وحدت نيوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے  کل ہونے والی شٹر بند ھڑتال اور 15 مارچ کو هونے والالانگ مارچ کامیاب بنانے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی گئی جس کی صدارت صوبائی سيکریٹری فلاح و بہبود سيد امتياز شاہ بخاری نے کی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی، مولانا یوسف حسینی، مولانا عبدالحسین، مولانا محب علی، اظہر بلوچ، ایس یو پی، قومی عوامی تحریک، ایس ٹی پی، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ پاکستان اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رھنمائوں نے شرکت کی جس میں ھڑتال کی مکمل حمایت اور لانگ مارچ کو بھرپور استقبال کرنے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر رھنمائوں نے کہا کہ  شکارپور کے واقعے پر حکمرانوں کی خاموشی  سے پتا چلتا ہے کہ حکمران دھشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں اس لئے دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز کررہے ہيں جب وزيرداخلہ کہ چکا ہے 10 پرسنٹ مدارس دھشتگردی میں ملوث ہیں جن کو  بیرونی ملکوں سے فنڈ مل رہے ہيں مگر ان مدارس کے خلاف کاروائی نہ کرنا لمحہ فکریا ہے کل  سندھ بھر پور پرامن شٹربند ھڑتال کی جائيگی۔

وحدت نیوز (نصیرآباد) وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب سے سانحہ شکار پور کے دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کل بروز جمعہ کو کی گئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل پر ہم مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کی جانب سے ان کی مکمل تائید کرتے ہوئے ہم کل ضلع قمبر شہداد کوٹ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کرتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر شہداد کوٹ کے سیکریٹری جنرل سید اختر عباس نقوی اور سیکریٹری تنظیم سازی حبدار علی لغاری نے وحدت آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے سندھ حکومت امن امان بحال کرانے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے ، سندھ کے اندر دن با دن دہشتگردی ، انتہا پسندی ، فرقے واریت بڑہتی جا رہی ہے مگر سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، جس کی تازہ مثال سانحہ شکارپور ہے ، جس کو 15 دن ہو چکے ہیں مگر سانحہ میں ملوث دہشتگرد آزاد گھوم رہیں ، اس لئے ہمیں یہ سخت اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں کے جمعہ کے دن پورے پاکستان میں شٹر ڈاؤں کر رہے ہیں اور اتوار 15 فیبروری کو شکارپور سے کراچی تک لبیک یا حسینؑ لانگ مارچ کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس گھیراء کرینگے ، اور جب تک پوری سندھ میں فوجی آپریشن ضرب عضب نہیں ہوتی اور نا اہل وزیر اعلیٰ کو نہیں ہٹایا جاتاہم وہاں سے نہیں اٹھینگے ۔ ہم اس عظیم جدوجہد میں انسان دوست ، مظلومین کے حامیوں ،اور سندھ دھرتی کے لئے نیک خواہشات رکھنے والے افراد کو ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو ا ہو اہے او ر محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیاں نگران حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔محکمہ تعلیم کا قبلہ درست کرنے کے لیے قوم تیار رہے کرپشن مافیا نے محکمہ تعلیم میں بدترین بدعنوانی کو تاحال جاری و ساری رکھا ہو اہے جو کہ نئی نسل کے ساتھ خیانت اور بدترین جرم ہے۔ محکمہ تعلیم میں اصلاحات کے لیے نہ سیکیورٹی ادارے مخلص نظر آتے ہیں، نہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور نہ احتسابی ادارے۔ محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں اور غیرقانونی تقرریوں کے خلاف ریاستی ادارے اور اعلی حکام یرغمال ہونے کی بجائے اس ادارہ سے کرپشن کو پاک کرنے کی کوشش کی جائے بصورت دیگر یہ مافیا دیگر اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ کربرباد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نگران دور حکومت میں بجلی لوڈشیڈنگ، چور بازاری،بدعنوانی اوراخلاقی بے راہ روی کا دور دورہ نظر آتا ہے۔خطہ میں جاری بدعنوانی اور مظالم کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے، عوام خود آگے آکے جمہوری طاقت سے بدعنوانی اور مظالم کیخلاف قیام کرنے کی ضرورت ہے۔سیکیورٹی ادارے بلتستان کے حالات کو آسان نہ لیں علائم کچھ اچھے نہیں دکھ رہے ہیں ۔ اتحاد مسلمین کے خلاف سازشی عناصر سرگرم عمل ہے۔ عوام ہشیار رہیں اور کسی قسم کی سازش میں آئے بنااپنے صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا آئی جی پی گلگت بلتستان کو بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ بھی روایتی دورہ سے ہٹ بلتستان کے دورہ میں مثبت تبدیلی لانے اوریہاں کے پولیس کو درپیش مسائل حل کرنے میں اقدامات اٹھائیں گے۔ ان سے امید کرتے ہیں کہ سکردو میں قائم پی ٹی سی کو فنکشنل کریں گے اور یہاں موجود پولیس نفری کو کمی کودور کرنے اور استحقاق رکھنے والے پولیس آفیسران کی پروموشن کریں گے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لیے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے شہدائے بنگش و اورکزئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے زیادہ بیرون ملک سرمایہ رکھنے والے حکمران وطن عزیز اور اس میں رہنے والے مہذب و مکرم شیعیان علی ابن ابیطالب کا دفاع کیسے کر سکتے ہیں۔ آج کا یہ پروگرام سالہا سال گزرنے کے باوجود شہداء کی یہ عظیم یاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم اپنے شہداء کو نہیں بھولے، ان کی یاد کو نہیں بھولے، ان کے مشن کو نہیں بھولے، ان کی عظیم قربانیوں کو نہیں بھولے، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع اور شیعیان علی ابن ابیطالب کی حفاظت ہم خود کریں۔ ان حکمرانوں کے آقاوں کو شریکۃ الحسین (س) نے دربار شام میں فرمایا تھا کہ میں ان لوگوں سے خیر کی کیا توقع رکھوں جن کے ابدان کا گوشت شہداء کے خون سے بنا ہے۔ تو اس ملک عزیز کا اربوں روپیہ ہڑپ کرنے والے نااہل حکمرانوں سے خیر کی توقع کیسے کی جاسکتی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) چینوٹ رجوعہ سادات سے معدنی ذخائر کا نکلنا خدا وندکریم کی جانب سے پاکستان کے غریب عوام پر خاص عنایت ہے،خدا ہمارے حکمرانوں کو توفیق دے کہ وہ ان وسائل کو عوامی فلاح بہود اور ملکی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں،پاکستان کی سر زمین کو اللہ نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے اگر ہم اپنے ملکی معدنی وسائل پر توجہ دیں تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے ،لوہے ، تانبے اور سونے کے ذخائرکی رائیلٹی پر پہلا حق رجوعہ سادات کے مکینوں کا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکر ٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پنجاب کابینہ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اگر حکمران مخلص اور ایماندار ہوں ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ مہینوں میں ممکن ہے، ہائیڈور پاور پروجیکٹ سے گلگت بلتستان اورخیبر پختونخواہ سے 80 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس سستی بجلی کے منصوبوں کو فقط اپنے مفادات کے لئے نظر انداز کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جفاکش اور غیور عوام کو چاہیئے کہ وہ صالح اور محب وطن لوگوں کا انتخاب کریں جو ملکی اور عوامی مفادات کے لئے کام کریں ۔

وحدت نیوز (لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے شہداء کمیٹی کے لانگ مارچ کی حمایت پر ہم اُن کے شکر گذار ہیں،لانگ مارچ ہر صورت ہوگا،اگر لواحقین شہداء کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو سندھ حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج ہوگا ،پیپلز پارٹی دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہے،سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے ،تھر کے عوام بھوک سے مررہے ہیں باقی ماندہ سندھ پر دہشت گردوں ،ڈاکوں،بھتہ خوروں اور لینڈ مافیا راج کر رہے ہیں ،پاکستان کی معاشی شہ رگ کو ان نااہل حکمرانوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے اجلاس سے خطا ب میں کیا،انہوں نے کہا کہ سانحہ شکار پور میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنے کے خلاف  اندرون سندھ میں آج(جمعہ)کو مکمل شٹر ڈاوُن ہڑتال ہوگی،اور اتوار کو شکار پور سے وزیراعلیٰ ہاوُس تک لانگ مارچ ہو گا،تحر یک انصاف 'ملی یکجہتی کونسل'جے یو آئی (نورانی)،سنی اتحاد کونسل پاکستان،پاکستان عوامی تحریک،اور سندھ کے قوم پرست جماعتوں نے بھی شہداء شکار پور کمیٹی کی13فروری کی ہڑتال ' لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے،ہم انشااللہ شہداء کے خون کا سودا نہیں ہونے دینگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree