The Latest

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سر کار ؒ پر منعقد کرنے کا فیصلہ،سنٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، جلوسوں و ریلیوں اہل سنت برادران کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم، ریاست بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان، آج کی ہر مشکل کا حل پرچم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہونے میں ہے، طاغوت و استعمار کا مقابلہ صرف و صرف امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام خمینیؓ کے فرمان کے مطابق اس سال بھی 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی ، ہفتہ وحدت منانے کا مقصد پیغام اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو عام کرنا ہے، اس سلسلہ میں ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، دہشت گردی و انتہاپسندی کا واحد حل ذات رسولؐ کی اتباع میں ہے، درود و سلام کی محفلوں میں سیرت بنی ؐ کو اجاگرکرنا عین عبادت ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اہل سنت برادران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، جلوس و ریلیوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کیئے جائیں گے، عاشقان مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جائیں گی، 11ربیع الاول کو مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی ، جبکہ 12ربیع الاول کو وحدت ہاؤس دومیل سے ریلی نکالی جائے گی جو بعد ازاں مرکزی جلوس میں شامل ہو گی، اسی طرح میرپور سے لیکر نیلم تک جلوسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، میلاد کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت و آزاد کشمیر بھر سے شیعہ سنی تنظیمات کی قیادت شرکت کرے گی، جبکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ریاستی اخبارات نے گزشتہ سال بھرپور تعاون کیا ، اس سال بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سینٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے، صدر سینڑل پریس کلب سہیل مغل اور انکی کابینہ کی انتھک محنت و مخلصانہ کاوشوں کی بدولت صحافی برادری نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ، ہم یہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ان کامیابیوں کے تسلسل میں آزادی صحافت و صحافی برادری کے حقوق کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی، سیکرٹری تنظیم سازی ڈاکٹرعابد قریشی ، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری فلاح وبہبود سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشرواشاعت سید پیر حسن نقوی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان منانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے ، اجلاس میں 11ربیع الاول کی ریلی کے سید عمران حیدر کو کوآرڈیٹیٹر جبکہ 12ربیع الاول کی ریلی کے انتظامات کا ٹاسک مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کو دیا گیا، ربیع الاول کے تمام پروگرامات کے لیئے رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کریں گے ۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن بحرین پر مسلط ظالم آل خلیفہ نہیں سمجھے کہ گرفتاریاں، شکنجے اور قتل و غارت کبھی عوامی ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے اور عوام کی مرضی کے خلاف حکومت نہیں چل سکتی، ملک بھر کے عوام اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بحرینی حکومت کبھی مذہبی فتنوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتی ہے اور کبھی کرائے کے قاتلوں سے اپنے عوام پر ظلم کرواتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے ابھی چند روز پہلے ایک اور حماقت کی ہے اور وزارت داخلہ نے بحرینی عوام کے ہردلعزیز لیڈر علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر لیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس وحشیانہ اور ظالمانہ عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعیۃ الوفاق کے قائد علامہ مجاہد شیخ علی سلمان کو فی الفور رہا کیا جائے اور برادر بحرینی عوام پر ہونے والا ظلم و تشدد بند کیا جائے، مسائل کو مذاکرات اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے نمائندہ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا سہہ ماہی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 2دسمبر کو حیدر آباد میں منعقد ہوگا، مسجد و امام بارگاہ علیؑ گلشن سجاد میں منعقدہ اس اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گےجبکہ صوبہ بھر سے تمام اضلاع کے سیکریٹری وڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان اپنے اپنے اضلاع کی سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے آخر میں سال 2015کے لیئے سالانہ پروگرامات کی منظوری لی جائے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے رہنماؤں کی تین روزہ تریتی و تنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوئی، ورکشاپ میں ملتان، لاہور،خانیوال،فیصل آباد،جھنگ،چنیوٹ،مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،راجن پور،سرگودھا، خوشاب، لاہور،ساہیوال سمیت صوبے بھر کے کارکنوں نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد کارکنوں کی تنظیمی اور فکری تربیت کرنا تھا، ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال ،مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان تہور حیدری ،ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری، علامہ عسکری الہدایت، زاہد حسین مہدوی، علامہ حسن رضا ہمدانی،قاضی شبیر علوی ،قاضی نادر علوی، علامہ اظہر کاظمی   سمیت دیگر رہنماؤں کے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ، پاکستان میں موجود مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وحدت نیوز(میلسی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے امام پیر شاہ بخاری میں مرکزی  مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تکفیریت کی لپیٹ میں ہیں جن کو یہاں پر خود ہمارے اداروں نے پالے ان سفاک دہشتگردوں نے پاکستان کے ساٹھ ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کیا، پشاور میں دہشتگردی کا جو مجرمانہ واقعہ ہوا، جس میں سینکڑوں بے گناہ معصوم بچے لقمہ اجل بنے، جن کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ہمارا جرم کیا ہے، بے گناہوں کے خون سے ہولی کھیل کر دہشت گردوں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہے ہم ان عظیم شہداء کے دکھ کو محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہمیں بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ دیکھ کر مارا گیا، ہمارے بچے، خواتین، نوجوان، ڈاکٹرز، انجینیئرز، وکلا، ادیب، پروفیسرز، بزنس مین، مارے گئے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم سوا سو لاشیں لے کر ٹھٹھرتی سردی میں سڑکوں پر ان ریاستی اداروں اور حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے بیٹھے رہے اور پاکستان کو محفوظ کرنے کی صدا و فریاد بلند کرتے رہے مگر حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

 

انہوں نے کہا ہم بارہا یہ کہتے رہے یہ تکفیری سوچ ایک ناسور ہے، آگ ہے، اس کو بروقت ریاستی طاقت کے ساتھ روکا جائے، اگر یہ آگ پھیل گئی تو سب کو جلا کر راکھ دے گی، یہ جہادی تکفیری ہیں جو اپنے سوا سب کو کافر اور مشرک سمجھتے ہیں، ان کا نشانہ ہر مکتب فکر بنا، شیعہ، سنی، اقلیتی برادری، افواج پاکستان، پولیس حساس اداروں کے ملازمین، صحافی، خواتین، بچے سب ان کے ظلم و بربریت کا نشانہ بنے، پشاور میں مولانا حسن جان نے خودکش حملوں کیخلاف جمعہ کے خطبے میں فتویٰ دیا اتوار کو اُن کو شہید کر دیا گیا، لاہور میں علامہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کو ان تکفیریوں نے دہشت گردی کے خلاف فتویٰ دینے پر شہید کر دیا لیکن ہمارے ادارے اور حکمران خاموش تماشائی بنے رہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ تکفیریت ایک آئیڈیالوجی ہے اس سے مسلم امہ کو مقابلہ کرنا ہے اور اسلام کو ان خارجی گروہ سے محفوظ کرنا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز میں ان دہشت گردوں کیخلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے، ملک کے چپہ چپہ میں چھوٹے چھوٹے وزیرستان موجود ہیں، ایک جامع انٹیلیجنس کے بنیاد پر ان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا جائے اور ان کے فنانسرز، سہولت کاروں کو بنا کسی سیاسی مفادات کے قانوں کے گرفت میں لایا جائے اور فوجی عدالتوں کو فوری فنکشنل کرکے ان درندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عدالتی نظام میں جج کے سامنے کوئی انسان قتل ہو اور اگر کورٹ میں کوئی گواہ پیش نہ ہوا تو وہ قاتل بری ہو جائے گا، یہ ہمارا نظام انصاف ہے، کیا ایسے معاشرے میں امن کا قیام ممکن ہے؟ ہرگز نہیں جب تک ہم ایسے فرسودہ نظام کو جڑ سے نہیں اکھاڑ پھینکیں گے، معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔

 

انہوں نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے پھانسی کیخلاف اپیل کو پاکستان کے سلامتی اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا یہ نام نہاد ہیومن رائٹس چمپینئز کو ڈرون حملے نظر نہیں آتے؟ لیبیا اور عراق میں محض جھوٹ کے بنیاد پر جنگ مسلط کر کے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اس وقت یہ کہاں تھے؟ مصر اور بحرین میں جمہوریت کا نعرہ بلند کرنے والوں کا قتل عام کیا گیا اور اس وقت بھی جاری ہے وہ ان کو نظر نہیں آتے؟ سعودی عرب میں ہر ہفتے کسی نہ کسی پاکستانی کا سر قلم ہوتا ہے کبھی ان کے بارے میں کچھ کہا؟ انہی تکفیری دہشت گردوں کو قطر سمیت مختلف عرب ملکوں میں ٹریکنگ سینٹر قائم کر کے مسلمان ممالک میں خونریزی کے لئے بھیجے جاتے ہیں اور اس کے پیچھے یہی طاقتیں ہوتی ہیں، اب پاکستانی قوم کی دہشت گردوں کیخلاف بیداری اور اتحاد نے ان بیرونی دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ان کو اپنا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے، اگر ان مغربی ممالک کو اتنا دکھ ہے تو ان تکفیریوں کو اوپن ویزے کا اعلان کر کے وہاں بسایا جائے، پاکستان میں اب کسی شرپسند اور دہشت گرد کے لئے جگہ موجود نہیں انشااللہ اب پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والوں کو مزید برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس پاک دھرتی کے لئے جس طرح ہمارے آباوُاجداد نے جانی مالی قربانیاں دی ہے، اس وقت بھی ہم اپنے وطن کی سلامتی اور بقاء کے لئے سر بکف تیار ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی کےجواں سال  بھائی سید وسیم ظفر نقوی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے، مرحوم کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ،ناصر شیرازی، حسن ہاشمی ، علی حسین نقوی ، مبشر حسن ، انجنیئر رضا نقوی سمیت ملک بھر سے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اور رہنماوں نے سید وسیم ظفر نقوی کی اچانک رحلت پر علامہ سید حسن ظفر نقوی اور پسماندگان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہدی نےعزاخانہ ابوطالبؑ سولجر بازار کراچی میں شہید علامہ آغا ضیاءالدین رضوی کی 10 ویں برسی و دیگر شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں تعزیتی جلسہ سے خطاب میں کہا کہ جن قاتلوں نے عزاداری اور تشیع سے دشمنی رکھی اور قتلِ عام کیا انہی قاتلوں نے فوج اور ملک کو بھی نقصان پہنچایا، آج ملت تشیع کا موقف پورے پاکستان اور بلخصوص سیاست دانوں اور پاک فوج کا موقف بن گیا ہے،مکتب تشیع حقانیت اور سچائی کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیل چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملت تشیع کیخلاف آج صہونیت و استعماری طاقتیں پوری دنیا میں سازشیں کررہے ہیں،آج ملت کو اتحاد و اتفاق اور وحدت کی اشد ضرورت ہے۔

 

علامہ امین شہیدی نے شہید قائد علامہ عارف حسینی شہید علامہ آغا ضیاءالدین رضوی علامہ حسن ترابی ودیگر شہدائے ملت جعفریہ کو خراج تحسین ہیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء سے ہمارا رشتہ فقط شعاری نہیں بلکہ معنوی ہے،شہداء سے رابطہ قوی رکھنے اور انکے پیغام و مشن کو سمجھنے کی ضروت ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کے دین احکام اور اہلیبیت ؑ کے مشن کی حفاظت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں، جب دنیا کہ مظلوم عوام امام حسینؑ کے نام پر اکھٹے ہوجائیں تو انقلاب اسلامی جیسا کارنامہ انجام دیتے ہیں،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما برادر ناصر حسینی کراچی ڈویژن کے رہنما سید علی حسین نقوی حسن ہاشمی مولانا مبشر حسن ،شبیر حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرشیرازی نےملتان میں منعقدہ تین روزہ تربیتی و تنظیمی معرفت ولایت ورکشاپ کے شرکائےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسیات کے دوعناوین ہیں ، ایک علوی طرز سیاسیات اور ایک اموی طرز سیاسیات ، پوری دنیا میں تشیع نے علوی انداز و طرز سیاسیات سے اپنا لوہا منوایا ہے، شام ، ایران ، عراق اور لبنان میں پیروان علیؑ نے عملی سیاست میں حصہ لے کر تشیع کو قومی دہارے میں شامل کیا، پاکستان میں مجلس وحدت علوی طرز سیاست کے اجراء میں مصروف عمل ہے،تشیع ِ پاکستان کا منظم سیاسی قوت بننا حالات کا تقاضہ بھی ہے اور وصیت امیر المومنین ؑ بھی ، مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑنا سنت معصومین ؑ ہے اور ہم بافضل خدا یہ جنگ لڑ رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نےانجمن سجادیہ کے زیر اہتمام جعفر طیارملیر میں  قدیمی جلوس اٹھارہ بنی ہاشم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشیع کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرات لاحق ہیں ،شیعوں کے روپ میں علیؑ کو اہل تشیع سے چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے،  مرجیعت اور عزاداری تشیع کی سربلندی اورکامیابی کی ضمانت ہیں ، عالمی استعمار اور داخلی دشمن مرجیعت اور عزادری کے امتیاز کا معترف ہے، ایک مخصوص طبقے کو برطانوی اور امریکی سفارت خانہ عزاداری اور تشیع میں بگاڑ کیلئے بھاری رقوم فراہم کر رہا ہے،  شہادت ثلاثہ اور عزاداری کی رسومات میں بدعتوں کا رواج عالمی استعماری ایجنڈہ ہے،انہوں نے مذید کہا کہ خود کو شیعہ ظاہر کر کے  زیب ممبر ہونے والو ں کا ایک عالمی ایجنڈہ ہے، شیعہ دشمن قوتیں ایسے نام نہاد ذاکروں اور علاماوں کو خرید کرشیعت کو کمزور کرنے اور عقائد کو بگاڑنے کی مذموم کوششوں کیلئے استعمال کر رہی ہیں ،یہ عناصر ممبر رسول ﷺ کو شیعہ مقدسات کی توہین کیلئے استعمال کر رہے ہیں ،عزاداری سید الشہداء کا انعقاد کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ممبر رسول ﷺ کواہل افراد کے سپرد کریں ،اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں سمیت مولانا حامد مشہدی، مولاناجعفر آرزو،  ایم ڈبلیوایم کے رہنما احسن عباس ، ثمر زیدی ، آصف نقوی ، حسن عباس، رضا حسین ، جعفر طیار کوآپریٹوہاوسنگ  سوسائٹی کے صدر اعجاز زیدی، بانی جلوس اشرف زیدی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ممتازبزرگ عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک وملت کیلئے انکی گرانقدر خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ یعقوب علی توسلی کی زندگی انقلابی جدوجھد سے عبارت ہے۔آپ قائد شھید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے با اعتماد ساتھی اور دین اسلام کے مبلغ تھے۔آپ نے طویل عرصہ منبر ومحراب کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ کی۔ان کی وفات پرملت جعفریہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

در این اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیاسی بیانات سے کچھ نہیں ہو گا۔دھشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں دھشت گردوں کے ہاتھوں اب تک ہزاروں معصوم انسان قتل ہو چکے ہیں۔ جن کے ٹریننگ کیمپس مختلف علاقوں میں قائم ہیں۔عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ انکے خلاف کب آپریشن ہوگا؟۔

 

محترمہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے قتل سے متعلق عوام اب تک انصاف کی تلاش میں ہیں ، یہ اس ملک کا المیہ ہے کہ عام آدمی سے لے کر وزیر اعظم تک کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ ملک میں عدل و انصاف کا ایسا نظام رائج کرنے کی ضرورت ہے کہ ہر شہری کو انصاف ملے۔ کوئٹہ میں ہزاروں معصوم شہری قتل ہوگئے میں کسی قاتل دہشت گرد کو پھانسی نہیں ہوئی۔ اب بھی عملی اقدامات کم اور بیانات زیادہ نظر آرہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree