23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا،علامہ اقتدار نقوی

07 جون 2018

وحدت نیوز(ملتان) جمعتہ الوداع پر فلسطینی مظلومین سے اظہار یکجہتی اور قبل اول کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس ملک بھر میں منظم اور بھر پور انداز میں منایا جا ئے گا،ہم مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہیں اور قبلہ اول کی آزادی تک اس جدوجہد کو جار ی رکھیں گے ،یہ ہمارا دینی اخلاقی و شرعی ذمہ داری ہیں،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ23رمضان المبارک کوفلسطین کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرئیل کے خلاف عالمی یوم القدس منایاجائے گا، ملک بھر کے تمام اہم اضلاع اور شہروں سے القدس کی ریلی نکالی جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی آج بھی ظالم صہیونیوں کے ٹینکوں کے مقابل ڈٹے ہوئے ہیں۔ آج مسلم امہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے، کشمیر و فلسطین میں آج بھی نہتے عوام اپنے حق کے لئے پتھر ہاتھ میں اٹھا کر میدان عمل میں ہیں،قرآنی حکم ہے کہ یہود و نصاری ہمارے دوست نہیں ہو سکتے،ظلم ان کا شیوہ ہے، ان کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہے،ہمیں یہود و نصاری پر اعتماد نہیں کرناچاہیے، چند مسلمان ریاستوں نے غاصب ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے، شام ، یمن ، عراق اور افغانستان کی جنگیں گریٹر مڈل ایسٹ بنانے کی جنگ ہے جس کے درپردہ امریکہ اور اسرائیل کی سازش کارفرما ہے۔ آج حالات مختلف ہیں نیل و فرات کی باتیں کرنے والا اسرائیل آج دیواریں کھڑی کرکے دفاع پر مجبور ہے، غاصب صہیونی ریاست کی ہیبت قصہ پارینہ بن چکی ہے،یہ ہمت اور حوصلہ امام خمینی نے امت مسلمہ کودیا،امام خمینی نے قبل اول کی آزادی کے لئے پوری امت کو یہ حکم دیا کہ ماہ رمضان کے آخری جمعہ کوعالمی یوم القدس کے نام پر منائے اور دنیا بھر میں ظالم فاشسٹ صہیونی غاصب ریاست کے مظالم سے پردہ اٹھا سکے، پاکستان بھر میں جمعہ الوداع کو شہر شہر،گلی گلی،قریہ قریہ مسلمانان پاکستان اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع ملتان،بہاولپور،ڈیرہ غازیخان،بھکر،رحیم یارخان،مظفرگڑھ،علی پور، اوچشریف،جلال پور پیروالا،لیہ،میانوالی ، خانیوال اور کبیروالا میں نماز جمعہ کے بعد القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی ، ریلی میں دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین اور رہنما شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree