وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے یوم الحسینؑ  کے انعقاد پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے جرم میں 3 ایم پی اے کے تحت شرکاء کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنماء عارف قنبری سمیت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے آٹھ ممبران کو گرفتار شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بوائز ڈگری کالج دنیور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم الحسینؑ کا انعقاد نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا گیا، جو پرامن طور پر اختتام پذیر بھی ہوگیا۔ پروگرام کے بعد گلگت پولیس نے آئی ایس او گلگت ڈویژن کے ممبران کو انکے گھروں سے گرفتار کر لیا۔ انتظامیہ کی جانب سے آئی ایس او کے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دنیور چوک پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یوم الحسین ؑ پر عائد پابندی غیر قانونی ہے، جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اتحاد بین المسلمین کے داعی ،بزرگ عالم دین اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری ، صفورہ چورنگی کے علاقے میں مجلس عزا سے واپسی پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے کامران کاظمی کی شہادت اور ان کے چچا کے زخمی ہونے کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ مرزایوسف حسین کی شیعہ سنی اتحاد کے لئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پیرانہ سالی کے باوجود رینجرز کی جانب سے انہیں بلاجواز گرفتار کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، دو روز قبل معروف سیاسی رہنما اور وطن دوست شخصیت فیصل رضا عابدی ، علامہ مرزا یوسف حسین اور کراچی کے مختلف علاقوں سے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں ملت تشیع کے اندر اشتعال کا لاوہ پکا رہی ہیں ،یکم محرم سے اب تک کراچی شہر میں عزاداروں پر مسلسل حملے جاری ہیں لیکن کسی ایک کاروائی میں میں بھی ملوث دہشت گرد کو کیفر کردار تک نہیں پھنچایا گیا، بلکہ ظالمانہ ریاستی پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کے شہدا ء کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے شیعہ اکابرین کو پابند سلاسل کرکے مخصوص تکفیری ٹولے کی خوشنودی حاصل کی جارہی ہے ،

انہوں نے کہا کہ شیعیان حیدر کرار ؑکے خلاف پنجاب سے شروع ہونے والا غیر منطقی ریاستی آپریشن اب سندھ میں داخل ہو چکا ہے،سکیورٹی اہلکاروں نے مسجد وامام بارگاہ  شاہ کربلا ؑ رضویہ سوسائٹی میں چھاپے کے دوران قرآن پاک کے نسخوں ، سجدہ گاہوں اور دیگر متبرک اشیاء کی بیحرمتی کی جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے،آرمی چیف اور چیف جسٹس اس غیر اسلامی فعل کا فوری نوٹس لیں اور گنہگار اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے،ریاستی ادارے ملت جعفریہ کے خلاف جاری اقدمات کے اسباب سے فوری آگاہ کریں، وگرنہ قوم ملک بھر میں نہ ختم ہونے والے احتجاج کی تیاری کرے گی اور پھرحالات کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی، انہوں نے شہید کامران کاظمی کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے شہید کی بلندی درجات  اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف سیاستدان، سابق سینٹراوروائس آف شہدا کے چیئرمین فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ملت تشیع کے خلاف باقاعدہ فریق بنی ہوئیں ہیں۔فیصل رضا عابدی کو شیعیت کے دفاع اور وطن سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک طرف ہمیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،دوسری طرف حکومتی اداروں کی طرف سے ہمارے عزاداری کے پروگراموں پر قدغن ،علما و عمائدین کی گرفتاری اوررفاہی حوالے سے فعال شخصیات کی شہریت کی معطلی جیسے بلاجواز اقدامات کا سامنا ہے۔حکومت واضح کرے کہ کس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے پانچ کروڑسے زائد افراد پر مشتمل اس طبقے کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی حب الوطنی اور قربانیاں روز روشن کی طرح آشکار ہیں۔

انہوں نے کہا پاکستان کے مقتدر اداروں کی طرف سے اس اہم مسئلے پر خاموشی ہمارے لیے مایوس کن ہے۔پاکستان کی بقا و سالمیت تمام طبقات کے حقوق کا احترام سے مشروط ہے۔جو قوتوں پاکستان میں طبقاتی جنگ کے لیے راہ ہموار کرنے میں مصروف ہیں پاکستان کا وجود ان کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے۔ان قوتوں کے تانے بانے کالعدم مذہبی جماعتوں سے ملے ہوئے ہیں۔کالعدم جماعتوں کو شرانگیزاجتماعات کرنے کی کھلی چھوٹ اور محب وطن افراد کو پابند سلاسل کیا جانا ملک کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے۔ایسی صورتحال میں حکومت کے جانبدارانہ اور مشکوک کردار پر بااختیار اداروں کی خاموشی وطن عزیز کے لیے نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا ہے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے پس پردہ سیاسی عوامل بھی ممکن ہیں لیکن پولیس کی طرف سے بلاثبوت اسے فرقہ واریت کا رنگ دے کر تکفیری گروہوں کو مزید فعال ہونے کا موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔یہی گروہ ارض پاک کے استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،چیف جسٹس آف پاکستان اوروزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملت تشیع کے خلاف ان غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اور فیصل رضا عابدی کو فوری رہا کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے کہا کہ معروف سماجی رہنما وطن دوست ،اتحاد بین المسلمین کے داعی فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتار کی مذمت کرتے ہیں، کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی ایماء پر محب وطن فیصل رضا عابدی کی شرمناک انداز سے کی گئی گرفتاری افسوسناک و قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے سندھ حکومت نے ایک غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے ۔دہشتگردوں کی خواہشات کو بنیاد بنا کر فیصل عابدی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے . ناصرشیرازی نے محرم الحرام میں شیعہ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آغاز ایام عزاء سے اب تک 13 اہل تشیع مرد ,خواتین اور معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن دہشت گرد اور انکے سرپرست سندھ حکومت کہ تحفظ میں آزاد گھوم رہےہیں اب تک کسی دہشتگرد کی گرفتاری نہ ہونا وازیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی ہے ،انہوں نے فیصل رضا عابدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رہائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت العالمین حسنین ؑکے نانا محبوب خدا خاتم المرسلین نے اپنی زندگی میں امام حسنؑ اور امام حسینؑ کا تعارف خود صحابہ کو کرایاکبھی مسجد نبوی کے منبر پر بیٹھ کر اور کبھی منبر چھوڑ کر کبھی سجدے کو طول دے کر ، کبھی کندھوں پہ بٹھا کر ، اور کبھی اپنا تعلق بیان کرکے مثلاً کبھی آپ نے ارشاد فرمایا حسین ؑ مجھ سے ہے اور میں حسین ؑ سے ہوںتو کبھی آپ نے ارشاد فرمایا حسن ؑ وحسین ؑ جوانان جنت کے سردار ہیں گویا حضور کی حیات مبارکہ میں بے شمار واقعات ملتے ہیں جہاں امام عالی مقام کی عظمت بیان کی گئی لیکن کربلا کا برپا ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اُمت نے امام حسینؑ کی قدرومنزلت کے ساتھ انصاف نہیں کیا یزید کا رویہ اور مقصد آپ سب جانتے ہیں اور امام حسین ؑ کا انکار بھی۔
    
میں نے آج واقعات کی بجائے ارشادات نبوی ﷺتحریر کئے ہیں کیونکہ واقعات آپ نے پڑھے بھی ہوئے ہیں اور سنے بھی آج میں آپ کو ایک اور واقعہ سنانا چاہتا ہوں !جو میرے ساتھ کل پیش آیا۔
    
اس وقت سے کچھ سوالات بار بار میرے ذہن میں ابھررہے ہیں اور مجھے کوئی جواب نہیں مل رہا اس لئے میں نے سوچا آپ سب سے شئیر کروں شاید کوئی پڑھا لکھا میری اس مشکل کو حل کردے اور میری ذہنی اذیت ختم ہو جائے ۔
    
ہوا یوں کہ کل نماز عصر کے وقت میرا گزر فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم سے ہوا میں نے دیکھا وہاں کچھ لوگ نماز پڑھنے کی تیاری میں مصروف ہیں اور آپس میں کچھ باتیں کررہے ہیں وہاں مجھے پانی کا ایک نل نظر آیا میں وہاں پہنچا اور اپنے ہاتھ دھونے شروع کئے یہاں مجھے نمازیوں کی آواز صاف سنائی دے رہی تھی اور چہرے بھی نظرآرہے تھے ان میں کچھ نمازی دھاڑی والے تھے اور کچھ داڑھی کے بغیر اور کچھ کی چھوٹی چھوٹی دھاڑی تھی یہ نمازی بڑی خوش مزاجی سے کہہ رہے تھے ۔
    
یار نماز کا وقت ہوگیا ہے جبکہ سٹیڈیم میں تیز آواز میں ڈھول بج رہا ہے لیکن اس پر کسی نمازی نے پریشانی کا اظہار نہیں کیا بلکہ ہنسی ہنسی میں جماعت کا وقت ہو گیامولانا صاحب تشریف لے آئے اور نماز شروع ہو گئی اس ڈھول کے شور میں نماز ادا کردی گئی نہ کسی نے یہ کہا جاﺅ ان کو کہو نماز پڑھنی ہے ڈھول بند کردو ،نہ کسی نے 15 پر کال کی نہ کسی نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی نہ کوئی مذہبی جماعت وہاں آئی نہ آئندہ ڈھول کو روکنے کی منصوبہ بندی ہوئی غرض ڈھول والا ڈھول بجاتا رہا اور نمازی اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے اور اپنا فرض ادا کیا لیکن میں وہیں کھڑا کھڑا نجانے کہاں کہاں پہنچ گیا میں نے محرم پر کئی سالوں سے عجیب مناظر دیکھے ہیں کہیں مسجد میں نماز ہو اور باہر ذکر حسینؑ ہو تو وہاں قیامت برپا ہوجاتی ہے پتہ نہیں وہ کون لوگ ہیں جو جنت میں بھی جانا چاہتے ہیں اور ذکر حسینؑ کے خلاف درخواستیں بھی دیتے ہیں کالیں بھی کرتے ہیں اور زور بازو پر اسے روکنے کی بھی کوشش کرتے ہیں اگر ان سے کوئی بچ جائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی رینجر اورپولیس آڑھے ہاتھوں لیتی ہے۔
    
بس میرے دماغ میں ایک ہی الجھن ہے کہ میرے مولا میرے آقا آپؑ آج بھی کتنے مظلوم ہیں آپؑ کا ذکر عبادت ہے آپؑ سے وفاداری دین اسلام سے وفاداری ہے لیکن پھر بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں آپؑ کا ذکر روکنے کے لئے لوگوں کو قتل تک کردیا جاتا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے؟ مجھے اس کا جواب نہیں ملتا اگر آپ لوگوں کو سمجھ آجائے تو مجھے جواب ضرور دینا۔۔۔۔۔۔

تحریر۔۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان حکومت چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کرے، کوئٹہ میں زائرین کو درپیش مشکلات اور وفاقی حکومت کی جانب سے زائرین کو تنگ کیے جانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں زائرین ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعبہ زائرین کے سیکرٹری جنرل سید دلاور عباس زیدی بھی موجود تھے۔زائرین ایسوسی ایشن کے وفد میں ملتان،بہاولپور،لودھراں،جلالپور اور خانیوال کے قافلہ سالار شامل تھے۔

سید ندیم عباس کاظمی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی کے نام پر زائرین سے بھاری رقم بٹورنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ ہر سال محرم الحرام اور صفر میں لاکھوں زائرین پاکستان سے کربلا معلی جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات کا انتظام نہیں کیا جاتا، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں نجف، بغداد، مشہد اور تہران کے لیے پی آئی اے کی فوری پروازیں شروع کی جائیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ تفتان بارڈر پر زائرین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جاتا ہے سیکیورٹی ادارے اور حکومت ہوش کے ناخن لے ، ہم پاکستان کے حقیقی فرزند ہیں ۔ اُنہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مجاہد ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے کیے جائیں اور زائرین کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ عاشور اور چہلم پردنیا بھر کی طرح لاکھوں پاکستانی زائرین کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے روضے پر حاضری دیتے ہیں اور اپنی عقیدت کااظہار کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree