
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں امریکی اجارہ داری ہرگز قبول نہیں، جو لوگ امریکی خوشنودی کیلئے ملک کا سودا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاریخ ان کو معاف نہیں کریگی۔
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حد تو یہ ہے کہ ملک میں اکثریت امریکی اشاروں پر چل رہی ہے۔ ہم رہبر بت شکن حضرت امام خمینی کے حکم پر چلتے ہوئے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھرپور طریقے سے یوم القدس کو منائیں گے۔ پورے پاکستان کی طرح پورے گلگت بلتستان میں بھی ریلیاں اور جلسے جلوس کا انعقاد کرینگے۔ کارکنان ابھی سے تیاری شروع کریں اور امریکہ نواز سیاستدانوں کو یہ باور کرائیں کہ امریکہ کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہو سکتا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصودعلی ڈومکی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں مگر جمہوری ادوار میں ہمیشہ بلدیاتی انتخاب تاخیر سے کرائے جاتے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ووٹ کو امانت سمجھ کر ایسے اھل انسان کے حوالے کریں جو شریف دیانتدار اور خدمت کا جذبہ رکھنے والا ہو۔
انہوں نے کہا کہ عوام کرپٹ نالائق اور نا اھل انسان کو ہرگز ووٹ نہ دیں چاہے وہ پیسے والا ہو۔ ایک غریب غربت کے درد کو سمجھتا ہے۔ الیکشن کمیشن انتخابات میں پئسے کے بے دریغ استعمال اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا سدباب کرے۔ ہمیں ووٹ میرٹ پر باصلاحیت انسان کو دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے کارکن ہر سطح پر صالح باکردار اور خدمت کے جذبے سے سرشار افراد کو بلدیاتی الیکشن میں سامنے لائیں۔ پاراچنار کے بلدیاتی الیکشن میں ایم ڈبلیو ایم کی بہترین کارکردگی سے کارکنوں کے حوصلے بڑھے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ بنی گالا میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے داخلی معاملات میں امریکہ کی مداخلت کے خلاف سابق وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا ملک و قوم کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا غیرت و حمیت کا تقاضا ہے۔اس ایشو پر پوری قوم کی طرح مجلس وحدت مسلمین بھی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا بنیادی نکتہ ہے۔انہوں نے یکساں نصاب تعلیم اور پشاور و کوئٹہ کے سانحات پر سابق وزیراعظم سے شکوہ بھی کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے قائد وحدت کی آمد اور تعاون کی یقین دہائی پر شکریہ ادا کیا۔مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ،سید ناصر شیرازی ،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور سید محسن شہریار شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر "ڈومور"کا مطالبہ کرکے پاکستان میں امریکی مداخلت کا نئے سرے سے آغاز کر دیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق، شام، فلسطین، افغانستان اور یمن میں خون کی ہولی کھیلنے والے عالمی دہشتگرد امریکہ کو ہماری موجودہ حکومت کیا absolutely not کہنے کی جرات کر سکے گی؟؟
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام 17 اپریل کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی سالانہ فلسطین کانفرنس میں بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما شریک ہو کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے اور قبلہ اول مسجد اقصی اور بیت المقدس پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کریں گے۔
علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت ہر باضمیر انسان کا فرض ہے کیونکہ اسرائیل نے ایک مظلوم قوم کے وطن پر غاصبانہ قبضہ کیا ہے۔ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین کی تحریک آزادی کی حمایت کی ہے۔ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی مذمت کی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں شہداء دیئے ہیں۔ 3 ستمبر 2010 جمعہ الوداع یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے جلوس کے موقع پر اسرائیلی ایجنٹ دھشت گردوں نے معصوم شہریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہدائے قدس و آزادی فلسطین کا مشن جاری رہے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ماہ مبارک رمضان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے اسلام آباد کے علاقہ علی پور (سترہ میل )اور بھارہ کہو میں ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کی خواتین نےاسلام آباد کے علاقہ علی پور اور بھارہ کہو میں راشن تقسیم کیا ۔ راشن میں آٹا،گھی،آئیل ،چاول،دالیں ،روح افزاء وخوردونوش کا دیگر سامان مختلف نادار گھرانوں میں تقسیم کیا ۔
محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین ،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور دو دیگر خواتین بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ۔ ان خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے نقد رقوم کی جمع آوری کی اور سامان خریدا اور ان فیملیز تک پہنچایا جن کے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں تھا اور کوئی ان کا کمانے والا بھی نہیں ہے ۔ اس دور میں بھی ایسی فیملیز موجود ہیں جو کسی سے دست سوال نہیں کر سکتیں بلکہ بہت ہی مشکل حالات میں گزارا کر رہی ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ان خواتین نے پہلے علاقوں میں سروے کیا پھر وسائل اکٹھے کیے اور ان تک یہ سامان پہچایا ہے ۔ اللہ تعالی ان خواہران کی اس خالصانہ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ جن خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا گیا انہوں ایم ڈبلیو ایم کی ان خواتین کا بہت شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کے لئے توفیقات خیر کی دعا بھی کی ۔