The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں نصاب تعلیم کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مختلف تعلیمی، مذہبی و ادبی شخصیات نے شرکت و خطاب کیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء، کنوینر نصاب تعلیم کونسل اور مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، ممتاز ماہر تعلیم و پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق مرکزی صدر استاد انتظار حسین چھلگری، معروف ادیب و دانشور استاد محمد عالم کھوسو، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی، مجلس علمائے مکتبِ اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم رہنماء سید عبدالقادر شاہ بخاری، ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، ادیب استاد خادم حسین برڑو، ڈی آئی پی کے ضلعی صدر منصب علی ڈومکی، مرکزی رابطہ سیکرٹری رحمدل خان ٹالانی، زوار غلام مصطفیٰ، سید بہار شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نصابِ تعلیم سے کروڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل وابستہ ہے۔ نصاب تعلیم نئی نسل کو سانچے میں ڈھالنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا اس میں تمام مکاتب فکر کے لئے قابل قبول، متفقہ اور اعلیٰ انسانی اقدار پر مبنی مواد شامل ہونا چاہئے۔ نصاب سے متنازعہ مواد کا اخراج ضروری ہے۔ نصاب تعلیم میں اہل بیت (ع) کے علمی معارف سے استفادہ کیا جائے۔ صحیفہ سجادیہ سے دعا و مناجات اور معرفت خدا میں نئی نسل کی رہنمائی کی جائے۔ استاد انتظار حسین چھلگری نے اس موقع پر کہا کہ فاتحین کو سرچشمۂ ہدایت کی بجائے تاریخ اسلام کے تناظر میں پیش کیا جائے، کیونکہ تاریخ میں بہت سے فاتحین کے کردار متنازعہ رہے ہیں۔ دین اسلام نبی اکرم (ص) اور ان کے اہل بیت (ع) کے پاکیزہ کردار کی بدولت پھیلا، نہ کہ تلوار کے زور پر۔ نصاب تعلیم میں مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے۔
اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ واقعہ کربلا عالمِ انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے۔ ہماری درسی کتابوں میں آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ تعلیمات اور واقعہ کربلا کو شامل کیا جائے، اور کربلا کو ظلم کے خلاف قیام، حق گوئی، صداقت، اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے طور پر پڑھایا جائے۔ استاد محمد عالم کھوسو نے نصاب تعلیم میں تمام مکاتب فکر کے لئے رواداری، برداشت اور احترامِ انسانیت کی اہمیت پر زور دیا۔ علامہ سیف علی ڈومکی نے حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی عبادات، تواضع اور حلم کے واقعات بیان کئے جو نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اہل بیتؑ رسولؐ سے محبت ایمان کا لازمی تقاضا اور قرآن کے مطابق اجرِ رسالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انبیائے کرام ہمیشہ ہر قسم کے دنیاوی مفادات سے بالاتر ہو کر دینِ الٰہی کی تبلیغ کرتے رہے، اور نبی مکرمؐ نے حکمِ خدا سے اہل بیتؑ کی مودت کو اجرِ رسالت قرار دیا۔ کیونکہ اہل بیتؑ صراطِ مستقیم، چراغِ ہدایت اور کشتی نجات ہیں۔ اسلام کی بقاء، استحکام اور حفاظت کا واحد ذریعہ محبت و پیروی اہل بیتؑ ہے۔
انہوں نے اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے مابین "ابراہیمی معاہدے" کو ایک فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مظلوم فلسطینی عوام اور مقدسات اسلامی کے ساتھ کھلی خیانت ہے۔ عرب حکمران دشمن کے ساتھ سازباز کرکے درحقیقت اسرائیل کے سہولت کار بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ کے حکمران فلسطین، بیت المقدس اور قبلہ اول کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج اسرائیل کا وجود مٹ چکا ہوتا۔ مولا علیؑ کے پیروکار آج دنیا بھر میں ظلم و استکبار کے خلاف صف آراء ہیں اور انشاءاللہ عصر حاضر کے یہودی یعنی اسرائیل کو بھی شکست فاش دیں گے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اور امت مسلمہ متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کو یقینی بنائے۔ آخر میں انہوں نے شام کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جولانی جیسے نام نہاد مجاہدین امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سجدہ ریز ہیں، جبکہ دشمن شام کے علاقوں اور مراکز پر بمباری کر رہا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل صدر علی حیدر کاظمی کی سربراہی میں مرکزی وائس چیئرمین مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی، اس موقع پہ مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان حسن رضا، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری اور ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔ علی حیدر کاظمی نے نامزد ڈویژنل کابینہ کا تعارف کروایا اور ڈویژنل کنونشن سے لے کر اب تک کارکردگی رپورٹ علامہ احمد اقبال رضوی کی خدمت میں پیش کی، علامہ احمد اقبال رضوی نے اب تک کی ڈویژنل کارکردگی کو اطمینان بخش و تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ناصرف مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کی بلکہ پوری ملتِ تشیع پاکستان کی وحدت یوتھ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے قیام سے لے کر اب تک اس الٰہی نہضت کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے، کوئی بھی انقلاب یا تبدیلی جوانوں کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں اسی لیے ہمیں اپنی اس شجرۂ طیبہ کی حفاظت کرنی ہے اور اس شجرۂ طیبہ سے وابستہ ممبران کی قرآن و اہلبیت علیہم السلام کی جانب سے بیان کردہ اصولوں و قوانین کے مطابق تربیت کرنی ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ اس تنظیم سے وابستہ بزرگان کو یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ اب مجلسِ وحدتِ مسلمین کا مستقبل روشن ہے۔ علامہ احمد اقبال نے عالمی حالات پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے حالات ہمیں امام زمانہ (عج) کے ظہور سے تیزی کیساتھ متصل کررہے ہیں، دورِ غیبتِ کبریٰ میں ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم پر نائب امام زمانہ (عج) مقام معظم رہبری کا دستِ شفقت موجود ہے یہ دستِ شفقت دنیا میں موجود مستضعفینِ جہاں و منتظرینِ صاحب العصر (عج) کے لیے شفقت کا باعث ہے جبکہ دشمنانِ دینِ خدا پہ قہرِ الٰہی کی مانند ہے، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای ہم عالمی ملتِ غیورِ تشیع کے لیے ریڈ لائن ہے جس کسی نے بھی اس ریڈ لائن کے نزدیک آنے کی حماقت کی ہم سرزمینِ پاکستان پہ موجود ان تمام ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے اور ان کو مملکتِ خدادادِ پاکستان میں دفن ہونے کے لیے جگہ بھی نہیں ملے گی۔
وحدت نیوز( کندھ کوٹ) وحدت یوتھ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن تحصیل کندھ کوٹ کی جانب سے مدرسہ ارشاد الثقلین کندھ کوٹ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ اور وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹری تنظیم سازی برادر راجہ پرویز علی کربلائی نے کی۔
اجلاس میں وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کے تحصیل صدر غلام مرتضیٰ جنرل سیکریٹری زوار زبیر احمد, سیکریٹری تنظیم سازی وحید حسین کربلائی ، سیکریٹری میڈیا سیل یوسف عباس، و دیگر اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں وحدت یوتھ کی فعالیت اور ڈویژنل کنونشن اور تحصیل کنونشن و دیگر مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی -
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی ضلعی جنرل سیکرٹری میر نجم دین جکھرانی ضلعی فلا و بہبود ڈاکٹر احسان علی شیخ ضلعی فنانس سیکرٹری عبداللہ چاچر کی خصوصی شرکت اور وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کے کابینہ سے تفصیلی گفتگو کی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سنٹرل پنجاب کے رکن شوریٰ عالی و صوبائی ورکنگ کمیٹی کے معزز رکن، حجت الاسلام والمسلمین علامہ غلام شبیر بخاری نے ضلع چنیوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اراکین، موجودہ اور سابقہ تنظیمی برادران سے ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ خالصتاً تنظیمی نوعیت کا تھا جس کا مقصد ضلع چنیوٹ میں تنظیم کی موجودہ صورتحال اور پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔
علامہ غلام شبیر بخاری کو ضلعی تنظیم کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف امور پر رہنمائی فراہم کرتے ہوئے چند اہم معاملات میں خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔
اس ملاقات میں ضلع چنیوٹ کی معروف تنظیمی شخصیت جناب سید انیس زیدی بھی شریک تھے، جنہوں نے مقامی سطح پر تنظیمی کاموں کے حوالے سے مفید مشورے دیے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین کے زیر اسلام آباد کی مساجد اور مدراس میں صدائے عدل تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری سینکڑوں طلبہ طالبات قرآن شناسی ،عقائد،اخلاقیات اور فقہی مسائل سے روشناس ہورہے ہیں جید علماء کرام اور فاضل خواھران گرامی تدریس کررہی ہیں کورس کا بنیادی مقصد گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ طالبات کے وقت سے استفادہ اور انہیں بنیادی دینی معارف سے روشناس کرنا ہے۔
رکن مرکزی کردار سازی کونسل شیخ محمدجان حیدری کے مطابق 7 مساجد ومدارس میں یہ کورس جون کے مہینے سے شروع ہواہے اور اگست کا جاری رہے گا
اسلام آباد بری امام
بارکہو
علی پور ڈپٹیاں میں یہ کورس جاری ہے
مجموعی طور پر چار سو سے زائد طلبہ طالبات اس کورس سے مستفید ہورہے ہیں
کورس کے اختتام پر باقاعدہ امتحان ہوگا اور ممتاز طلبہ طالبات کو انعامات دے جاینگے
علماء کرام اور اھل محلہ نے اس کورس کو معاشرتی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے ہر سال اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کردار سازی کونسل کا بنیادی مقصد معاشرہ میں مختلف طبقات کی تعلیمی اخلاقی تربیت کرنا ہے۔
یہ کورسز اسی مقصد کے حصول کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تٖحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس سے نیشنل پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان کو ایک ہی چیز بچا سکتی ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کا تقدس، عوام ان تمام ترامیم اور قرادادوں کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھتے ہیں جو جمہوری اصولوں کے خلاف ہونگی۔
انہوں نے اقتدار پر ڈاکہ ڈالا ہے، عوام کے سنگ ہم تحریک چلائیں گے، عوام سے پہلے ہم فدا ہونگے، عمران خان اپنی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے، ہم پورے ملک کے عوامی طبقات کے مفادات کی جنگ لڑیں گے، فلسطین پر کوئی بھی فیصلہ جو فلسطینیوں کی مرضی کے خلاف ہو گا تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی ارگنائزر و ممبر متحدہ علما بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ اسلامک سنٹر ملتان کا دورہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا لیاقت حسین، سید جواد رضا جعفری شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر ثناء اللہ سہرانی اور جماعت اسلامی ملتان کے ا میر صہیب عمار صدیقی موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر رائو محمد ظفر نے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیا، انہوں نے کہا کہ روا محمد ظفر نے انسانیت کی خدمت کے لیے جن فلاحی کاموں کا آغاز کیا آج وہ ثمرآور در خت بن چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔
وحدت نیوز(ملتان) ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے وفد کی صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں جامعہ مصباح العلوم کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم سے ملاقات، اُن کے بیٹے مولانا اعجاز حسین جعفری کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علما ئے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ طاہر عباس نقوی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، مولانا لیاقت حسین، سید جواد رضا جعفری شامل تھے۔علامہ سید طاہر عباس نقوی نے مرحوم کی بلندی درجات ، لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا کرائی۔
وحدت نیوز(خوشاب)مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزر، حجتالاسلام والمسلمین علامہ سید ملازم حسین نقوی نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کے موضع "گنجیال" کا تعزیتی دورہ کیا۔ یہ دورہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر، صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے کیا گیا۔
علامہ ملازم حسین نقوی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا فرمائی۔ انہوں نے اس موقع پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ ہے۔
تعزیتی وفد میں مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن مولانا استاد ذوالفقار حسین اسدی اور مولانا ظہیر کربلائی بھی شامل تھے۔