رفیع اللہ خان ایم ڈبلیو ایم ضلع میانوالی کے سیکرٹری تنظیم سازی، محمد حسین تحصیل پپلاں کے سیکرٹری جنرل نامزد

30 اگست 2017

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کا اجلاس گذشتہ روز میانوالی کے علاقہ ہرنولی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی سیکرٹری جنرل علمدار حسینی ایڈووکیٹ اور دیگر مسئولین بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پر عدیل عباس زیدی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دھمکی دیکر اپنے عزائم کا اظہار کیا ہے، عجیب ہے کہ جو ممالک داعش کو بنانے والے ہیں آج وہ کہہ رہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ پاکستانی قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے محمد حسین کو ایم ڈبلیو ایم تحصیل پپلاں کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، جبکہ کیپٹن (ر) رفیع اللہ خان کو ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی نامزد کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree