وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری عید الاضحیٰ کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید قربان ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جہاں ایثار اور فدا کاری نظر آتی ہے اس عید کا پیغام ہمارے لے یہ ہے کہ ہمارے اندار ایثار اور قربانی کا جذبہ قوی تر ہونا چاہیے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے ساتھ ہمددری کیساتھ پیش آئے ہمیں اس عید پر مادر وطن کےشہیدوں کی فیملیز کو بھی نہیں بھولنا ہمیں اپنی خوشیوں میں اُن کو یاد رکھنا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں ہمارے خانوادگان شہداء بھی شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ مسنگ پرسنز جو کئی کئی سالوں لاپتہ ہیں انکے گھر والے ان کے انتظار میں ہیں عید آگئی ہے اور میری اپیل ہے کہ ہمیں ان ایام میں بے گناہ جبری گمشدہ افراد کے گھرانوں کو یاد رکھے اور ان کا بھر پور ساتھ دیں انکو حوصلہ دیں انشا اللہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہو جائے گی یہ ہمارے عزیز واپس آجائیں گے میرا حکومت سے بھی مطالبہ ہے یہ انسانی بنیادی حقوق کے خلاف ہے پاکستان کے آئین اور دستور اور قانون کے خلاف ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے یہ ظلم ابھی رکا نہیں ہے، مسلسل ہمارے نوجوان ان نادیدہ قوتوں کا نشانہ بن رہے ہیں،لہذا ہم نے مسنگ پرسن کو بھولنا نہیں ہے انکا اور ان خانوادگان کا بھر پور ساتھ دینا ہے اور حکمران یاد رکھےحکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں ظلم سے نہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کشمیر کے مظلومین کو عید کے دن ہرگس فراموش نہیں کرنا عید سادگی سے منائیں اور نماز عید کے اجتماعات میں مظلومین کشمیر، فلسطین،یمن کے حق میں صدائے احتجاج بلند کرے، انشاءاللہ مسلمانوں پر مسلط ان ظالموں کا انجام عبرت ناک ہوگا وعدہ الہی ہے کہ مستضعفین کو اس زمین کا وارث بنایا جائے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقرعباس زیدی کی وفد کے ہمراہ کراچی پولیس چیف اے آئی جی غلام نبی میمن سے ملاقات۔اس موقع پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اورباہمی رابطہ کا فروغ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین اور کراچی پولیس کے مابین رابطہ بڑھانے کے لئے فوکل پرسنز کا تعین بھی کیاگیا۔
ایم ڈبلیوایم کے وفدنے کراچی پولیس چیف سےمطالبہ کیاکہ ملت جعفر یہ کے عمائدین پر شیڈول فور پر نظر ثانی کی جائے گی، جس پر تجدید نظر کی کراچی پولیس چیف کی یقین دہانی ۔ملاقات میں ایام عزاء سے قبل ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے ساتھ تنظیم کے نمائندوں کا رابطہ یقینی بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ ملاقات میںایم ڈبلیوایم کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(قم) کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ فقط کشمیری عوام کا حق ہے۔بھارت کے ناجائز قبضہ کے بعد اب یہ مسئلہ کشمیر کسی ملک کا اندرونی مسئلہ نہیں یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کو ہندو بنیا مختلف غیر قانونی طریقوں سے دبانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ دنیا بھر کے باشعور لوگ اس ناپاک سازش سے آگاہ ہیں اور اپنی بیداری سے مودی سرکار کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حالیہ جارحیت کی بعد اپنے مذمتی بیان میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزراء کی جانب سے تحریک پیش کرنا اور حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ہی مختلف قانونی آرٹیکلز میں ردو بدل کرنا نہتے کشمیریوں پر کھلا ظلم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو للکارنے کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔جس کی ہر پہلو سے مذمت کی جاتی ہے۔جہاں اس موقعہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ضروری ہے وہاں حکومت پاکستان کو اپنے ان مظلوم بھائیوں کے لئے واضع پالیسی کا اعلان کر کے ان کی ہر صورت مدد کرنی ہو گی۔
انہوںنے مزید کہاکہ جہاں کشمیریوں سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے وہاں قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کی روشنی میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات بھی ہے اور جب کوئی کسی کے رشتہ کو پامال کرنے کی سوچے یا اسکی شہ رگ کی جانب ہاتھ اٹھائے تو حق بنتا ہے کہ اس ظالم کے ہاتھ توڑ دیئے جائیں۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارے مقتدر ادارے اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اس حوالہ سےان کی بھی مدد کرنا ہمارا اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ہے۔ سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے یوم جمعہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان پر دنیا کے مختلف ممالک سےانشاء اللہ بھر پور حمایت کی جائے گی اور مختلف انداز میں اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم احتجاج پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد آئی ایس او اور اصغریہ کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بموں کے استعمال کو ظلم و بربریت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم نے اسرائیلی ظلم و ستم کی یاد تازہ کردی ہے۔ کشمیری مسلمانوں کی قربانیوں کی بدولت کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے مگر بدمست بھارتی حکمران گولی اور بندوق کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتے ہیں بھارت کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حق یعنی حق خودارادیت کو دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی قربت امت مسلمہ کے خلاف منحوس عزائم پر مبنی ہے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکیں آپس میں مربوط ہونی چاہیئں۔انہوں نے دنیائے اسلام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر محاذ پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہے اور ہم آئندہ بھی اسے اپنا شرعی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رھنما اویس جکھرانی آئی ایس او کے رہنما ندیم ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا منور حسین سولنگی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی بھارت کی جانب سے ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 جبری طور پر ختم کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر آج لاھور پریس کلب کے باہر ایم ڈبلیو ایم لاھور کی جانب سے بھرپور احتھاج کیا گیا۔ شرکاء نے مودی حکومت مخالف اور کشمیری عوام کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت علامہ حسن رضا ہمدانی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شمالی لاہور برادر نجم خان نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی سربراھی میں خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے احتجاج میں شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان کے بچے ، جوان ، مرد و خواتین سب بھارت کے اس جبری و ظالمانہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام اور پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھارتی مظالم کی انتہا کشمیریوں کی تحریک آذادی کو نہیں دبا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں اس کے باوجود ہمارے جوانوں کو جبری لاپتہ کرنا ہماری حب و الوطنی کے ساتھ ناانصافی ہے گزشتہ روز اسلام آباد سے سابق صدر آئی ایس او یافس نوید کا جبری لاپتہ ہو جانا لمحہ فکریہ ہے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوۓ علامہ حسن رضا ہمدانی صاحب کا کہنا تھا کہ ریاست کشمیر سے آرٹیکل 370 کو جبری ختم کر کے کشمیری ڈیموگرافی کو ہرگز تبدیل نہیں ہونے دینگے۔ کارگل میں دہشت گرد ریاست کی ہندوستان کے خلاف کیے جانے والے سینکڑوں مظاہرین کی ظالمانہ گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کشمیری اپنے حق کیلئے لڑتے رہیں ہیں اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد پاکستان کی تکمیل کی جدوجہد ہے. شرکائے ریلی نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی حکومت کے خلاف ملک گیریوم احتجاج کے موقع پر جامع مسجداثناعشری کلاں کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف کشمیری عوام کیساتھ ہندستانی فوج کے بد ترین مظالم جاری ہے تو دوسری طرف نام نہاد اسلامی ممالک کی 39 ممالک اتحاد یمن کے مسلمانوں پر مسلط کردہ جنگ اور آل سعود کی بادشاہت بچانے میں مصروف ہے اور کشمیر میں قابض انڈئن فورسیز انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کے بعد کشمیرویوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے نیم خود مختاری قانون 370 اے 10 کو ختم کردیا جو کہ کشمیری عوام کیساتھ سراسر ظلم عالم اسلام سمیت عالم بشریت کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک بلکہ شرمناک ہے ۔
علامہ ہاشم موسوی نے حیدری مارکیٹ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے سکیورٹی عوامی جان و مال کی حفاظت سے قاصر ہے تو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیتے تو یہ ریاست مخالف نعرے بلند نہ ہوتے۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی کو ڈبل سٹنڈرڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پیج پر متحد کشمیری بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزارت خارجہ کو اپنی پالسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کشمیریوں پر ہندوستانی مظالم روکنے اور انہیں حق خود ارادیت دینے کیلئے سفارتی سیاسی سطح پر کوششیں تیز کرنا چاہیئے۔