Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین اینڈی آگلس کا تمام فلسطینیوں کو قتل کر دو کہنا در حقیقت حقیقی امریکی ظالمانہ سوچ کی ترجمانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ان دونوں ظالم ریاستوں کیلئے کھلے دشمن کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ کانگرسمین اینڈی آگلس کے اس بیان کے بعد یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے اور قرآن مجید پر ہمارے ایمان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری بدترین مظالم پر نومنتخب مینڈیٹ چور حکومت تا حال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل اعوان بالا میں ہندو سینیٹر دنیش کمار نے اسلام کے نام پر بنے اس ملک پاکستان میں موجود حکومت کو قرآن کریم کی آیت پڑھ کر جھنجھوڑا اور سوال کیا کہ کیوں فلسطینی مظلوموں کی انسانیت کی بنیاد پر مدد نہیں کرتے ۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے توجہ دلوائی کہ ہم اپنے خرچ پر فلسطینی مظلوم، بھوکے اور پیاسوں کیلئے ایک بوندھ پانی پہنچا سکیں انہیں خوراک مہیا کر سکیں اگر حکومتی سطح پر ہمارے لیے راستے کھول دیے جائیں لیکن توجہ دلاؤ نوٹس کے باوجود حکومت کے کانوں تک جوں نہیں رینگتی۔

 انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں جبکہ فلسطینی مظلوم پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایبسولیوٹلی ناٹ کی پالیسی کو پاکستان اور مسلمانان عالم کیلئے راہ حل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا جب تک ہم امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کے ساتھ ایبسولیوٹلی ناٹ کی پالیسی نہیں اپنا لیتے اس وقت تک پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں ہو سکتی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی فارم 45، 47 اور 49 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔ وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کیے لیکن بعد میں دوبارہ ہٹا دیے۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کے بعد 14 دنوں میں فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پرآج دوسری سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ عدالت کے روبروپیش ہوئیں۔ درخواست گزار و سربراہ ایم ڈبلیو ایم راجہ علامہ ناصر عباس جعفری کو بیٹھنے کی ہدایت کی گئی۔

ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق 14 دنوں میں انتخابی نتائج کے فارمز ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوتے ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق صرف فارمز نہیں بلکہ تمام متعلقہ دستاویزات کو اپلوڈ کرنا ہوتا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کی وکیل ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئےمگر ابھی تک متعلقہ دستاویزات اپلوڈ نہیں کئیے گئے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کسی حد تک فارم 45 اپلوڈ کئیے اور پھر ہٹا دئیے۔

دلائل سننے کے بعداسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس و حدت مسلمین بلوچستان نے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی میڈیا سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر حاجی رمضان علی ہزارہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان ہزارہ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

 انہوں نے حاجی رمضان علی ہزارہ کو اتحاد بین المسلمین اور شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید حاجی رمضان علی جیسے محب وطن اور دیانتدار شخص کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتظامات نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وحدت نیوز(بلوچستان) مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی سیمینار بعنوان" سفیران نور" مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ۔سیمینار میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علمائے کرام  نے شرکت کی ۔

سیمینار سے مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری ، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ محمد عیسیٰ امینی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے  صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، MWM بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی ،علامہ برکت علی مطہری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے ضلعی صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ۔اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اہم کامیابی ، عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 شائع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی کہ آئینی تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن 14 دنوں کے اندر اندر تمام قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 45،46 اور 48 جاری کرنے کا پابند ہے لیکن آج تقریباً 25 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن اپنی اس آئینی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیوایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر کل تک کیلئے سماعت ملتوی کی تھی ،اس پٹیشن کے دائر ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے فوراً تمام حلقہ جات کے فارمز جاری کر دیے۔ جوکہ اب الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 پربدترین دھاندلیوںکے آثار صاف صاف نمایاں ہیں، کئی ایک فارم پر اووررائٹنگ کی گئی ہے، وائٹو کا استعمال کرکے ہندسوں کو تبدیل کیا گیا ہے، کئی ایک فارم پرآخر میں درج کل ٹوٹل ووٹوں کی تعداد اوپر درج مختلف امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہا ہے ، بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ترکی کالونی ڈیرہ اللہ یار میں ہوا۔ جس میں علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قرآن کریم، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حالات حاضرہ اور فلسطین، جبکہ ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے احکام کے موضوع پر درس دیا۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جعفر آباد سید اسرار علی شاہ اور اراکین ضلعی کابینہ بھی اسلام شناسی ورکشاپ کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنماء ہے۔ جس کی عملی تفسیر وارثان قرآن کریم یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت و کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریشان انسانیت کو چاہئے کہ وہ اللہ کی رسی یعنی قرآن و اہل بیت کے دامن کو تھام لے۔ اسی میں انسانیت کی فلاح اور نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی حکمران اشرافیہ اقتدار اور عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں حکمران جماعتوں کے مذاکرات اور ترجیحات میں عوام اور عوامی مسائل کہیں نظر نہیں آ رہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree