وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیامر،ہنزہ،چلاس سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت کو قبل از وقت حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔سینکڑوں مکانات منہدم ہونے سے جو لوگ بے گھر ہو گے ہیں ان کو کھلے آسمان تلے بے یارومددگار نہ چھوڑا جائے بلکہ ان کے لیے عارضی رہائشوں کا فوری بندوست کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے جن علاقوں سے رابطہ منقطع ہے وہاں غذائی قلت کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں مسافر جن میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اشیائے ضروریہ کی قلت کو دور کرنے کے لیے فضائی وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے۔سڑکوں کی بحالی کے لیے جدید مشینری کا ااستعمال بلاتاخیرشروع کیا جانا چاہیے تاکہ زمینی رابطہ فوری بحال کیا جا سکے۔مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیاسی ضرورتوں سے بالاتر ہو کر انسانی ہمدردی کے تقاضوں کو مقدم رکھنا ہو گا۔عوامی کی داد رسی میں تاخیر قطعی ناقابل قبول ہے۔علامہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو خصوصی ہدایات کی ہیں کہ وہ متاثرین کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں کا بھرپور استعمال کریں ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری امور سیاسیات اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کی جانب سے جاری شدہ بیان میں سانحہ لاہور کو ملک کے ترقی کے روک تھام کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند مٹھی بھر ملک دشمن عناصر ہمیں مسلسل نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ پاک سر زمین کے رہائشیوں اور محبوں کا قتل عام کرنے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے۔ شہریوں کو جن عناصر سے خطرہ ہیں ،وہ ملک دشمن عناصر ہیں، دہشتگردی نے ملک و قوم کو بڑے نقصانات سے دوچار کیا ہے۔ ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے کیونکہ آج ہماری پسماندگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارا ملک دہشتگرد عناصر کا شکار ہے، دہشتگردی کی وجہ سے اب تک ہزاروں بے گناہ پاکستانی مالکِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ دہشتگردوں سے نرم حسن سلوک اختیار کرنا، قیمتی جانوں کی قربانی کے ضیا ع اور شہیدوں کے ساتھ وفا نہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ سانحہ لاہور دہشتگردی کا ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے بعد دہشتگردوں سے کسی قسم کی نرمی کی گنجائش نہیں بچھی ہے۔ دہشتگردوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں جس طرح بے گناہ افراد کو انکے زندگیوں سے محروم کیا گیا، اس سے صاف پتا چلتا ہے کہ ایسا کام کرنے والا مسلمان ہرگز نہیں ہوسکتا، ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک مقاصد کے حصول کیلئے دہشتگردوں کوپروان چڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکا راستہ روکے اور انکے مقاصد کو چھکنا چھور کر دے۔ ہم سب پاکستان کے شہری ہیں، وطن عزیز پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں اسکی طرف ناپاک نگاہیں، ہمیں ہرگز برداشت نہیں اور اسے نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھنے والوں، اسکے دشمنوں ، اسکے خلاف سازش میں مصروف عناصر اور اسکے باسیوں کو پریشانی میں مبتلاء کرنے کی سوچ رکھنے والوں کو انکے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد ہسپتالوں میں زخمیوں کیلئے خون کی ضرورت ہوئی تھی، الیکٹرونک میڈیا کے بعض چینلوں میں اس خبر کے نشر ہونے کے بعد لاہور کے سینکڑوں افراد زخمیوں کی ضروریات کو پورا کرنے ہسپتالوں میں پہنچ گئے تھے۔ زخمیوں کی مدد کیلئے پہنچے افراد نے ساری دنیا کیلئے اس بات کو ثابت کر دیا کہ ہمارا اتحاد، حب الوطنی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف باتوں تک ہی محدود نہیں۔ سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد میں ایسے بہت سے افراد ہیں جن کا تعلق ایک گھرانے سے ہیں، ایک ہی گھرانے کے کئی افراد شہید ہوئے ہیں ، بہت سے گھرانوں کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں اور شاید اس نقصان کی تلافی کبھی نہ ہو سکیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور دہشتگردی کے خاتمے سے ہی ہم ایک سنہری مستقبل اور پیارے پاکستان کے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم کبھی بھی دہشتگردوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ دہشتگردوں کو ان تمام وارداتوں اور ان تمام واقعات و سانحات کا حساب دینا ہوگا جنہیں وہ بخوشی انجام دیتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین سانحہ لاہور کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی اور ہم انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اسکے ساتھ ساتھ شہداء کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور انکے دکھ میں انکے برابر کے شریک ہیں۔

وحدت نیوز  (ہری پور) جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان کانفرنس ہری پور میں ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ہری پور کے زیراہتمام ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد بےنظیر بھٹو ہال ہری پور میں کیا گیا۔ شعبہ خواتین سنٹرل کمیٹی کی رکن سیدہ زہرانقوی، ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بخاری، ڈاکٹر شائستہ رزاق، رہنما پی ٹی آئی نزہت فاطمہ، ضلعی صدر نواز لیگ شازیہ جدون، شاہدہ بتول ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ایم این اے طاہر بخاری نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام محمد (ص) و آل محمد (ع) کی قربانیوں کی بدولت زندہ ہوا۔ ہمیں ان بلند پایہ ہستیوں کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔ آج اسلام پر کڑا وقت ہے، یزیدی طاقتیں اسلام پر حملہ آور ہیں اور اسے صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتی ہیں، لیکن جب تک ایک حسینی بھی زندہ ہے اسلام کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے ضلعی سیکریٹری جنرل جعفر علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کے دام گھٹ گئے ہیں، جس کا اثر دیگر اشیاء کے قیمتوں پر بھی پڑنا چاہئے۔ تعجب کی بات ہے کہ جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑتی ہے تو دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہے مگر جب قیمتیں گٹنے کا موقع آیا ہے تو کوئی اس بات کی طرف متوجہ ہونے کی زحمت ہی نہیں اٹھاتا۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے تاجران صرف اپنے مفادات کیلئے ہی اپنی تیزی اور پرتی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جب بات عوام کے فائدے کی آتی ہے تو کسی کے کانوں سے یہ بات ٹکرانے کا نام ہی نہیں لیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت نے رکشوں کے کرایوں پر مشتمل ایک لیسٹ جاری کی ہے، جس میں یہ صاف صاف لکھا گیا ہے کہ کس علاقے سے لے کر کس علاقے تک کا کرایہ کتنا ہونا چاہئے۔ یقیناًکرایوں کا تعین پیٹرول کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ، جس طرح رکشوں کے کرایوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹھیک ایسی طرح حکومت دیگر اشیاء کیلئے بھی ایک لیسٹ تیار کرے اور اسے عوام الناس کے سامنے پیش کر دے۔ حکومت ایک ایسی لیسٹ تشکیل دے جس میں چیزوں کی صحیح قیمت لکھی گئی ہو اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششیں شروع کردے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہر میں لوٹ ماریوں کا بازار گرم ہے، جہاں دفاتر میں رشوت لی جاتی ہے وہی عوام الناس کو دیگر ذرائع سے بھی لوٹا جاتا ہے۔ سرکاری اداروں، افسران اور دیگر محکموں میں کرپشن روکنے کیلئے تو نیب کے ادارے کو تشکیل دیا گیا ہے جو ان پر نظر رکھتی اور انکی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے، مگر تاجروں کیلئے ایسا کوئی خاص اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عوام کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچانا بھی انکے مال کی تحفظ کا ایک طریقہ ہے، حکومت ہمارے جان و مال کی حفاظت ، دہشتگردوں سے تو کر رہی ہے مگر جو دہشتگردی کو جنم دے رہے ہیں اور جو تاجران عوام کے مال کی قیمت نہیں سمجھ رہے ان کیلئے خاص سسٹم تشکیل نہیں دی گئی ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) نیشنل پارٹی حلقہ پی بی 2 کے ایک وفد جن میں حلقہ صدر میر عادل ساتکزئی , فنانس سیکرٹری رحمت لہڑی, سنئیر رہنما زمان احمد زئی اور جہانگیر خان علی زئی شامل تھے.ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریڑی سیاسیات و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا اور سیکریڑی جنرل عباس علی سے ملاقات کی. ملاقات میں صوبہ اور حلقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا. وفد نے سیاسی سطح پر ایم ڈبلیو ایم کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین نے پشتون, بلوچ اور ہزارہ ققوم کے درمیان مثالی دوستانہ تعلقات کیے. اسی طرح ایم پی اے آغا رضا نے بلا تفریق, رنگ و نسل, مذہب پورے حلقے کے لیے مثالی خدمات انجام دے کر ترقیاتی کام انجام دیے جس سے حلقہ کے عوام محبت اور دوستی میں مزید اضافہ ہورہا ہے.آخر میں انہوں نے آغا رضا کی بے لوث خدمات کو سرہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا.

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دورہ کراچی کے موقع پرمعروف عالم دین اور تنظیم المکاتب کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی کے جواں سال فرزند مولانا حسن جعفرنقوی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا علی انور جعفری، مولانا احسان دانش اور مولانا صادق جعفری بھی علامہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree