ریاست پارہ چنار میں فوری جنگ بندی کا بندوبست کرے، علامہ ہاشم موسوی

13 جولائی 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ کے صدر عرفان حیدر نے کہا ہے کہ ریاست اور ریاستی ادارے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے پارہ چنار میں فوری جنگ بندی کا بندوبست کرے اور زمینی تنازعے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کے اندر بیٹھی کالی بھیڑوں کی مدد سے منظم سازش کے تحت محرم الحرام سے پہلے فرقہ وارانہ تصادم کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت اور اہل تشیع امن چاہتے ہیں، لیکن چند عناصر زمین تنازعے کو فرقہ وارانہ شکل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو تحفظ دینا حکومت اور حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریاست اور ریاستی ادارے اپنا فرض ادا کرتے ہوئے پارہ چنار میں فوری جنگ بندی کا بندوبست کرے اور زمینی تنازعے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree