The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا ہے کہ زائرین پر پے در پے اس سے پہلے بھی انہی مقامات پر دہشت گردوں نے متعدد بار حملے کیے مگر آج تک قانون حرکت میں نہیں آیا جسکی وجہ سے دہشت گردوں کو شے ملا اور آج انہوں نے ایک با پھر بے گناہ اور معصوم افراد جن میں اکثر خواتین اور بچے ہیں ان کو نشانہ بنایا اگر حکومتی رویہ اس بابت اسی طرح رہا تو ہمارے لیے موجودہ اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے دعویدار حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی فرائض کوپورا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کفیر کردار تک پہچانے کے لیے موثر اور بھر پور کاروائی کرے تا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات رونما نہ ہونے پائے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کونسلر رجب علی ، کونسلر عباس علی اور یگر بھی موجود تھے ۔

 

رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ عوام کےجان و مال کے تحفظ کے سلسلے میں حکومت کا کوئی بہانہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ حکومت وقت کے پاس تمام وسائل کے ساتھ ساتھ ان دہشت گردوں سے تمٹنے کے لیے تربیت یافتہ فورس اور مخبری کا نظام موجود ہے مگرپھر بھی کچھ نہ ہونا سوالیہ نشان ہے حکومت صرف واقعہ کو فوکس کرکے بات کرتے ہیں کہ زائرین کو سیکورٹی مہیا کیاگیا تھا یہ کہہ کر اپنا جان چھڑا لیتے ہیں اور دوسرے واقعے میں اس بیان کو پھر دہرایا جاتا ہے یہ عمل گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔زائرین پر حملہ دراصل استحکام پاکستان پر حملہ ہے کیونکہ عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا امیج مزید خراب ہو رہا ہے لہذا مرکزی اور صوبائی حکومت اس بابت سنجیدگی سے اقدامات کرتے ہوئے کوئٹہ شہر اور اسکے گردونواح میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا صفایا کرکے ایک مثالی حکومت ہونے کا ثبوت دیں۔

 

رہنمائوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی پر زور مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک مخصوص لسانی جماعت کو ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی فعالیت سے شدیدخطرات لاحق ہیں اسی بنیاد پر ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، سندھ حکومت ایم ڈبلیو ایم امیدواروں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماوں علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور،علامہ سید جعفرموسوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور،شیخ عمران علی ضلعی رہنما مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور،سید حسین زیدی ضلعی رہنمامجلس وحدت مسلمین ضلع لاہوراور رائے ناصر علی نے صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن لاہور میں ملک میں جاری شیعہ کلنگ کیخلاف پریس کانفرنس سے خطاب کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہر میں آئے روز شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کراچی میں ہمارے سیاسی عمل کو رکوانے کیلئے لسانی گرو ہ کے تکفیری دہشت گرد ہمارے کارکنوں کا قتل عام کررہے ہیں۔ہمارے بلدیاتی امیدواروں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، گذشتہ سال نومبر اور دسمبر کے مہینے میں ملک بھر میں 60سے زائد شیعہ افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ دہشت گردوں کو شیعہ نسل کشی کیلئے کھلی چھٹی دی ہے۔ پاکستان کے تمام ادارے سپریم کورٹ، حکمران، افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے شیعہ نسل کشی پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ ہزاروں پاکستانیوں اور سیکورٹی فورسز کے قاتل طالبان سے مذاکرات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ پاکستانی بزدل حکمرنوں کو اگر قوم کی سیکورٹی کا خیال نہیں تو عوام کو دفاع کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر وہ وقت دور نہیں جب ان مظلوم محب وطن عوام کے ہاتھ غاصب حکمرانوں کے گریبان تک پہنچیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین امام رضا کو نشانہ بنانے والے ملکر دشمن تکفیری درندوں کیخلاف صوبائی و وفاقی حکومت کا کوئی قدم نہ اٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان تکفیریوں کی سرپرستی کوئی اور نہیں ہمارے ہی ملک دشمن حکمران کررہے ہیں۔شیعہ نسل کشی کا معاملہ ہم اب عالمی سطح پر اٹھا نے پر مجبور ہیں۔ اسی سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لسانی و تکفیری دہشتگردوں کیخلاف لندن اور پاکستان میں کل بروز جمعہ احتجاج کیا جائیگا۔ لاہور میں کل سہ پہر 3بجے پریس کلب لاہور کے سامنے مظاہرہ ہوگا۔ 5جنوری کو اسلام آباد کنونشن سنٹر میں دہشتگردوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم پر یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک اس ملک کی بقا کیلئے بہا دیں گے لیکن ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(جھنگ) نبی پاک (ص) کی ولادت کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے، آمد رسول (ص) پر قوم متحد ہو جائے، رسول کریم (ص) کائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی نے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ اظہر حسین کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، وہ دل جہنمی ہے جس میں حب رسول (ص) کی خوشبو نہیں، آمد مصطفی (ص) پر دنیا متحد ہو سکتی ہے، آپ (ص) کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے اور جن کی شریعت سے بے انصافی اور ظلم کے سارے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھر جنت کا خزینہ ہوتا ہے جس میں ذکر مدینہ ہوتا ہے، ذکر خدا اور ذکر مصطفی (ص) دلوں کو زندہ کھنے کا ذریعہ ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی خصوصاًبلدیاتی امیدواروں کے بہیمانہ قتل میں ملوث لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں اور کوئٹہ میں زائرین امام رضا علیہ السلام پر ہو نے والے خودکش حملے کے خلاف کل ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے ، جبکہ  ایک خصوصی احتجاجی مظاہرہ  کراچی کی لسانی جماعت کے لندن سیکریٹریٹ کے سامنے بھی کیاجائے گا، اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ بھر پو ر اور پر امن احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کا جائے ، مرکزی آفس سیکریٹری علامہ اسرار گیلانی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ گلگت، بلتستان،مظفر آباد،  لاہور ، ملتان ، فیصل آباد، چکوال ، بھکر، ساہیوال، شیخوپورہ، کراچی ، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، لاڑکانہ ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، میر پو ر خاص، کوئٹہ، جعفر آباد، اوستہ محمد ، پشاور، ہنگواور دیگر شہروں میں بھی پر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائیں گے جن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے اور کراچی میں مسلسل جاری لسانی دہشت گرد گروہ کی سفاکانہ کاروائیوں اور طالبان درندوں  کی پر زور مذمت کریں گے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ واقعات اور حملوں کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اگر حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات اور یارانہ مراسم رکھنے کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی تو نہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے اور نہ اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے۔ لیکن بزدل اور طالبان نواز حکومت نے اپنی کرسی کو بچانے کے لئے ملک دشمنوں، انسانیت دشمنوں اور اسلام دشمنوں کو گلے سے لگانے کی ٹھانی ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سکیورٹی ادارے اور خفیہ ادارے خاموش تماشائی بننے کے بجائے ملک دشمنوں کا گھیرا تنگ کریں۔ کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ سکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سیدمحمد رضا رضوی نے بولان میڈیکل کمپلکس میں گذشتہ روز اختر آباد میں  خودکش بم دھماکے میں زخمی ہو نے والے زائرین امام رضا علیہ السلام اور رضا کاروں کی عیادت کی، اس موقع پر چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ ، کونسلر رجب علی ، کونسلر عباس علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں نے زخمی ہو نے والے زائرین  کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، آغا رضا نے زخمیو  ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آپ لوگ خود کو قطعاً مسافر تصور نہ کریں ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ہر لمحہ آپ کی خدمت میں مو جود ہیں ، بعد ازاں رہنما ئوں نے زائرین کی جان بچانےکے لئے اپنی جانوں کو  خطرے میں ڈالنے والے زخمی رضا کاروں کی بھی عیادت کی ، جوشدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں ، واضح رہے کہ گذشتہ رات ایران سے زیارت مقامات مقدسہ کے بعد واپس آنے والے زائرین کی بس کو مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ کے نزدیک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک زائر ہاشم حسین اور دو سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے تھے اور پچیس سے زائد زائرین شدید زخمی ہو ئے تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے حالیہ دنوں کراچی شہر میں مجلس وحدت مسلمین اور وحدت یوتھ کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں اور کراچی کی سب سے بڑی لسانی سیاسی جماعت کے دہشت گردوں کو قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہرکراچی کو تکفیری اور لسانی سیاسی جماعت کے دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن کرے اور ملت جعفریہ سمیت کراچی کے شہریوں کو امن و امان فراہم کرے۔


وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سید فضل عباس نقوی نے گذشتہ دنوں کراچی میں لسانی جماعت کے دہشت گردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے کارکنوں شہید عالم، شہید صفدر عباس اور شہید سید علی شاہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے اور لسانی جماعت کے دہشت گردوں کو جان لینا چاہئیے کہ شہادت سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا، ان کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی اپیل پر جمعہ کو لسانی دہشت گرد جماعت کے خلاف لندن سمیت پاکستان بھر میں کارکنوں کی شہادت کے خلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شہر کراچی میں تکفیری دہشت گردوں اور لسانی دہشت گرد جماعت کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ جوان شہید ہوئے تھے ، جن میں سے شہید صفدر عباس وحدت اسکاؤٹ کے ضلع شرقی کے انچارج تھے جبکہ شہید عالم بلدیاتی امیدوار ہونے کے ساتھ ساتھ ضلعی رہنما تھے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور وائس آف شہدائے پاکستان کے زیراہتمام 5 جنوری کو اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہونے والے قومی امن کنونشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، دونوں جماعتوں کی طرف سے علمائے کرام، عمائدین، شہداء کے ورثاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دینے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد کو اس قومی امن کنونشن میں مدعو کیا جا رہا ہے۔ کنونشن میں ملک میں جاری دہشتگردی اور شدت پسندی کیخلاف پاک فوج کی حمایت کا اعلان، ملک کے دفاع اور شیعہ سنی اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(آزادجموں کشمیر) مجلس وحدتِ مسلمین جملہ شیعہ تنظیموں کے ہمراہ آج علمدار چوک میں کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے، کراچی میں شیعہ بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ پر کراچی کی فاشسٹ لسانی جماعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گئی۔ مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر ضلع مظفرآباد، امامیہ آرگنائزیشن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیمات و انجمن ہائے عزاداری کے تعاون سے اختر آباد کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے، کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل ، لسانی جماعت کی دشتگردانہ کاروئیوں،شہیدعلامہ دیدار حسین جلبانی اورخطیب حسینیت علامہ ناصر عباس کے قتل اور دہشتگردی ، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرئے گی۔احتجاجی ریلی مفتی کفایت حسین نقوی کی قیادت میں علمدار چوک سے شروع ہوکرپریس کلب کے باہر اختتامی جلسہ ہوگا، جس سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے۔ مجلس وحدتِ مسلمین کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد کشمیر کے دار الخلافہ مظفرآباد شہر میں جاری غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر مجلس وحدتِ مسلمین کا شدید احتجاج کا اعلان، وفاق کی جانب سے مظفرآباد دشمنی قابل مذمت ہے،مری سمیت جہاں جہاں وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ ہے،وہاں لوڈشیڈنگ سے مکمل استثنیٰ ہے، وزیراعظم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بھی رہائش گاہ تعمیر کریں تاکہ مظفرآباد کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ مل سکے، طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے تاجراپنے کاروبار بند کرنے پرمجبور، طلبہ کی تعلیمی استعداد کار میں حرج ہورہا ہے اسکے علاوہ شہریوں کیلئے باعث اذیت و پریشانی ہے۔ تاجربرادری اور شہریوں کیساتھ ملکر ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدیداحتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین بھرپور حمایت کرئے گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کے سیکریٹری جنرل مولاناطالب حسین ہمدانی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل خالد محمود عباسی ،کرامت کاظمی، سید عاصم بخاری، سید حسیب کاظمی، سید محسن کاظمی سمیت دیگر رہنماؤں نے مجلس وحدتِ مسلمین ضلع مظفرآباد کی ضلعی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں مظفرآباد شہر میں جاری طویل دورانیہ کی غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیرضروری لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔تمام تاجر تنظیموں، طلبہ تنظیموں ، سول سوسائٹی اور شہریوں کیساتھ ملکر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ واپڈا کو آزادکشمیرکیساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ ترک کرنا ہوگا۔1300میگاواٹ بجلی فراہم کرنے والے خطہ کو 300میگاواٹ بجلی بھی نہ فراہم کرنا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔وفاق کو آزادکشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree