وحدت نیوز (لاہور) مدارس جعفریہ پاکستان کے صدر علامہ سیّد حُسین نجفی نے کہا ہے کہ کراچی کے مصروف چوک پر بس کو روک کر پچاس بےگناہوں کا قتل سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مہینوں سے جاری کراچی آپریشن کے نتائج کیا اسی طرح کے سانحات کی صورت میں آنے تھے؟، لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی آذادانہ کارروائی اور اس کے بعد اپنے خط کے ذریعے پیغام دینا اور میڈیا ذرائع سے ذمہ داری قبول کرنا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ان کے سہولت کاروں کا نیٹ ورک مضبوط ہے، اور ان سہولت کاروں کےخلاف ابھی تک کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، دہشتگرد تنظیموں کی ذیلی تنظیمیں اور عالمی نیٹ ورک سے جڑی تنظیموں کا پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اتنا نفوذ ہونا ایک خطرناک عمل ہے۔
علامہ سیّد حُسین نجفی کا کہنا تھا کہ حکومت کو تکفیری عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ ساتھ تکفیری فتوے دینے والوں کا بھی احتساب کرنا ہو گا، اسلام امن و سلامتی کا دین ہے نہ کہ دہشتگردی کی علامت، ان مٹھی بھر تکفیری مفتیوں کی وجہ سے جوانوں کی برین واشنگ ہو رہی ہے اور وہ اسلام کا جو تعارف کروانا چاہتے ہیں وہ صرف دہشت و بربریت ہے، عالمی دہشت گرد امریکہ اور اس کے پالتو آلَ سعود کی امداد سے ان دہشت گردوں کے نیٹ ورک چل رہے ہیں۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کی روح کے تحت اس سانحے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں اور ان کے پشت پناہوں کو سزا دی جائے۔
وحدت نیوز (کندھ کوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسیات علامہ مقصود علی ڈومکی نے میر ہاؤس کندہکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے المناک سانحے میں 43 افرادکی شہادت افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ملک کا سنگین مسئلہ بن چکی ہے،کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات ریاستی اداروں کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہیں،ملک میں آج بھی دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپس اور محفوظ ٹھکانے مو جود ہیں جن کے خلاف بھر پور آپریشن کی ضرورت ہے۔حکمران کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ خفیہ ملا قاتوں کا سلسلہ ختم کریں،دہشت گردوں کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے، اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے طاقت کا استعمال کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست دہشتگردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے۔ ملک کے بہادر عوام اپنے اتحاد اور بھائی چارے سے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملا دیں ۔ انہوں نے اس المناک سانحے پر آغا خانی اسماعیلی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مدیجی میں قبائلی تصادم میں چھ افراد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قبائلی جھگڑوں کو معاشرے کے لئے ناسور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروکاری کے نام پر معصوم انسانوں کا قتل اور قبائلی جھگڑوں کے سد باب کے لئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ اس موقعہ پر ضلعی سیکریٹری جنرل میر فائق علی خان جکھرانی، ضلعی رہنماء سید رحم علی شاہ، مولانا سیف علی حیدری و دیگر موجود تھے۔
وحدت نیوز (پشاور) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پی کے علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پرامن اور محب وطن شہریوں اور اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے بےگناہوں کا خون بہانا کھلی دہشت گردی، وطن سے غداری اور دشمنان وطن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کی راہ میں ایک ناپاک جسارت ہے۔ بےگناہ انسانوں اور مسلمانوں کا قتل جہاں وحشت و درندگی کی بدترین مثال ہے، وہاں دنیا جہاں اور مہذب معاشروں میں پاکستانی امیج خراب کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ اسماعیلی برادری کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ایک سال سے جاری آپریشن، بھاری اخراجات اور حکومت کے کھوکھلے دعووں کے باجود روزانہ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز کے ساتھ بات کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جب تک ملکی افواج خیبر ون ٹو اور ضرب عضب کی طرح کراچی میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ اور بلاامتیاز کارروائی نہیں کرتی تب تک روشنیوں کے شہر کو روشنیاں لوٹا نے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ شیعیان پاکستان کا پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں قتل عام رکوائے۔ دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی ملکی استحکام کا ضامن ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے سیکٹریری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید شفقت شیرازی نے سانحہ صفورہ چورنگی کراچی کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ سعودی وزیر اور امام کعبہ کے دورہ اور کالعدم تنظیموں سمیت تکفیری مدارس اور مولویوں سے ملاقات کے فورا بعد کویٹہ پشاور اور کراچی میں ایس ایس پی اور آج 50بے گناہ مسلمانوں کی شہادت انتہائی تشویشناک امر ہے نون لیگ ایک طرف دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا دعوی کررہی ہے جبکہ سعودی بادشاہوں کی خوشنودی کیلے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں سے ناتے جوڑی ہوئی ہے فوجی عدالتوں کے قیام اور قومی ایکشن پلان مرتب ہونے کے بعد سانحہ صفورہ چورنگی جیسے المناک سانحات سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔
نواز شریف سعودی نوازی کرتے ہوے یمن کے مظلوم عوام پر ظلم کرنے فوج بھجنے کی باتیں کررہا ہے جبلہ اپنے ملک کی حالت روز بہ روز ناگفتہ بہ ہوتی جارہی ہے نواز شریف کو چاہیے کہ سعودی محلات کی سیکورٹی کی فکر کرنے سے پہلے اپنے ملک کی اندرونی سیکورٹی کی فکر کریں اور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ختم کرکے ملک کو بچائے ورنہ پاکستان کے شیعہ سنی مسلمان دہشت گرد تنظیموں اور مدارس سمیت انکے سیاسی ونگ نون لیگ کے خلاف اپنا لایحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوجاینگے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے میں اسماعیلی بھائیوں کے قتل عام کے شدیدمذمت کرتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے نام پر تکفیری مدارس دہشتگردوں کی آماجگاہ بنی ہوئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، کراچی میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی آپریشن پر سوالیہ نشان ہے، اگر دہشتگردوں کی مرکز مدارس کے خلاف صحیح آپریشن کیا جاتا تو آج دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوتا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جا نب سے صفورہ چورنگی پر ہونے والے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ خواتین مجلس و حدت مسلمین(خانم زہراء نقوی) نے اس افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سانحہ صفورہ چورنگی ظلم و ستم اور سفاقیت کی بد ترین مثال ہے آج حکمرانوں اور ایوانوں میں بیٹھنے والوں کے منہ پر تماچہ ہے اس درد ناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم اس پردرد لمحات میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی نے بھی اس انسانیت سوز واقعے پر اپنے غم وغصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ لہر قانون نا فذ کرنے والے اداروں اور حکومت سندھکے بلند و بانگ دعوں پر سوالیہ نشان ہیں۔ہم اس سفاکانہ عمل فعل کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں اسماعیلی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت آپریشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔جب کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خیبر پختونخواہ کی سیکرٹری جنرل خانم راضیہ نے بھی کراچی میں ہونے والے واقعے کی شد ید مذمت کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ایک بار پھر ملک پاکستان کی شہ رگ ،اندھیرے میں ڈوبتے روشنی کے شہر کے کراچی کوبدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیاہے جب تمام ملک پہلے سے پے در پے سانحات کا شکار ہے ہر روز لاشیں اٹھائیں جا رہی ہیں اور ہر رعز کہی نہ کہی صفِ ماتم بچھتی ہے ہم حکومت وقت سے مظالبہ کرتے ہیں کہ وقت کی ان یزیدوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کماحقہ سر عام پھانسی دی جائے۔