The Latest

وحدت نیوز  (ڈیرہ اسماعیل خان)  شہدائے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کا چہلم حاجی مورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا۔ جس میں وارثان شہداء کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چہلم کی مجلس سے شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا کہ آج ریاست دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر کر رہی ہے۔ لیکن شیعہ قوم نے دہشت گردوں سے اپنے خون کا حساب لینا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے مومنین نے عصر کی کربلا میں کردار زینبی (س) ادا کیا۔ شہداء نے اپنا کردار بطریق احسن پورا کیا، اب ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مولانا وحید عباس نے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے شہید وں کے خون کی طاقت سے وقت کی استعماری طاقتوں کو سرنگوں کر دیا۔ استعماری طاقتیں جو شام کے درپے تھیں، صرف حزب اللہ کی وجہ سے پسپاہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں دہشت گردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال کر مذاکرات میں محو ہے۔ لیکن افسوسناک امر ہے کہ اس دہشت گردی کے ہاتھوں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملت تشیع کی نمائندگی کو آل پارٹیز کانفرنس میں اہمیت نہیں دی گئی۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان)  شہدائے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود علامہ ارشاد حسین نے کہا کہ ہمارا دشمن جان لے کہ ہم شہادتوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں بلکہ ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں اور شہداء کے لہو سے ہماری قوم مضبوط تر ہوتی ہے۔ سنٹرل جیل ڈیرہ میں مومنین کو صرف اس جرم میں مارا گیا کہ وہ ولایت علی ابن ابیطالب (ع) پر یقین رکھتے تھے۔ شہداء نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر اپنا فرض پورا کر دیا۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ شہداء کے خون سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے مشن شہداء کوپورا کریں۔ ہم شہیدوں کے خون کے وارث ہیں، ہم حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں اختر عباس اور ان کے ساتھیوں کو کس جرم میں قتل کیا گیا، حکومت ہمیں اس خون کا قصاص دے۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان)  چہلم شہدائے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ شہدائے ڈیرہ دور حاضر میں مکتب محمد و آل محمد (ع) کی صداقت کی دلیل بن کر ابھرے ہیں۔ شہادت کی موت تشیع کے لئے زیور کی مانند ہے۔ شہادت تشیع کی میراث ہے جسے ڈیرہ کے مومنین نے اپنایا اور اس وطن کیلئے قربانیاں دیں۔ جن لوگوں نے اس وطن کے لئے قربانیاں دیں وہ اسے برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تشیع کو توہین رسالت قانون کی زد میں لایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے دور میں شیعہ افرا دکے خلاف سب سے زیادہ ایف آئی آریں کاٹی گئیں۔ مگر بھکر میں اہانت تشیع کرنے والی فرقہ کو کھلی چھوٹ دی گئی اور شیعہ افراد کو ہی کچلا گیا۔ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کے شہداء کی قربانی کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ہو حکومت کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ہم اس سازش کو بے نقاب کرکے دم لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مٹی کے پہلوان شام کیوں نہیں جاتے، جہاں سے ان کی لاشوں کے انبار پاکستان واپس آرہے۔ یہ وہیں جہاد کرتے ہیں جہاں حکومت ان کو سپورٹ کرتی ہے۔

اتحاد بین المومنین پر زور دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما نے کہا کہ ہمارے آپس کے جھگڑے، مسجد و مدرسہ کی دوری اور مدرسہ کی مدرسہ سے دشمنی قابل افسوس ہے۔ فاصلوں کو جمع کر کے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔ سانحہ سنٹرل جیل کے خلاف عدالتی دروازہ کھٹکھٹائیں گے، مرکز صوبے اور جیل انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ ان سے پوچھا جائے گا کہ کس طرح ہمارے لوگوں کو جیل انتطامیہ اور حکومت کی تحویل میں شہید کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں سب سے زیادہ متاثرہ ملت تشیع کی نمائندگی کو نہ بلانا قابل مذمت ہے۔ امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور انڈیاکے سیاسی گماشتے سن لیں ہم پاکستان کا قدرتی دفاع ہیں۔

وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کہ مستعفی ہو نے کہ بعد علامہ سید محمد سبطین حسینی کو صوبائی آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ،اور علامہ سبیل مظاہری کی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے ۔وحدت میڈیا سیل سے گفتگو کر تے ہو ئے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل وسیکریٹری امور تنظیم علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ علامہ سبیل مظاہری نے تحصیل علم کے لئے قم المقدسہ میں مستقل سکونت اختیار کر نے اور تنظیمی امور کو بطریق احسن انجام نہ دیئے جانے کہ سبب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ان کہ جگہ علامہ سید محمد سبطین حسینی کو آئندہ اپریل 2014تک کے لئے صوبائی آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ہے ، جس کی تو ثیق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کردی ہے ،علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ آئند ہ سالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن تک علامہ سید محمد سبطین حسینی اپنی تنظیمی ذمہ داریاں انجا م دیں گے ، اور صوبے بھر میں تنظیم سازی کے لئے فعالیت کریں گے اور اپریل 2014میں باقائدہ انتخابات کے بعد آئندہ 2سال کے لئے نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل لایا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ علامہ سیدمحمد سبطین حسینی کا تعلق پاراچنار سے ہے ، آپ نے ابتدائی دینی تعلیم مدرسہ شہید عارف حسینی (ر ہ) پشاور سے حاصل کی اور اس کے بعد حوزوی تعلیم کے حصول کے لئے قم المقدسہ تشریف لے گئے ، اس وقت وہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ، اور شہدائے پاراچنار کے بچوں کی تربیت و کفالت کے لئے ٹیکسلا میں مدرسہ القائم عج کے سرپرست کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) حکومت پاکستان کو بھارتی حکمرانوں سے ضرور سبق لینا چاہیے، جو بارڈر پر 4فوجیوں کی ہلاکت پر سفارتی تعلقات تک منقطع کر لیتے ہیں، حتیٰ کہ نواز منموہن ملاقات بھی کٹھائی میں پڑ جاتی ہے، لیکن پاکستان کے حکمران سیاسی جماعتیں اور عسکری قیادت فوجی آفیسران کے قتل، حساس مقامات پر حملوں کے باوجود دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب ہمدانی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ اس وقت ملکی سلامتی کے لیئے ناگزیر صورتحال اختیار کر چکا ہے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت ملکی سلامتی کے لیئے ناگزیر صورتحال اختیار کر چکا ہے، اس کا خاتمہ کیا جا سکے، حکومت پاکستان سری لنکا کی مثال کو سامنے رکھے، کہ انہوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کر کے ہمیشہ کے لیئے ان کا وجود ختم کردیا، اور آج وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، مذاکرات کا فائدہ صرف دہشتگردوں کو ہو گا، وہ اس فرصت میں اپنی توانائیوں میں اضافہ کریں گے، اور پھر کچھ عرصہ بعد منظم انداز میں کاروائیاں کر کے پھر سے سرزمین پاکستان کو خون میں نہلا دیں گے، اپر دیر میں ہونیوالی دہشتگردی سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ طالبان مذاکرات کے حق میں نہیں بلکہ حکومت اس کوشش میں ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کیئے جائیں۔

علامہ طالب ہمدانی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات شہداء کے مقدس خون سے غداری ہے، انہوں نے حالیہ APCکی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی سلامتی کے ساتھ ایک منظم سازش کے ساتھ کھیل ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) لانڈھی مجید کالونی میں نواز ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد امام بارگاہ سجادیہ کے اندر دستی بم پھینک کرفرار ہو گئے، دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں 1 افراد جاں بحق جب کہ  16  زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مقامی افراد نے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ٹیکسی میں سوشل سیکیورٹی اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد زخمیوں کو  ایمبولنسز میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جناح اسپتال میں 10 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا، اسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 4 افراد جن کی حالت تشویشناک ہے کو نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

ایس ایس پی ملیر ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ دھماکے میں روسی ساختہ دستی بم آر جی ون استعمال کیا گیا، دھماکے سے کچھ دیر قبل امام بارگاہ میں مجلس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد وہاں لنگر کا اہتمام کیا جا رہا تھا، دھماکے کے وقت پلاٹ میں 30 سے زائد افراد موجود تھے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پرایس ایچ او قائدآباد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ساتھ ہی حءم دیا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور)مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی، مولانا غلام مصطفی ، مولانا سید حسن رضا ہمدانی، فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فیصل صغیر رانا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ  نے صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ صوبہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ 2013ء کہ جس کی منظوری پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب  اسمبلی سے  لی ہے، ہمارے خیال میں یہ ایکٹ آئینِ پاکستان سے متصادم ہے۔اس بناء پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی پولیٹیکل کونسل نے عوامی، سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عدالتی جدوجہد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس تناظر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیگل ایڈوائزر فدا حسین رانا ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور ان کی ٹیم نے سیاسی شعبہ کے سربراہ برادر سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی مدعیت نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی طرف سے ایک آئینی رٹ پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ گذشتہ کل مورخہ 18-092013کولاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ جس کی باقاعدہ سماعت کل مورخہ 20-09-2013کو جناب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ان کے بنچ میں سماعت کی جائے گی۔

اس رٹ پٹیشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مؤقف کو درج ذیل اہم آئینی نکات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔
i۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن ضیائی آمریت کی پیداوار ہے اور آمرانہ اہداف کو تقویت دینے کا سبب ہے۔
ii۔ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن 1973ء کے آئین کی رو سے متصادم ہے۔
iii۔ پنجاب اسمبلی کا پاس کردہ یہ بل غیر جمہوری روایت کا علمبردار ہے اور نچلی سطح پر اختیار کی تقسیم کی آئینی ضرورت کی نفی ہے۔
iv۔ مختلف شعبہ جات کی جن کو نچلی سطح پر اختیار کے ساتھ ساتھ آزادی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر فنگشن کرسکیں۔ اس ایکٹ میں ان کو آزادی نہیں دی گئی۔ مثلاً تعلیم، صحت وغیرہ۔
v۔ سابقہ آڈت رپورٹ کی روشنی میں 350بلین کی رقم کا حساب بلدیاتی ادارے نہیں دے سکے تو جس پر ایک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا جو کہ تاحال نہیں بنائی گئی۔
vi۔ ایکٹ کی اس شکل و صورت کا اصل ہدف ہارس ٹریڈنگ کو رواج دے کر جیتنے والے امیدواروں کو حکومتی جھولی میں لانا ہے۔ یہ اس خوف کا غماز ہے کہ PMLNکی 100دن کی کارکردگی کے نتیجے میں عوام کسی صورت بلدیاتی انتخابات میں انہیں قبول نہیں کرے گی۔
vii۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہے اور وہ سب اسے رد کر چکے ہیں۔

 دوسرا اہم نکتہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں میڈیا کے ذریعے ہونے والی ان ڈویپلمنٹس کا ہے کہ جس کے نتیجے میں 40000سے زیادہ بے گناہ لوگوں کے وحشی قاتلوں کو ماورائے عدالت رہا کیا جانا مقصود ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ہزاروں شہداء کہ جن میں پاک فوج کے لواحقین اور سویلین لواحقین شامل ہیں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور ایسے غیر آئینی سمجھوتے کو سیاسی، عدالتی اور آئینی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی نہیں ہونے دیں گے۔
ہمارے خیال میں دہشت گردوں کو رہا کرنا ملکی سلامتی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔جب تک شہداء کے لواحقین کو اس معاملے میں نہیں بلایا جاتا تب تک ایسا کوئی سمجھوتہ ناقابلِ عمل ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے بزرگ علماء ، خواص اور دیگر ہم آہنگ سیاسی و مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے اس پر ملی سطح کا لائحے عمل دے گی۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مرکزی سیکرٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 22ستمبر2013ء لاہور میں شعبہ تربیت کی جانب سے تمام کارکنان اور مسؤلین برادران و خواہران کی تربیت کیلئے ماہانہ تربیتی سیمینار بعنوان " معرفت خط امام خمینیؒ " کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے۔یہ اس عنوان کی پہلی نشست ہے ۔ تمام برادران و خواہران ممبران و مسؤلین کی شرکت اس میں لازمی ہوگی تاکہ ہم خالص محمدی اسلام سے آشنا ہوسکیں اور اپنی دینی بصیرت اور فکر میں گہرائی پیدا کرسکیں۔ملک کی تمام اضلاع میں مسؤلین اس سیمینار کو ملٹی میڈیا کے ذریعے نشر کر نے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسؤلین ۹ذی الحجۃ اپنے اپنے اضلاع میں مرکزی سطح کی دعائے عرفہ کا اہتمام کریں تاکہ امام حسین ؑ کی اس عظیم اور ملکوتی دعا سے معاشرے کے افراد اور تنظیمی ممبران فیضیاب ہوسکیں۔ضلعی مسؤلین سے گزارش ہے کہ ہر ماہ ضلعی سطح پر مرکزی دعائے کمیل کا انعقاد کریں ۔ جسمیں بہترین دعا خوان سے دعا کی قرأت کروائیں تاکہ اہلبیت ؑ کی اس معنوی میراث اور مذہب حقہ کی الٰہی ثقافت کا احیاء ہوسکے۔نیز دعا کے اختتام پر ماتم داری کا اہتمام بھی کیا جائے۔ان تمام پروگراموں میں کارکنان و مسؤلین (برادران و خواہران) خود بھی لازمی شرکت کریں اور دیگر مومنین و مومنات کو بھی دعوت دیں۔

وحدت نیوز ( لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی شعبے نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے جس کی سماعت کل ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پاس کرایا گیا ایکٹ بنیادی طور پر آئین پاکستان کی روح کے منافی اور جمہوری روایات سے متصادم ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ضیاء کے آمرانہ دور کی یاد لاتا ہے جس کے ذریعے سے غیر جماعتی الیکشن کرائے گئے تھے، اس عمل سے جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا اس کی تمام تر ہمدردیاں حکومت کے ساتھ ہوں گی، یوں غیر اعلانیہ طور پر ارکان کی خرید و فرخت کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل ونگ نے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا ہے جو سیاسی شعبے کے مشیر فدا حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوگا۔ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مسجد اقصی محمودآباد میں ایم ڈبلیو ایم کےشہید کارکن عابد علی کی نمازجنازہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ کراچی کو دہشت گردی سے پاک کر نے کے لئے صوبائی حکومت کی زیر نگرانی جاری ٹارگٹڈ آپریشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، اگر یہ آپریشن موثر ہو تا تو روز کراچی میں بارہ پندرہ بے گناہ شہری لقمہ اجل نہ بنتے ، شہید عابد علی کے قتل میں امریکی نواز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ملوث ہے ، لیکن اس کی ذمہ داری نااہل سکیورٹی ایجنسیوں پر بھی عائد ہو تی ہے کہ جو دہشت گردوں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، اگر حکومت قیام امن میں اتنی ہی سنجیدہ ہے ، تو اب تک ایک بھی گرفتار دہشت گرد کو پھانسی کیوں نہیں چڑھایا گیا ؟انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور اعلانات صرف میڈیا کا پیٹ بھر نے کے لئے ہیں اس سے زیادہ ان احکامات ، اعلانات اور اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں ، انہوں نے کہاکہ شہید عابد علی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

علامہ دیدارعلی جلبانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کا ایک اور تحفہ ہمیں عابد علی کی لاش کی صورت میں مل گیا ہے ، بے مقصد مذاکرات ملک کو مذید لاشیں ہی دیں گے ، عوام اپنے دفاع کے لئے خود ہی کمر کس لیں، سیاسی و مذہبی جماعتیں پاکستان کی دہشت گردوں کے ہاتھوں مکمل بربادی تک خاموش تماشائی بنی رہیں گی اور طالبان سے امن کی بھیک مانگتی رہیں گی ، شہر میں بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، عروج پر ہے اور ہمارے حکمران آپریشن آپریشن کھیل رہے ہیں ، دہشت گرد سفاک ہیں ، درندہ صفت ہیں ، جن ماؤں نے اپنے جوان لال ان دہشت گردو ں کی بھینٹ چڑھتے دیکھے ہیں ان کے سامنے ہمارے حکمران مذاکرات اور نرم گوشہ رکھنے کی باتیں کر رہے ہیں ، عوام تو کجا فوج کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی راہ حل ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree