
Ahsan Mashadi
ایم ڈبلیوایم اور جے یو پی سندھ کے درمیان بلدیاتی انتخاب کے حوالے مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے پر اتفاق
وحدت نیوز(کراچی)جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری مولاناسید عقیل انجم کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور سید علی حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقعہ پر جے یوپی کراچی کے رہنماء مولانا قاضی احمد نورانی ، شکی قاسمی،اور مفتی رفیع الرحمن نورانی و دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات، سیاسی صورتحال، اتحاد بین المسلمین اور دہشت گردی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ میں بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور حصہ لے گی، اس سلسلے میں ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔اہل تشیع اور اہل سنت فطری اتحادی ہیں، جنہیں مل کر دین اسلام کی سر بلندی، اور سامراجی سازش و دہشت گردی کے خلاف کوشش کرنا ہوگی۔
سید عقیل انجم نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور لادینیت و مغربی ثقافتی یلغار کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے بلدیاتی الیکشن سمیت مختلف مسائل پر اشتراک عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ کے مختلف اضلاع کے مشترکہ دورے کی تجویز دی۔ اور اشتراک عمل کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) گلگت بلستستان الیکشن، مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،ظالموں ،لٹیروں کا احتساب کرے گی، گلگت بلتستان کو اس کے آئینی حقوق دیئے بغیر کوئی چارہ نہیں ، اقتصادی راہ داری میں بھی گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنا صریحاً ناانصافی ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے گلگت بلتستان روانگی کے موقع پر وحدت سیکرٹریٹ میں وفود سے گفتگو کے دوران کیا ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کا وفد گلگت بلتستان کے لیئے روانہ ہوا، وفد کی قیادت ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کر رہے ہیں ، جبکہ وفد میں سید محسن رضا، سید تصور علی اور دیگر شامل ہیں ، وفد گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرے گا،مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت کے علاوہ مختلف شخصیات و عمائدین اور عوام سے ملاقات کرے گا، انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تخت لاہور نے گلگت بلتستان کو تین سالوں سے نظر انداز کر رکھا ہے، وہاں کی عوام پر ظلم کیا جاتا رہا ، یہ خاموش رہے، وہاں کی عوام پستی رہی یہ خاموش رہے، پیپلز پارٹی کا دور حکومت تھا ، ن لیگ مرکز میں تھی دونوں جماعتوں کی ہر سطح کی مک مکا نے حالات خراب کیئے ، اب جب کہ الیکشن قریب ہیں ، ہوائی اعلانات کیئے جارہے ہیں ، عوام جانتی ہے کہ کون کیا کہہ رہا ہے، کیوں کہہ رہا ہے، اقتدار کے لالچیوں کو اقتدار نہیں ملے گا، عوام اب باشعور ہو چکے ، اپنے ووٹ کو لٹیروں کے حق میں ہر گز استعمال نہیں کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں ہے، اس کا مقصد ہر گز اقتدار نہیں بلکہ مظلوموں کے حق میں علَم حمایت بلند کرنا ہے، استقامت و شجاعت سے مک مکا کا مقابلہ کریں گے ، قائد وحدت کا شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں سے شیعہ ، سنی ، نور بخشی ،اسماعیلی اپنے حقوق کے لیئے متحد ہو چکے ہیں ، وہ اپنے حقوق پر اب کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
ہم پاکستان کی سرزمین پر عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں علامہ مختارامامی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں یزیدی قوتیں دہشتگردوں کی روپ میں سر اٹھا رہی ہیں ۔ ہر طرف قتل و غارت، دہشتگردی، ظلم و ناانصافی اور بے راہ روی کا دور دورا ہے۔ یہ شیطانی قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں اسلام کا چہرہ مسخ ہو جائے، پاکستان عدم استحکام کا شکار ہو، پاکستان را اور موساد کی چراگاہ بن جائے، پاکستانی ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں اور وطن عزیز خانہ جنگی کیطرف بڑھے یوں وطن عزیز کی سالمیت خطرہ میں پڑ جائے لیکن شاید یزیدی قوتوں کو علم نہیں کہ حسینی پاکستان کی سرزمین میں موجود ہیں۔ہماری فوج اور عوام ان دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو ئی ہے۔ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے ان شیطانی طاقتوں کا مقابلہ کر کے انکو تاریخی شکست دی جائیگی۔ وہ دن دور نہیں کہ جب ہماری دھرتی امن کا گہورا بنے گا اور امت مسلمہ کی قیادت کرنے کے اہل ہونگے۔ ہم پاکستان کی سرزمین پر عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تاکہ یہاں ظلم وناانصافی کاخاتمہ اور حقوق سے محروم ، غریب ، مستضعف عوام کو انکے حقوق میسر ہوں۔
وحدت نیوز (سکھر) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر میر ہزارخان بجارانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اراکین شہداء کمیٹی سکندر علی دل، قمرالدین شیخ، بشارت شاہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماء سید علی حسین نقوی اور پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقعہ پر ۲۲ نکاتی معاہدے کی روشنی میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقعہ پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد میں حکومتی شخصیات کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ، جس کے باعث عدم اعتماد اور مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ سندہ حکومت ملت جعفریہ اور وارثان شہداء سے کئے گئے وعدوں پر جلد عمل در آمد کرے۔ چار ماہ کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا افسوس ناک ہے۔حکومتی کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے۔
اس موقعہ پر میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ وہ معاہدے پر عمل در آمد کے حوالے سے سنجیدہ ہیں، اس سلسلے میں جلد کمیٹی کا اجلاس بلا ئیں گے۔ متاٗثرہ امام بارگاہ کی مرمت اور یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر ہوگی۔
وحدت نیوز (دولت پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصودعلی ڈومکی نے دولت پور میں مولانا عطامحمد لانگاہ مرحوم کی وفات پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی، اور مرحوم کے سوئم کی مجلس ترحیم سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ آل سعود کے زوال کا آغاز ہوچکا اور وہ اس امت کے سامری ہیں جنہوں نے امت مسلمہ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ امت مسلمہ بصیرت کے ساتھ دوست اور دشمن میں تمیز کرے۔
اس موقعہ پر سلسلہ طریقت کے معروف بزرگ صوفی علی نواز قادری نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خانقاہ میں آنے کی دعوت دی۔ اس موقعہ پر صوبائی رابطہ سیکریٹری سندہ برادر شفقت حسین لانگاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پر پیر علی نواز قادری نے خانقاہ میں قائم دینی مدرسہ ، مسجد، لنگر خانہ کے متعلق علامہ مقصود علی ڈومکی کو تفصیلات بتائیں۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ہم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور حوصلہ افزا نتائج کے لیے پُرامید ہیں۔اس سلسلے میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمیں بھی ہم سے رابطہ کر رہی ہیں ۔الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ہم نے باہمی گفت و شنید سے اہم فیصلے کرنے ہیں۔ ایم ڈ بلیو ایم مرکزی سیکریٹیریٹ میں ضلع راولپنڈی کی تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تنظیم سازی کے لیے ہم نے ٹیکسلا، مری ،چک بیلی سمیت بہت سارے دیگر علاقوں کا دورہ کیا ہے جہاں سے ہمیں خاطر خواہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔سانحہ عاشورہ کے بعد راولپنڈی میں شیعہ امام بارگاہ اور مقدسات جلانے کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ اس رہائی کے پس پردہ پولیس انتظامیہ کی ناقص تفتیش اور جانبدارنہ رویہ کارفرما ہے۔ہم نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا سوچ رہے ہیں۔یونٹ سازی کے عمل کو فعال کرنے کے لیے اور انتظامیہ سے بہترین روابط کے لیے ہم اگلے ہفتے ضلع راولپنڈی میں اہم تبدیلیاں کر رہے ہیں جس سے تنظیم کی ساکھ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔