وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کی ضلعی شوری کا ایک اہم اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل محمد حسین شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نثار فیضی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی، تعلیم و تربیت اور تنظیمی فعالیت سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔محمد حسین شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں ملت تشیع کی وہ نمائندہ مذہبی و سیاسی جماعت ہے جسے ملت کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ارض پاک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے موثر روابط ہمارے سیاسی استحکام کی علامت ہیں۔پاکستان میں ملت تشیع کی اہمیت کو ثابت کرنے اور اپنے وجود کے موثر اظہار کے لیے ہمیں سیاسی طور پر فعال ہونا ہو گا۔سیاست سے دوری ہماری مشکلات کا بنیادی سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ تنظیم سازی اور تربیتی رجحان کے فروغ کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے مربوط اور جامع لائحہ عمل تیار کر رکھا ہے جس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ہم میدان عمل سے غافل نہیں رہ سکتے۔شہید عارف حسینی ہمارے باعمل اور بابصیرت رہنما تھے۔ہمیں ان کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔6اگست کو اسلام آباد میں شہید حسینی کی برسی شاندار انداز سے منائی جائے گی۔برسی کے انعقاد کے سلسلے میں تشکیل دی جانے والی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نثارفیضی نے کہا کہ شہید قائد کی برسی کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔برسی میں ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کر ے گی۔مختلف نامور شخصیات اور علما کرام کو بھی دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کی اہم شاہراؤں پر بینرز آویزاں کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف حسینی کی آواز عالم استکبار اور طاغوت کے خلاف جرات مندانہ للکار تھی۔ شہید عارف حسینی کی برسی کے سلسلے میں ہونے والا اجتماع اسلام آباد کا تاریخی اجتماع ثابت ہو گا۔
وحدت نیوز(منڈی بہاوالدین) مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین کا ضلعی اجلاس امام بارگاہ امام موسیٰ کاظم میں منعقد ہوا۔جس اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونٹس کے 2 دو افراد کو مدعو کیا گیا تھا ماشاء الله تقریباً تمام یونٹس کے عہدیداران شامل ہوئے ۔ پروگرام کا آغاز مولانا شفقت عباس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد مولانا سید اسد عباس نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ اس کے بعد قومی ترانہ ملٹی میڈیا پے سنا گیا اور تمام شرکا نے کھڑے ہو کر قومی ترانہ پڑھا ۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا سید رضوان صفدر نے ،، ہماری زمہ داری ،، کے موضوع پر گفتگو کی ۔جس کے بعد ترانہ وحدت سنا کر شرکا کو محظوظ کیا گیا۔ اس کے بعد وقفہ نماز و نیاز کیا گیا ۔
ضلعی اجلاس کی دوسری نشست کا باقاعدہ آغاز مولانا اقبال جعفری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد ضلعی آرگنائزر مولانا مظہر عباس ہادی نے خطاب کیا جس کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور مجلس وحدت مسلمین ضلع منڈی بہاوالدین کی فعالیت پر خراج تحسین پیش کیا اور تمام شرکاء محفل کی کاوشوں کو سراہا اور ملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی اور آخر میں قائد شھید کی 6 اگست کو برسی کی مناسبت سے ،،، مھدی برحق کانفرنس ،، کی دعوت دی اور کہا کہ انشاء الله منڈی بہاوالدین کے مومنین ہر بار کی طرح اس بار بھی اچھی شمولیت اختیار کریں گے ۔ ناصر ملت کے خطاب کے بعد سابقہ سالانہ کارکردگی رپورٹ مولانا سید اسد عباس نے پیش کی جس کے بعد باقاعدہ مولانا ناصر عباس تقوی نے ٹیم کے ساتھ الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دیے اور تمام یونٹس کے افراد نے ووٹنگ کا حق استعمال کیا اور مولانا سید مظہر عباس ہادی نئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین منڈی بہاوالدین منتخب ہوئے ۔ تمام شرکائے اجلاس نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی جس کے بعد مولانا مظہر عباس ہادی نے پالیسی ساز خطاب کیا اور 6 اگست کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا ،مولانا مظہر عباس ہادی نے ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر مولانا سید رضوان صفدر اور زاکر اہلبیت سید شکیل عباس نقوی کو نامزد کیا جس کے بعد ڈپٹی سیکرٹری صاحبان نے خطاب کیا اور دعائے امام زمانہ ع پراجلاس کا اختتام ہوا ۔
وحدت نیوز(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے پانی چوری سے روکنے پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر جوگی موڑ یونٹ کے سیکریٹری جنرل ندیم حسین حاجانواور سجاد حسین پر قاتلانہ حملہ کردیا ، نیم مردہ حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور UC-24چوکنڈی بن قاسم کے نائب ناظم عبدالرشید پہنورکی پشت پناہی میں پیپلز پارٹی کے کارکن نعیم پہنور، ثناءاللہ پہنور، سعیدپہنور،جمیل پہنورنے رات کی تاریکی میں پانی کے لائن میں غیر قانونی کنکشن لینے کی کوشش کی جس پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ندیم حاجانواور سجاد حسین نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر پیپلز پارٹی کے مذکورہ کارکنان نے بیلچوں سے جان لیواوارکرکے ندیم حاجانواور سجاد حسین کو شدید انداز میں زخمی کردیا جس کے باعث ندیم حاجانوکے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور ان کے سر کی ہڈی کئی جگہ ٹوٹ گئی اور انیس ٹاکے آئے دونوں زخمیوں کو فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ، واقعہ کے بعد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے پی پی پی کے حملہ آور کارکنان کے خلاف مقامی تھانے میں ایف آئی درج کروادی ہےمگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا ہے کہ نائب ناظم رشید پہنور حملہ آوروں اور علاقے کے جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے،جبکہ حملہ آوروں نے الٹی ایم ڈبلیوایم کے نہتے اور زخمی کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی جس کا کوئی جواز ہی نہیں پیدا ہوتا،چند ماہ قبل مسجد وامام بارگاہ شاہ نجف میں کچھ لٹیرے داخل ہوئے تھے اور انہوں نے وہاں موجودنمازیوں کو لوٹنے کی کوشش بھی کی تھی جنہیں عوام نے جان پر کھیل کر گرفتار کروایا ان کے پیچھےبھی یوسی نائب ناظم کا ہاتھ نکلا تھا، انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقعے میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے پی پی پی میں موجود ان جرائم پیشہ عناصر اور ان کے پشت پناہ کرپٹ نائب یوسی ناظم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ، بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نیشنل ہائی وے بلاک کرکے احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زھراء نقوی کی سربراہی میں وفد نےمرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد میں نثار فیضی کنوینر مہدیؑ برحق کانفرنس سے ملاقات کی اس وفد میں راولپنڈی ،اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ اور مری سے تعلق رکھنے والی خواتین رہنماوں نے شرکت کی ، اس موقعہ پرعلامہ اعجازبہشتی مرکزی سیکرٹری تربیت نے خواتین سے خطاب بھی کیا۔
اجلاس میں شہید قائد کی 29 ویں برسی میں خواتین کی بھرپور شرکت اور بہترین انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی ڈویژن کی کارکنان اور عہدیداران مہدی ؑ برحق کانفرنس میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گی جبکہ ضلع اٹک ،جہلم ،چکوال ،مری کی خواتین کارکنان پنڈی ڈویژن کی معاونت کریں گی اس سال مرکزی اجتماع میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دن بہ دن دہشت گردی عروج پر جارہی ہے کل کوئٹہ میں ایس ایس پی مبارک شاہ سمیت چار اہلکار شہید کیے گے آخر یہ دہشت گرد کون ہے کہا سے آتے ہیں اور حملہ کر کے چلے جاتے ہیں گزشتہ سال محرم الحرام چهلگری امام بارگاہ میں خود کش حملہ ہوا حملہ آور کے سہولت کارآج تک دھندناتے پھر رہے ہیں حکومت بلوچستان کا کوئی ردعمل نہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اندر دن بہ دن دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے ہم عسکری داروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف مبہم بیانات کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے دلوں میں شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اپنے خلاف سازش کا راگ الاپنے کی بجائے واضح انداز میں قوم کو آگاہ کریں کہ ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش نہیں ہو رہی بلکہ ان پر عائد الزامات اپنے ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر آچکے ہیں جسے وہ سازش قرار دے رہے ہیں۔ماضی میں جب بھی کبھی حکمران ٹولے کی کرپشن کے خلاف کسی نے بات کی تو کہا گیا کہ جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اب وزرات عظمی چھیننے کے خوف سے کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو پیچھے دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ تو حکمران پارٹی جمہوریت ہے اور نہ ہی نواز شریف پاکستان ہیں۔ قوم باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی نعروں کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ کی طرف لگی ہوئی ہیں ۔قوم اپنا پیسہ لوٹنے والے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے۔اعلی عدلیہ کا فیصلہ یقیناًمنصفانہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جمہوریت پسند جماعت ہے۔ ارض پاک پر جمہوری نظام کے علاوہ کسی بھی نظام کی قطعاََ حمایت نہیں کی جا سکتی۔آئین پاکستان اور جمہوریت کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کی مخالفت ہمارا منشور ہے۔وطن عزیز کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق نیک اور صالح لوگوں کے ہاتھوں میں اقتدار سونپا جائے۔کرپٹ افراد کا اقتدار پر قابض رہنا غیر آئینی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وہ رابطے میں ہیں۔ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کو ہماری بھرپور تائید حاصل رہے گی۔موجودہ حکومت نے قوم کو سوائے کرپشن اور دہشت گردی کے کچھ بھی نہیں دیا۔کالعدم جماعتوں کے سربراہوں اور حکومتی وزرا ءکے رابطے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی کوشش ثابت ہوئے۔وزیر اعظم کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ یہ جان چکے ہیں کہ فیصلہ ان کے حق میں نہیں آنے والا۔