The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سےملاقات کی غرض سے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، علامہ ناصر عبا س جعفری نے علامہ عارف حسین واحدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی یکسر تبدیل ہونے والی قومی سیاسی پولیسی اور نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ قومی پولیسی کی تشکیل کیلئےمرکزی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر کی تمام شیعہ تنظیمات، علمائے کرام ، مدارس دینیہ اور ذاکرین عظام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں اور رابطے بھی جاری ہیں ، اسی تناظر میں ہماری خواہش ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی جلد ملاقات کی جائے، تاکہ قومی سطح پر مکتب اہل بیت ؑ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہم کوئی ٹھوس ، جامع اور مشترکہ قومی پالیسی تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں ، جس پر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج کل قومی امور میں بے انتہا مصروف ہیں ،اس لیئے فوری طور پر ملاقات ممکن نہیں ، میں آپ کا پیغام ان تک پہنچا دوں گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) وارثان شہداء کمیٹی کی جانب سے منعقدہ چہلم شہدائے کربلا معلی شکارپور میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر علامہ امین شہیدی علامہ حسن ظفر نقوی ،اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گئے اور خانوادہ شہداء سے اظہاریکجہتی کریں گئے جب کے کارکنان کوبھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ خانوادہ شہداء کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،وحدت میڈیا سیل سے جاری بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بیرون ملک تنظیمی دورے کے باعث شہدائے شکارپور کی چہلم میں شرکت نہیں کرسکیں گئے اس بناء پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ امین شہید ی اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گئے ، مہدی عابدی نے کہا کہ شہدائے شکارپور کے ورثاء کے ہر فیصلے کا احترام اور پابندی ہم فرض سمجھتے ہیں ، جس جرائت و بہادری سے خانوادگان شہدائے شکارپور نے 582کلو میڑطویل تاریخی لانگ مارچ کرکے اپنے جائز حقوق کا دفاع کیااس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، وارثان شہدائے شکارپور کی جدوجہد کسی خاص مسلک یا گروہ کیلئے نہیں بلکہ سرزمین اولیاء سندھ کے ہر مظلوم اور محروم شہری کیلئے ہے ، جو دہشت گردی ، غربت اور لوٹ مار کی سیاست کی بھینٹ چڑھائے جا رہے ہیں ، الحمد اللہ وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے کامیاب لانگ مارچ کے باعث آج قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ دھرتی کو نجس تکفیری عناصر سے پاک کرنے کیئے دن رات کوشاں ہیں ، جس کی واضح مثال سانحہ کربلائے معلیٰ شکارپور میں ملوث ماسٹر مائنڈز اورسفاک دہشت گردوں کی گرفتاری اور سندھ بھر میں تکفیری سوچ کے پرچار میں ملوث مدارس کی بندش ہے۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو یرغمال بنانے کیلئے مسلم لیگ ایڑ ی چوٹی کی زور لگا رہی ہے انہوں نے انتظامی طور پر گلگت بلتستان میں عملی حکومت قائم کرلی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کا گھیرا تنگ کرنے کے لیے ہر سطح پر کام ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام آئندہ انتخابات کے حوالے سے جھوٹے وعدے کرنے والی جماعتوں اور نمائندوں سے ہشیار رہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں اگر ترقی لانا چاہتی تو اب تک کئی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے لیکن یہاں کی عوام گواہ ہے کہ ابھی تک گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کروانے اور الیکشن کو یرغمال بنانے کی کوششوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیااب الیکشن کے دن قریب آتے ہی محسن گلگت بلتستان بنے کے کوششیں ہو رہی ہیں پاکستان سمیت گلگت بلتستان بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور شاہراہ قراقرم کو شاہراہ قاتل بنانے کا آغاز کس دور میں ہوا اور اور انکی طاقتوں کی گود کی پلی ہوئی جماعت کون ہے سب جانتے ہیں ۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی فرقہ واریت کو ہوا دینے اور لسانی و مسلکی تعصبات کو بڑھانے کے سازشوں کے تانے بانے بنے جارہے ہیں عوام ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے آمادہ رہیں ۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ میں ان تمام سیاسی جماعتوں سے ایک معصومانہ سوال کرنا چاہتا ہوں جو ان دنوں گلگت بلتستان میں دودھ کی نہریں بہانے اور گلگت بلتستان کو ترقی کی معراج پر پہنچانے کی باتیں کر رہی ہیں اور ایسے جھوٹے منصوبے اور دعوے کر رہے ہیں پاکستان کے عام انتخابات میں کن کن جماعتوں کے منشور میں گلگت بلتستان کے حقوق کی بات ہوئی۔بلخصوص عام انتخابات کے وقت مسلم لیگ نواز کے انتخابی منشور میں گلگت بلتستان کا کہیں پر ذکر بھی ہے اگر ہے تو کیا ہے ابھی بڑی بڑی باتیں کرنے کی ضرورت نہیں۔گلگت بلتستان کی عوام مسلم لیگ نواز سے جاننا چاہتے ہیں کہ ان کو حکومت ملے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن بلتستا ن میں شغرتھنگ پاور پروجیکٹ کو روکنے، گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کو روکنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ انہوں نے اس دو سالوں میں تمام منصوبوں کو روکے رکھا تاکہ اپنے انتخابی کمپیننگ کے لیے تختی لگا کر زیرو سے شروع کرے اور ایسا ہی کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت سابقہ منظور شدہ منصوبوں کو جو کہ انہوں نے روکے رکھا ہے دوبارہ آغا ز کرکے کریڈٹ کمانے کی کوشش نہ کرے اگر بہت مخلص ہے تو ان تمام منصوبہ جات کے لیے دیگر پروجیکٹس پر کام کر کے دکھائے جو کہ انکے توفیق میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن جن پارٹیوں ملک کے عام انتخابات میں گلگت بلتستان کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے وہ اچانک سے گلگت بلتستان سے مخلص کیسے ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان انتخابات ہونے تک مسلم لیگ نواز کے سونے کا انڈدینے والی مرغی ہے انہیں گلگت بلتستا ن سے محبت یہاں کے وسائل اور ڈرائی پورٹ پر اپنی سرمایہ کاری کی غرض سے ہے۔
وحدت نیوز (نجف اشرف) نئے دفترمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف میں اراکین کا بینہ کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے کی،اس میٹنگ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری الشیخ ارشد علی خان الجعفری النجفی،سیکرٹری نشر و اشاعت الشیخ عبد الحفیظ الواعظی،سیکرٹری مالیات الشیخ صابر علی موزنی ،سیکرٹری مشاورتی کونسل السید محمد حسین الحسنی،ڈپٹی سیکرٹری الشیخ محمد سجاول النجفی،سیکرٹری تبلیغات الشیخ حق نواز الکربلائی،سیکرٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے شرکت کی،اس میٹنگ میں مؤسسہ شہید السید عارف حسین الحسینی اور دفتر مجلس وحدت مسلمین کے اہم امور پر مشاورت کی گئی،ایام شہادت سیدہ نسا ء العالمین سلام اللہ علیھا کے حوالے سے ایک مجلس عزا کے انعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے،اس کے علاوہ طلبہ کرام کو درپیش مسائل کو زیر بحث لایا گیا ہے،میٹنگ میں سیکریٹری جنرل صاحب نےموسسہ اور اہم دفتری امور میں کابینہ کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ان کی منظوری دی،دفتر کی بلڈنگ کی تبدیلی کے بعد دوبارہ اپنی فعالیت کو منظم کرنے کا عزم کیا گیا ہےاور آخر پر سیکریٹری امور طلبہ السید باقر حسین النجفی نے دعا کرائی۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش نے شہداء سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے شہداء کیلئے اعلان کردہ 5لاکھ پیکج کو متاثرین کیساتھ حکومتی مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جہاں ایک طرف دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور داد رسی سے بھی غافل ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام شہری حکومت کی نظر میں برابر ہونے چاہیئں، شہداء کے لواحقین کے دکھ اور درد کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، لیکن حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کی جس حد تک ممکن ہو مدد اور تعاون کرے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ امامیہ مسجد کے شہداء کیلئے کم از کم 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا جائے، اور خودکش حملہ آور کو واصل جہنم کرنے والے دو نوجوانوں کو شہید عباس علی اور شہید کاشف علی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی جانب سے اہل تشیع کیخلاف دھمکی آمیز خطوط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی اور حکومت اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے ‘بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور بیر وزگاری جیسے مسائل نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ‘دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جسے وہ پورا کرنے میں کسی بھی صورت کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے جو ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،بدھ کے روزمرکزی سیکریٹریٹ میں مختلف علاقوں سے آنے والے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی بڑھکیں مار کر ملک میں چند ماہ میں ہی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کی بات کی لیکن اقتدار میں آتے ہی ان کے تمام دعوے اور وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور دو سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکمران بجلی کی لوڈ شیڈنگ مہنگائی ، بے روزگاری اور امن و امان کے قیام میں بہتری سمیت کوئی بھی وعدہ پورا نہ کر سکے اور یہ حکمرانوں کی نا اہلی اور ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں کی کوتاہیوں کی سزا پاکستانی عوام کو مل رہی ہے جو کسی عذاب سے کم نہیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیل نے سنٹرل سیکریٹریٹ میں گلگت بلتستان الیکشن کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا،ایم ڈبلیوایم کے کورکمیٹی کے اراکین 9 مارچ کو گلگت بلتستان جائینگے،گلگت بلتستان میں کور کمیٹی کے دورے کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیا ت سید ناصر شیرازی نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان میں روائتی سیاست کا خاتمہ کر کے تبدیلی کا آغاز کریگی،علاقے کی تعمیر و ترقی اور اصلاحات کے لئے نوجوان ،تعلیم یافتہ اورمحب وطن قیادت کو سامنے لائیں گے ،گلگت بلتستان کے الیکشن کو ہائی جیک نہیں کرنے دینگے،گذشتہ 63 سالوں سے استحصال کے شکار جی بی کے عوام آنے والے الیکشن میں نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے،الیکشن قریب آتے ہی ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دے کر عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے.
ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی محرومی کے ذمہ دار پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں ہیں ،دونوں جماعتوں نے علاقے میں عوامی مسائل کے حل سے زیادہ اپنے مفادات کے لئے کام کیئے،انفراسٹکچر زبوں حالی کا شکار ہے ٹورازم کے شعبے کو دہشت گردی نے تباہ کر دیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ نانگا پربت پر غیر ملکی سیاح کے قاتلوں کو مکھن سے بال کی طرح جیل سے نکال کر فرار کروادیا گیا جو علاقے میں ٹورازم شعبے کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ ہے ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نےعلامہ محمداصغر عسکری کو انچارج مرکزی سیکریٹریٹ نامرد کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اس اہم فیصلے کا اعلان پرعلامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر رہنماوں نے علامہ اصغر عسکری کو مبارک پیش کی ہے، جبکہ تنظیمی امور خصوصاًمرکزی دفتر کے مسئولیت اور روابط میں بہتری کیلئے خصوص دعا کی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ علامہ اصغر عسکری کی سرپرستی میں مرکزی دفتر ملک بھر کے مسئولین اور دفاتر سے مضبوط روابط کے قیام کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے گا،واضح رہے کہ علامہ اصغر عسکری اس سے قبل ایم ڈبلیوایم پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور صوبائی ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب آفس کے مسول برادر زاہد حسین مہدوی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی مسول آفس کی ذمہ داریاں سمبھالنے پر علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کو مبارک باد پیش کی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ ترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ کو مزید فعال بنائیں گے اور تمام شعبہ جات اور صوبوں کے درمیان روابط اور منصوبہ بندی کو فروغ دیں گےاور انھوں نے علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کو پہلی فرصت میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور کے دورہ کی دعوت دی ہے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت اور توانہ خطیب حجتہ السلام علامہ سید احمداقبال رضوی کوگذشتہ روز دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نےفوری طور پر ان کی ای سی جی کی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں دل کا شدید دورہ پڑا ہے، چند روز انہیں اسپتال میں زیر علاج رہنا ہوگا جب تک ہم ان کے مذید ٹیسٹ کریں گے، ڈاکٹرز نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علامہ احمد اقبال جلد صحت یاب ہو کر گھر منتقل ہو جائیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی کی علالت کی خبر سن کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ اعجاز بہشتی سمیت دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے تمام کارکنان سے اپیل کی کے وہ علامہ احمد اقبال رضوی کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد کریں ۔