وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کی 30 ویں برسی کی مناسبت مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ڈیرہ اللہ یارمیں (انقلاب اسلامی و افکار امام خمینی ؒ کانفرنس) منعقد ہوئی، کانفرنس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کی، جبکہ مہمان خاص پیپلز پارٹی ش بھ کے صوبائی رہنما کامریڈ ظہور حسین کھوسہ اورجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنما مولانا ابوبکر لاشاری تھے۔ کانفرنس سے متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ، جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آغا ظفر جمالی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشیر احمد مستوئی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی، پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیاز حسین شاہ، ایم کیو ایم کے زونل انچارج عبدالمجید بنگلزئی، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما مولانا آغا سیف علی بلوچ، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنما غلام محمد قادری، ڈومکی ویلفیئر کے رہنما مورخان ڈومکی، المصطفیٰ ویلفیئر کے رہنما سید شبیر علی شاہ، مولانا حسن رضا غدیری، مولانا محمد سچل جسکانی، شمن علی حیدری و دیگر نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینی ؒ نے قرآن و سنت کی روشنی میں انقلاب اسلامی کی نظریہ پیش کیا اور مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں طاغوتی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور اسلامی حکومت قائم کی جو گذشتہ چالیس سال سے دنیائے کفر کے مقابلے میں اسلام کا پرچم تھامے آگے بڑہ رہی ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ ظہور حسین کھوسہ نے کہا کہ امام خمینی ؒ کے افکار و تعلیمات کسی ایک فرقے کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیائے اسلام کے لئے رہنما اصول کا درجہ رکھتے ہیں، آپ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے اور تفرقہ اور اختلافات کو سامراجی ایجنڈا قرار دیتے تھے۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا ابوبکر لاشاری نے کہا کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی رنگ و نسل سے ہو، جو کسی مسلمان کو تکلیف پہنچائے وہ مسلمان نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ حدیث پاک میں ہے مسلمان وہ ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ ہوں۔ آج مسلمانوں کاقتل عام کرنے والے مسلمان نہیں۔ امام خمینی ؒ نے ہمیں وحدت اور اخوت کادرس دیا۔ ایم ایم اے ضلعی صدرمولانا ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل یہ سمجھتی ہے کہ امریکہ ہمارا کھلا دشمن ہے، ہم امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ آئی ایس او کے صدر اللہ بخش میرالی نے کہا کہ حضرت امام خمینی ؒ کے افکار و تعلیمات کی روشنی میں امریکہ شیطان بزرگ جبکہ اسرائیل کینسر کا پھوڑا ہے، آپ ؒ نے عالمی استکباری قوتوں کی انسان دشمن شیطانی سازشوں کو بے نقاب کیا اور ان کے منحوس عزائم کو ناکام بنایا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سید نیاز حسین شاہ نے کہا کہ آج امریکہ سمت عالم کفر پر لرزہ طاری ہے جبکہ اسرائیل تاریخ کی کمزور ترین پوزیشن پر چلا گیا ہے جس کی نابودی کی لحظہ شماری ہورہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنما آغا سیف علی بلوچ نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے جس اسلامی و انقلابی تحریک کی بنیاد رکھی وہ آج عالمی رخ اختیار کر چکی ہے، جو دنیائے کفر کی تمام تر سازشوں اور مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابل شکست عالمی قوت میں تبدیل ہوچکی ہے۔ مزاحمتی بلاک عالمی سامراج اور فرعون وقت کے سامنے جھکنے اور ضمیر کا سودا کرنے کی بجائے مزاحمت اور استقامت پر یقین رکھتا ہے، اور اب تلک نصرت الہی کے سبب ہر میدان میں فاتح رہا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیاسی کونسل نے ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری اور معروف سماجی شخصیت سید علی حسین نقوی کو آمدہ قومی انتخابات میں حلقہ PS-89ضلع ملیر کراچی سے اپنا امیدوار نامزد کردیاہے، مرکزی پولیٹیکل سیل سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ وطن عزیز میں موثر سیاسی تبدیلی کرپشن اور لوٹ مار سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ایم ڈبلیوایم جنرل الیکشن 2018 میں ملک کے مختلف حلقوں سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر قابل، باکردار اور اہل امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، تاحال کسی جماعت کے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ملک کی مختلف بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت فیصلہ کن مراحل میں ہے ، انشاءاللہ جلد مرکزی قیادت آمدہ انتخابی پالیسی کا اعلان کرے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے ڈپٹی سیکر یٹری جنرل مولانا غلام محمد فاضلی نے ضلعی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ گلگت بلتستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نہ صرف ٹیکس سے مثتثنیٰ ہے بلکہ حکومت پابند ہے کہ وہاں 28 بنیادی ضرورت کی اشیاء پر عوام کو سبسڈی دے۔ اس وقت تک کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو جائے اور اس خطے کو کوئی آئنی حیثیت مل جائے، مگر افسوس کہ عوام گلگت بلتستان کی نہ صرف سبسڈیز ایک کے بعد ایک ختم کر دی گئیں بلکہ اُن کے اُوپر ٹیکسز کا بوجھ بھی ڈالناڈال دیاگیا، گلگت بلتستان کوجب حقوق دینے کی بات ہو تو اقوام متحدہ کی قراردادیں اور مسئلہ کشمیر آڑے آجاتی ہیں مگر حقوق غصب کرتے ہوئے انکو کوئی عار محسوس نہیں ہوتی،کئی دن سخت سردی میں احتجاج کے باوجود عوام گلگت بلتستان کی کوئی شنوائی نہ ہونا لمحۂ فکریہ ہے،مجلس وحدت مسلمین کاہر کارکن گلگت بلتستان کی عوام کےساتھ شانابشانہ کھڑا ہے، گلگت بلتستان میں پانچ روز سے جاری احتجاجی تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت و بقا ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔جو قوتوں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں انہیں بہت جلد اپنے انجام سے دوچار ہو نا پڑے گا۔وطن عزیزکو کرپشن اور بدحالی سے نجات دلانے کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی قوتوں کے ساتھ مل کر بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔بد دیانت حکمرانوں نے وطن عزیز کو بے دردی سے لوٹا ہے۔جب تک ان خیانت کاروں سے نجات حاصل نہیں ہوتی تب تک قوم اضطراب ،بے یقینی اور معاشی بد حالی کا شکار رہے گی۔پاکستان میں امریکی اور عرب حکمرانوں کی مداخلت نے ہمارے امن و امان کو سخت نقصان پہنچایا ہے، نواز حکومت نے عوامی خواہش کے برعکس اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر صرف اور صرف امریکا و عرب بادشاہتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے راحیل شریف کو متنازعہ ترین فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے بھیج دیا، جبکہ واضح ہے کہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور راحیل شریف کو این او سی دینے کے اس فیصلے پر پاکستانی قوم اور پارلیمنٹ کو شدید تحفظات تھے، اور وہ بھی ایک ایسے حساس ترین وقت میں جب وطن عزیز پاکستان دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، ملک و قوم پہلے ہی آمر ضیاء کی بدترین پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، ماضی کی فاش غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بجائے امریکا نواز حکمران مزید ایسی غلطیوں کے مرتکب ہورہے ہیں، جس سے وطن عزیز دہشتگردی و عدم استحکام کی ایسی دلدل میں پھنس جائے گا جس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو سکے، ، نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف پاک افواج کو ایک بار پھر امریکی ایماء پر تیزی سے زوال پزیر عرب بادشاہتوں کی بقاء کی ناکام جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے، امید ہے کہ ہماری پاک افواج کرپٹ نواز حکومت کے ان ناپاک عزائم کا شکار نہیں ہونگے اور اپنی تمام تر توجہ پاکستان کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے، دہشتگردوں کے علمی ،نظریاتی اور صحافتی سہولت کاروں کو بھی آپریشن ردا لفساد کے تحت قانون کے شکنجے میں جکڑیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں بے گناہ محب وطن شیعہ علمائے کرام و شخصیات کو امریکا اور اسکی غلام عرب بادشاہتوں کی ایماء اورمداخلت کے باعث ماورائے عدالت اغواء کیا جا چکا ہے، اگر جلد بازیابی عمل میں نہیں لائی گئی توپانچ کروڑ شیعہ مسلمان سڑکوں پر نکل کر ظلم جابر حکمرنوں کا اقتداربہا لے جائیں گے، محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداء دینے کے باوجود پاکستان کو امریکا اور اسکی ہمنوا عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ماضی کی طرح آج بھی امریکا ، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہیں گے، ۔آل سعود اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے یہود و نصاری سے مدد مانگ رہے ہیں۔اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں ۔ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا عالم اسلام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ اس وقت امت مسلمہ اور وطن عزیز دونوں ہی استعماری طاقتوں کے نشانے پر ہیں۔دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کو انتہا پسند قوتوں اور کالعدم مذہبی جماعتوں کے ذریعے مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اسلام کے روشن چہرے کو بدنما ظاہر کیا جا سکے۔ اسلام دشمن قوتیں امت مسلمہ کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے منحرف کرنے کے لیے عقیدے پر ضرب لگانا چاہتی ہیں۔امام مہدی علیہ السلام کی ذات مقدسہ پرمسلمانون کے تمام مسالک کا اجماع اور مکمل ایمان ہے۔ قرب قیامت کی علامات میں امام مہدی علیہ السلام کا ظہور مستند کتابوں میں مذکور ہے۔امام برحق کے خلاف بات کرنا احادیث نبوی ﷺ کو صریحاََ جھٹلانے کے مترادف ہے جو توہین رسالت ہے۔سعودی وزیر دفاع محمد بن سلیمان نے امام مہدی علیہ السلام سے جنگ کرنے کا ارادہ ظاہر کر کے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیاہے۔انہوں نے 21مئی کو نشتر پارک کراچی میں استحکام پاکستان وامام مہدی ؑ کانفرنس کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔ا
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مختلف مذہبی جماعتوں کاعظیم الشان اجتماع ہو گا اور پاکستان کے استحکام کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے افغانستان کی جانب سے چمن بارڈ پر حملہ سمیت مردان یو نیورسٹی میں مشعل خان کے قتل کی شدید مذمت کی ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عصرانے میں ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ کانفرنس ایم ڈبلیو ایم کے رہنماعلامہ احمد اقبال رضو ی ،علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ اظہرنقوی،علامہ علی انور جعفری،علی حسین نقوی،علامہ مبشر حسن ،آصفوی صفوی سمیت دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری استحکام پاکستان و امام مہدی عج کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تفصیلی دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں اس دوران وہ کراچی کے تمام اضلاع کے دورہ جات کریں گے جہاں عوامی اجتماعات سے خطاب، معززین ، علمائے کرام ، وکلاءاور سماجی شخصیات سے ملاقات سمیت 21مئی کو نشتر پارک میں منعقدہ عوامی جلسہ عام بعنوان ’’استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس ‘‘ میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
اپنے دورہ کراچی کا آغاز انہوں نے ضلع ملیر سے کیا جہاں انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی، ماروی گوٹھ، چوکنڈی، گلشن وقار، گلشن حدید اور پپری میں عوامی اجتماعات ست خطاب کیا اور معززین سمیت علمائے کرام ، عمائدین ، ٹرسٹیز، اور سیاسی سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کی مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اہم قومی وبین الاقوامی حالات پر خصوصی خطاب بھی کیا۔مرکزی مسجد جعفرطیار سوسائٹی میں بعدنماز مغربین عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ قومی وعالمی حالت تیزی سے تبدیلی ہو رہے ہیں ، پاکستان اس وقت شدید بیرونی مداخلت کا شکار ہے، کرپٹ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی سلامتی کو دائو پر لگا دیا ہے، ویسٹرن ایشیاءمیں شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہوں کو عالمی استعماری قوتیں پاکستان میں آباد کرنا چاہتی ہیں جس پر کام کا آغاز ہو چکاہے، پاراچنار میں حالہ تینوں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری داعش اور اس کے حامی گروہوں نے قبول کی ہیں ، انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی صیہونژم اور امریکہ اپنی حواری عرب ریاستوں کے ساتھ مل کر امام زمانہ عج کے ظہور کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں، ایک شدید ٹکراواس وقت عالمی شیطانی قوتوں اور مقاومتی بلاک کے درمیان جاری ہے۔
انہوں نے مذید کہاکہ ضد ظہور قوتیں ایشیائی ممالک میں دراڑ ڈالنے ، سرحدیں توڑنے اور من پسند جغرافیائی تبدیلوں کے کیلئے سازشوں کے جال بن رہی ہیں ، پاکستان ان کے نذدیک انتہائی اہمیت کاحامل ہے تاکہ امام زمانہ عج کی حامی قوتوں کو کمزور کیا جاسکے جو کہ یہاں اہل تشیع اورمعتدل اہل سنت کی شکل میں اکثریت میں موجود ہیں ، پاکستان میں جعلی قسم کے امام کعبہ کو لا کر مکہ مدینہ کے نام پر آل سعود کے ناجائز اقتدار کی بقاء وسلامتی کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں ، انشاءاللہ اکیس مئی کو نشتر پارک میں حقیقی وارث کعبہ امام مہدی عج کے عاشقان کا عظیم اجتماع منعقد ہوگا جوکہ ضد ظہورعج قوتوں کو واضح پیغام دے گا۔
واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دورہ ضلع ملیر موقع پر گلشن حدید میں مرکزی امام بارگاہ جعفریہ کا دورہ کیا، وہاں ٹرسٹ کے اراکین سمیت پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او کیپٹن شمسی ، جنرل مینیجر آئی آر اور سکیورٹی رضا راجپر سے بھی ملاقات کی اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو درپیش مشکلات اور بحران کے حل کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت ہوئی، ساتھ علامہ راجہ ناصرعباس نے مسجد سلمان فارسی میں مومنین سے خطاب کیا، بعد ازاں انجمن غلامان آل رسول ﷺ کی جانب سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعزاز میں اسٹیل مل گیسٹ ہاوس میں ظہرانہ بھی دیا گیا،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ ؑچوکنڈی اور پپری میں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے تعمیر کردہ مسجد جمکران میں بھی مومنین سے ملاقات کی اور انہیں استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، دورے کے اختتام پر انہوں نے جعفرطیار سوسائٹی میں غازی عباس ٹرسٹ کے ارکین ، کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی مینیجنگ کمیٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ریحان اعظمیٰ سے ان کی زوجہ مرحومہ اور ذاکراہل بیت ؑ پروفیسر علی امام رضوی مرحوم کے پسماندگان سے بھی ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع ملیر کی جانب سےدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور قدم ’’امنگ روزگاراسکیم‘‘کا آغاز، جس کے کے تحت جعفر طیارسوسائٹی میں مولا علی علیہ سلام کی ولادت کے موقع پرمحفل میلاد منعقدکیاگیا جس کاآغازدعا توسل سے کیا گیا ،منقبت خوانی خواہر رفعت،خواہراختر صاحبہ اورماہ نور نے کی اس کےبعد مولا علیؑ اور خدمت خلق کے عنوان پر خواہر مریم جعفر نے شرکا ئےمحفل سے خطاب کیا، اس خوبصورت محفل کا اختتام دعائےامام زمانہ سےکیاگیا،آخرمیں امام علی ؑکی سیرت کو اپناتےہوئے ایک اور بےروزگارفیملی کو اپنی مدد آپ کےتحت فنگرچپس بنانے کی مشین ہدیہ کی گئی ۔