Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے حالیہ دورہ شام کے دوران حرم مطہر حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے جوار میں دفتر رہبر انقلاب اسلامی مرجع عالی قدر شیعان جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی طرف سے منعقدہ جشن ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخرالزماں عج میں خصوصی شرکت کی۔

 اس موقع پر سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کی مقام معظم رہبری کے شام میں موجود نمائندہ حجتہ الاسلام علامہ شیخ حمید رضا صفار ھرندی سے بھی ملاقات ہوئی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد علیہم السلام سے محبت ایمان کی نشانی ہے۔ اہل سنت علماء کرام اور مشائخ عظام کو ناصبی فتنے کی گمراہی سے عوام کو بچانے کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں فضائل اہل بیت علیہم السلام سے عوام اہل سنت کو آگاہ کرنا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں مرحوم سید علی رضا شاہ کے ایصالِ ثواب کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ ناصبی فتنہ دشمنان اہل بیت کو جان بوجھ کر معتبر اور مستند بنا رہا ہے، تاکہ امت مسلمہ کو آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت اور تعلیمات سے دور کر سکے۔ یزید پلید کے وکیل صفائی بن کر اموی فکر کی ترویج کی جا رہی ہے۔ جبکہ ہر دور کے محب اہل بیت علماء اہل سنت اور پیران طریقت نے آل رسول سے اپنی محبت و مودت کا اظہار کیا ہے۔ علمائے کرام کو چاہئے کہ وہ عوام میں حضرت امام زمانہ مہدی آخر الزماں علیہ السلام کی معرفت عام کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت پر ہر باضمیر انسان غم زدہ ہیں۔ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کو شیطان بزرگ امریکہ مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجلس عزا سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ حکومت اجتماعی شادیوں کے انعقاد میں تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں احساس انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعی شادی تقریب میں انجینیئر سید آل محمد جعفری، آقا نقی ہاشمی ،جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما سردار رفیق احمد بھٹی ،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا رستم علی نورانی ،علامہ سید سجاد حسین رضوی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جعفر آباد میر سبز علی خان عمرانی، اورنگزیب خان جمالی ،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید قادر شاہ، احساس انسانیت فاونڈیشن کے چیرمین ظفر علی گولہ و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نکاح وہ مبارک اور مقدس بندھن ہے جس کے ذریعے قابل احترام رشتے وجود میں آتے ہیں۔ انہوں نے بیوی شوہر اور ماں باپ کے رشتے کی مثالیں دیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ مغربی ثقافتی یلغار بے حیائی، فحاشی اور عریانی کی ترویج کے ذریعے نکاح اور خاندانی نظام پر حملہ آور ہے۔ جہیز کا اہتمام کرکے نکاح کے ذریعے لوگوں کے گھر بسانا عظيم عبادت ہے۔ معاشرے کے اہل خیر کو اجتماعی شادیوں کے مبارک کام میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اہل جہنم کی اکثریت غیر شادی شدہ لوگوں پر مشتمل ہوگی، جبکہ شادی شدہ کی ایک رکعت نماز ستر رکعت کے برابر ثواب رکھتی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اجتماعی شادی کے پروگراموں میں تعاون کرے۔ کیونکہ روز افزوں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور افلاس کے باعث غریب طبقے کے لئے جہیز کا انتظام کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ غریب والدین اپنی اولاد کے جہیز یا شادی کا اہتمام کرنے کے لئے شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں یا مقروض ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم بشریت کو ظلم و ستم سے نجات دینے والی ہستی حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر اجتماعی شادیوں کا اہتمام خوش آئند ہے۔ قرآن کریم اور آسمانی کتابوں تورات اور زبور کا وعدہ ہے کہ عبد صالح حضرت امام مہدی علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا دنیا پر خدا کا نظام نافذ کریں گے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا سچا وعدہ ہے پوری دنیا کو اس نجات دہندہ کے استقبال کی تیاری کرنی چاہیے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ضلع کرم کے الیکشن میں عظیم فتح حاصل کی ہے، تمام شیعہ سنی مسلمانوں نے انجینئر حمید حسین کو ووٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ انتہاء پسندی نہیں امن بھائی چارہ چاہتے ہیں، علاقے کی پرامن اور باشعور عوام نے مسلک و مذہب سے بالاتر ہو کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ووٹ دیا، اب انتظامیہ اور خواص کی ذمہ داری بڑھ چکی ہے، عوام کی امنگوں اور آرزوؤں کے عین مطابق امن وامان کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں، جس جانب سے بھی شرپسند عناصر سر اٹھائیں انکے خلاف قانوں کے مطابق سخت کاروائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، ہم پاراچنار کے تمام اداروں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جہاں پر بھی تخریب کاری ہو بے گناہ افراد کے خلاف کاروائی کی بجائے حقیقی محرک کو ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، حکومت کے پاس بے شمار وسائل اور امکانات موجود ہیں گزشتہ کئی برسوں سے ہونے والے جان لیوا واقعات میں ملوث کسی بھی دہشت گرد کی گرفتاری نہیں ہوئی الٹا دونوں جانب سے ہر بار بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جاتا رہا ہے، پیواڑ کے واقعہ میں بھی حکومت نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاء قائم ہو رہی ہے، عوام روز روز کی لڑائیوں سے تنگ آ چکے ہیں وہ امن کے ساتھ رینا چاہتے ہیں تاکہ علاقے کی تعمیر وترقی کا کام ہو سکے، اس صورتحال کو ہرگز سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ہم ہر قدم پر اتحاد و وحدت کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور امن وامان کے لئے ہونے والی تمام کوششوں کو سراہا جائے گا، لہذا معاملات کو حل کرنے کے لیے ذمہ دارانہ و منصفانہ رویے اور اقدامات کی اشد ضرورت ہے تاکہ حساس اور دفاعی لحاظ سے اہمیت کے حامل علاقے میں تناؤ کی صورتحال کو بہتر کیا جا سکے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(اصفہان) ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے نومنتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق 21 فروری بروز بدھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے اراکین کا ایک اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت برادر محمد سلیم کو نصیب ہوئی جس کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے سیکرٹری جنرل اور رکن شوریٰ عالی برادر میرزا محمد نے جلسے کے ایجنڈے پر گفتگو کی۔ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے نائب صدر و رکن شوریٰ عالی برادر سید اسرار عباس نے مجلس کے اہداف و مقاصد اور منشور پر مفصل گفتگو فرمائی۔

اجلاس میں صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے اپنی نئی کابینہ کو منتخب کر کے کابینہ سمیت تمام اراکین سے حلف لیا۔حلف برداری تقریب کے ساتھ اجلاس میں اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔اجلاس کے بعد تمام اراکین کے اور نو منتخب کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوٹ بچل شاہ ضلع جھل مگسی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاھد حسین شاہ حسینی مولانا شیر علی شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے گنداواہ میں سابقہ چیئرمین ایم سی سید عبد الغنی شاہ حسینی سابقہ ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم جھل مگسی ایڈووکیٹ سید ولایت علی شاہ بخاری استاد صادق علی شیرازی ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت مولانا علی نواز عرفانی و دیگر شخصیات سے بھی ملاقات کی ۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے اقتدار کے حریص سیاست دان عہدوں کی بندر بانٹ کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں ان کے ایجنڈہ میں غربت و افلاس سمیت کوئی عوامی مسئلہ نظر نہیں آ رہا ہے اقتدار اختیارات اور عہدوں کی بندر بانٹ میں میرٹ کی بجائے باپ پیثی کو وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتا ہے اور بیٹا باپ کو صدر بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی اور خوشحالی ہے اسی لئے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو اقتدار کی بندر بانٹ سے الگ تھلگ رکھا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز پاکستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کر رہی ہے۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ گنداواہ پہنچ کر مدرسے کے پرنسپل مولانا امجد علی کھوسہ مولانا سعید احمد سعیدی مولانا ندیم جوادی و دیگر سے ملاقات کی اور علاقے میں تبلیغی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے گارڈن ٹاؤن گنداواہ میں او ٹی ایس اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کو قرآنی قصے کے عنوان سے حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت ہابیل علیہ السلام و قابیل کا قصہ سنایا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree