وحدت نیوز(کوئٹہ) سانحہ  شکارپورکی پرزور مذمت کرتے ہیں وفاقی اور سند ھ حکومت کی غفلت اور بے توجہی کی شدید مذمت کرتے ہیں وفا قی اور سندھ حکومت دہشت گر دی کو روکنے میں مکمل طور پر نا کام ہو گئی ہے دہشت گردوں کے ٹھکانے اب سندھ کے چھوٹے شہروں میں بھی پھیل چکی ہیں ،اہل تشیع کےبچے بھی پاک فوج کے بچوں کی طرح پاکستانی  شہری ہیں ، قاتلو ں کو سزا دی جائے ، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی وصو بائی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم بلوچستان،عبا س علی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن،کر بلائی رجب علی کونسلر و ڈویژنل سیکریٹری مالیات ،رشید علی سیکریٹری سیاسیات کوئٹہ ڈویژن ،کربلائی عباس علی کونسلر حلقہ نمبر 10اور سید محمد مہدی کونسلر حلقہ نمبر9نے سانحہ شکارپور کے بعد شہداء چوک علمدار روڈ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 

رہنماوں نےکہاکہ آپریشن ضرب عضب ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی شروع کیا جائے تا کہ دہشت گردوں کو پنا ہ نہ ملے لیکن حکومتی اقدا مات صر ف میڈیا کی حد تک محدود ہیں دہشت گرد آزاد اور دند ناتے پھررہے ہیں ان کے خلاف اقدا ما ت نہ کرنا حکومت کی کمزوری اور بے حسی کو ظا ہر کرتی ہے حکومت پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کو یقینی بنائے اور دہشت گر دوں اور اُن کے ٹھکانوں کے خلاف کریک ڈاون کرے اُن کو پناہ اور اُن کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرے ۔

 

رہنماوں کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کر اچی میں مو جودگی میں یہ سا نحہ رونما ہوا لیکن وزیر اعظم اس سا نحے پر ہمدردی کے دو الفا ظ بھی نہ بول سکے پھر ہم حکومت سے کیا اُمید رکھیں۔وزیر اعلی سندھ کی نااہلی کا اندا زہ آپ اس با ت سے لگا سکتے ہیں کہ زخمیوں کو ہسپتا ل لے جانے کیلئے ایمبو لینس تک نہیں تھے لوگ گدھا گا ڑیو ں اور رکشوں میں زخمیوں کو ہسپتال پہنچا تے رہے اور حکومت سندھ کا کوئی اہل کا ر اس سا نحے پر لو گو ں کی دل جوئی کیلئے نہ پہنچ سکے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں او ر مطا لبہ کرتے ہیں کہ حکومت سندھ فو ری طور پر مستعفی ہوجا ئے ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام سانحہ شکار پور میں شہید ہونے والے لاہورکے رہائشی سید قمر عباس کاظمی کی نماز جنازہ پریس کلب لاہور کے سامنے ادا کی گئی ، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی ،مرکزی رہنماء علامہ ابوزر مہدوی ، صوبائی رہنماء علامہ حسن ہمدانی ، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی ، مدارس جعفریہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن علامہ ناظم رضا عترتی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مدارس جعفریہ پاکستان مولانا حسنین عارف ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری صاحب پاکستان عوامی تحریک ساجد بهٹی سول سوسائٹی کے ملک عابد عبداللہ پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری شیعہ علما کونسل کے علامہ مظہر علوی نے شرکت کی.

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے سانحہ شکار پور کے شہداءکی یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل ظہیر نقوی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد سانحہ شکار پور حکومتی اور ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مظلوم عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھور دیا گیا ہے۔ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کو ایک ماہ گزر گیا لیکن قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے یہی وجہ بنی ہے کہ کالعدم جماعتیں آج بھی سرگرام عمل ہیں اور یہاں تک کہ شکار پور میں بدترین سانحہ کرکے 65 نمازیوں کو خون میں نہلا دیا گیا۔ علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ حکومت کے کالعدم جماعتوں سے آج بھی مراسم قائم ہیں یہی وجہ ہے کہ کالعدم جماعتیں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب دہشتگردی مخالف قوتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے کئی کارکنوں ضلعی رہنماوں کو بے گناہ گرفتار کرکے پابند سلسل کردیا گیا ہے۔ اس عمل سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ہمیں پاک فوج کی حمایت کی سزا دے رہی ہے۔ علامہ عسکری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور سانحہ شکارپور میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دے اور انہیں قوم کے سامنے بےنقاب کرے۔ وہ مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ افسوس کا مقام ہے کہ خود وزیرداخلہ چودھری نثار کہہ چکے ہیں کہ 10 فیصد مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں لیکن تاحال ان مدارس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) سانحہ شکار پور میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے پہ در پہ واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملکی سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ایسی حکومت کو فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سرپرست نے سانحہ شکار پور کے خلاف پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اگر ملت تشیع کے افراد کی لاشیں گرانے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد شیعہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلع جنرل سیکریٹری سید ساجد شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقا کے ازلی دشمن ہیں ان کو سرعام چوراہوں پر پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں اور مقدسات کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم حکومت سے نہ صرف مطالبہ کرتے ہیں بلکہ تنبیہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کے ساتھ لچک کا رویہ نہ اپنائے۔اگر حکومت ملک میں امن کی حقیقی خیر خواہ ہے تو وطن عزیز سے ان ناپاک عناصر کا فوری اور مکمل صفایا کیا جائے۔احتجاجی مظاہرہ سے ان مقررین کے علاوہ مولانا ظہیر سبزواری، مولانا سلیم حیدراور مولانا شاکر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے پریس کلب تا مری روڈ ریلی بھی نکالی ۔مظاہرہ میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور دہشت گردی اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ نجف اشرف عراق کے جنرل سیکرٹری حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نے سانحہ شکار پور کی مزمت کی ہے.اور اس کو دہشت گردوں کی بزدلانہ اور انسانیت سوز کاروائی قرار دیا ہے.نمازیوں پر حملہ کرنا اسلام جو کہ امن اور سلامتی کا دین ہے.کے سنہری اصولوں کے قتل کے مترادف ہے.اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.یہ لوگ خارجی ہیں.اور اسلام اور .سلمانوں کے دشمن ہیں.پوری دنیا میں صرف ایک ہی فکر کے لوگ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں.یہ خوارج اور تکفیری اور سلفی یہود و ہنود اور مغربی استعمار کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کے خلاف جنگ لر رہا ہے.اب ایک سازش کے تحت پاکستان کو مقتل گاہ بنادیا گیا ہے.تشیع پاکستان کو خون میں نہلادیا گیا ہے.اس سارے کھیل میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بھی شامل ہے.صوفیا کی سرزمین پر شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ،ٹارگٹ کلنگ.خودکش حملے اور بم دھماکے پی پی پی حکومت کی ناکامی اور شیعہ دشمنی کا ثبوت ہے.


پی پی پی شیعیان پاکستان کی قاتل جماعت بن گئی ہے.لیکن شہادت ہمیں کربلا سے ورثہ میں ملی ہے.اب وقت آ گیا ہے کہ اکابرین ملت مل کر دفاعی پالیسی بنائیں.اب کتنی اور لاشیں اٹھانی ہیں اور کب تک خونی درندے پاکستانی عوام کا قتل عام کرتے رہیں گے

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکریٹری جنرل حجۃ السلام عقیل حسین خان نے  شکار پور میں مسجد پر حملہ میں    مومنین کی شھادت پر  گہرے دکھ  و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ملک بھر میں خصوصا کراچی اور سندھ میں جس طرح شیعیان حیدر کرار کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہےاس سے ایک بات ثابت ہے کہ سندھ حکومت اس میں برابر کی شریک ہے ۔

      

علامہ عقیل حسین خان نے کہا  وطن عزیز پاکستا ن کی بد قسمتی اس سے زیادہ اور کیا ہو سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز دھشت گردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ،مساجد ،امام بارگاہیں،بازار ،اسکول کچھ بھی محفوظ نہیں لیکن نااھل و غدار حکمران  سعودیہ اور بحرین  کے بادشاہی نظاموں کو بچانے کے لئے سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔سیکریٹری جنرل مشہد مقدس   نے کہا کہ اس حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا ہی حماقت ہے کیونکہ یہ دہشتگردخود انکے اپنے پالے ہوئے ہیں البتہ آخری امید کی کرن افواج پاکستان ہیں  کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلائیں تاکہ  وطن  عزیز سے دھشت گرد اور دھشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree