیریوں سے خود ارادیت چھیننا عالمی قوانین سے انحراف ہے۔اسی طرح یمن میں جاری قتل عام پر عالم اسلام کی خاموشی حیران کن اور تشویشناک ہے۔بحرین میں جمہوریت پسند جماعتوں پر غیر منصفانہ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں تاکہ حکمران من پسند طریقے سے حکومت قائم رکھ سکیں۔صدیوں سے مقیم افراد سے ان کی شہریت چھینی جا رہی ہے۔ایک اسلامی ریاست میں نماز جمعہ پر پابندی لگائی جانا عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے ۔کوئی بھی قانون کسی کو مسجد، چرچ یا مندر جانے سے نہیں روک سکتا۔ریاست کی طرف سے اتنقامی کاروائیوں کا اس سے بڑھ کر ہو کیا ثبوت ہو گا کہ ممتاز مذہیبی رہنما علامہ عیسی قاسم سے ان کی شہریت چھین لی گئی اور خمس و زکوۃ کو منی لانڈرنگ کا نام دے دیا گیا۔یمن سے کشمیر تک ہر جگہ مسلمان مظالم و بربریت کا شکار ہیں لیکن عالمی ضمیر مکمل طور پر بے سدھ پڑا ہے۔اسرائیلی غاصب و ظالم حکومت ہے جس نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو موت کے گھا ٹ اتارا ۔آج آل سعود اپنے اعلی سطح وفد ان کے پاس بھیج رہا ہیں جودنیا بھر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔عرب ممالک میں عرب مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے لیکن عرب لیگ بھیگی بلی بن بیٹھی ہے۔اس کی خاموشی عالم اسلام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ ہم بحرین سمیت دنیا بھر کے ان تمام مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو حکومتی مظالم اور بربریت کا شکار ہیں۔

بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات حوصلہ افزا ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سے ہماری بات چیت جاری ہے۔جیسے ہی ہمارے مطالبات پر عمل درآمد ہو گا ہم یہاں سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔خیبر پختونخواہ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہاں ہمارے بیشتر مطالبات پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ پارہ چنار، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ اور شاہ خیل کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے تاہم کے پی کے صوبائی حکومت کی تساہل پسندی ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ مجرمان کے خلاف مقدمات کی پیروی میں حکومت کی طرف سے عدم دلچسپی انصاف کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے جسے دور کیا جانا چاہیے۔اس طرح خیبر پختونخواہ میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں مسلسل پیش وپس ہمارے لیے شکوک و شبہات کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ پنجاب میں بھی ان کے مطالبات پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گی۔علامہ ناصر عباس نے میڈیا کو بتایا کہ 7 اگست کواسلام آباد میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree