وحدت نیوز(قم المقدسہ) ڈاکٹر صاحب قرآن کی اصطلاح میں "سابقون" کے مصداق تھے۔ آپ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ حتی انقلاب اسلامی ایران سے پہلے اپنی فعالیت کا آغاز کیا اور معاشرے میں دینی تحریک کی بنیاد ڈالی۔ یہ ایسا زمانہ تھا جب شیعہ نوجوان کمیونیسٹ ہونے پر فخر کرتے تھے۔ یونیورسٹی کے نوجوان دین سے بیزار اور لاتعلق تھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے  مدرسہ امام خمینی قم میں  ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور ان کے جانثار ساتھی شھید تقی حیدر کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین قم اور ادارہ امید طلاب پاکستان کی جانب سےمنعقدہ  سفیر انقلاب سیمینارسےخطاب کر تے ہو ئے کیا۔


ان کاکہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی تحریک کا آغاز علماء کے ساتھ کیا اور ان کی زندگی کا انجام بھی علماء کے ساتھ ہوا۔ ادارہ المھدی تریبت اسلامی آئی ایس او پاکستان کے مسئول نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ آج نوجوانوں کیلئے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی ماڈل رول کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی روح کو، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید باوفا تقی حیدر اور تمام شہدائے اسلام کی ارواح مقدسہ کو۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے مرکزی دفتر میں یوم القدس کے زخمیوں میں ایم پی اے سید محمد رضا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل سید محمد عباس، کونسلر کربلائی رجب علی اور کونسلر کربلائی عباس علی نے زخمیوں میں چیکس تقسیم کیے اس دوران ایم پی اے سید محمد رضا نے کہا کہ یوم القدس کے شہداء بلند پایہ کے شہداء تھے جنہوں نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انکے پاک خون کی بدولت پاکستانیوں کا سر عالم اسلام میں بلند ہو گیا کیونکہ ان شہداء نے اپنا خون اس بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے بہایا جسکے تقدس کا ذکر خود پروردگار عالم نے اپنی کتاب میں فرمایا، جسکی آزادی تمام مسلمانان عالم کے لیے سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ تمام امت مسلمہ پر یہ فرض بنتا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرے ورنہ اس معاملے میں ہماری غفلت خدا کے حضور میں مجرمانہ غفلت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان شہداء کو قومی اور حکومتی سطح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ شجاعت سے نوازتے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ خود انہیں شہداء اور زخمیوں پر (FIR) کاٹی گئی جو انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ حتی الامکان ان شہداء کے خانوادوں اور زخمیوں کی دلجوئی ہوسکے۔آخر میں یہ اعلان کیا گیا کہ جن زخمیوں کو چیکس نہیں ملے وہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر سے رابطے میں رہے اُنکے چیکس پاس ہونگے۔ اس موقع پر زعماء و اکابرین کی ایک بڑی تعداد شریک تھے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہر القاردی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ایران کے مقدس شہر قم میں خصوصی ملاقات کی اس موقع  پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور لاقانونیت کی دلدل سے نکالنے کے لئے محب وطن قوتوں کا اکھٹاہو نا نا گزیر ہو چکا ہے،مجھے خوشی محسوس ہو تی کے جب میں آپ لوگوں کی جدوجہد کو ملاحضہ کر تا ہو ں کہ پہ در پہ حملوں اور نسل کشی کے باوجود ہمیشہ آپ لوگ مذہبی تفریق کو بالائے طاق رکھ کرپاکستان کے استحکام کا نعرہ بلند کرتے ہیں ، آپ کی وطن دوستی کا یہ جذبہ مجھے بھی حوصلہ فراہم کرتا ہے، تحریک منہاج القرآن دہشت گردی کے خلاف ہر محاذپرمجلس وحدت مسلمین کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس کا ڈاکٹر طاہر القادری سے گفتگو کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کی اصل جڑ صیائی اسٹیبلشمنٹ ہے، جس کا مقابلہ کر نے کے لئے شیعہ اور بریلوی اہل سنت کا یکجا ہو نا انتہائی ضروری ہے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردوں کے خلاف جس دوٹوک موقف کا اعلان کیا تھا آج وہ  پوری محب وطن پاکستانی عوام کی ترجمان بن چکا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اور وطن دوستی کے جس سفر کا آغاز مجلس وحدت مسلمین اوت سنی اتحاد کونسل نے کیا ہے اس میں تحریک منہاج القرآن بھی شامل ہو تاکہ ہم پہلے سے زیادہ منظم انداز میں ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کر سکیں ۔

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جامعتہ المصطفیٰ شعبہ اصفہان کے مدیر اعلیٰ حجتہ الاسلام آقائے ملکی سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر معاون مدیر اعلی  جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای قاسمیان بھی موجود تھے جب کے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس حجتہ الاسلام آقائے غلام محمد فخر الدین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آقائے سید مہدی شاہ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے  سید تقی زیدی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے تصور علی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے عارف حسین ہادی،سيکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے سيد آل حسن اور سيکریٹری امور ماليات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائےمحمد جواد بھی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کے ہمراہ ملاقات میں موجود تهے۔اس ملاقات میں آقائے  ناصر عباس جعفری  نے حجتہ الاسلام آقا ئے ملکی کو پاکستان میں در پیش حالات سے آگاہ کیا اور تعليمی اداروں کہ متعلق بهی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں مدارس دینیہ کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ، جب کہ پاکستان طلاب کو حوزہ علمیہ اصفہان میں مذیدتعلیمی سہولیات فراہم کر نے کے حوالے بھی گفتگو ہوئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر''اینٹی طالبان ڈے'' منایا گیا، اس حوالے سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی چوک کمہاراں والہ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، محمد عباس صدیقی اور دیگر نے۔ ریلی کے شرکاء نے قومی اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے طالبان کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں محب وطن قوتوں نے ''اینٹی طالبان ڈے'' منا کر ثابت کر دیا ہے کہ طالبان مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر محب وطن قوتیں اسی طرح باہم متحد رہیں تو ملک اور قوم کے دشمنوں کو شکست کھانا پڑے گی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کی حمایت اور طالبان کے خلاف آپریشن کی قراردادیں بھی منظور کیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ دن لاہور میں منعقد ہونے والی متاثرین دہشتگردی آل پارٹیز کانفرنس جس کیلئے سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، سنی تحریک سمیت دو اہم تنظیموں نے رول پلے کیا۔ ان میں پرنسپل جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی، تنظیم المدارس (اہل سنت مدارس کا سب سے بڑا نیٹ ورک) شامل تھے۔ اس میں 50 کے قریب اہل سنت جماعتیں شریک تھیں۔ جو کہ بنیادی طور پر ریفرنڈم تھا۔ پہلے دن سے ہی جب طالبان سے مذاکرات کا پہلا قدم اٹھایا گیا تھا، ہم نے اس پر سٹینڈ لیا تھا اور کہا تھا کہ اس مذاکرات کے عمل میں ہونیوالی دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو مذاکرات کے حق میں ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف سٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں 450 کے قریب شہادتیں یہ پہلا رزلٹ تھا۔ ہم واحد دو آوازیں تھیں جو ان کے مقابلے میں کھڑے تھے۔ اب الحمد اللہ ایک چین بن گئی ہے اور کافی جماعتیں اس مئوقف پر ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ شہداء کے پاک خون کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم طالبان کی بات کرتے ہیں تو صرف وزیرستان میں بیٹھے ہوئے طالبان کی بات نہیں کرتے بلکہ صحافیوں، سیاسی جماعتوں میں موجود طالبان ذہنیت افراد کی بات بھی کرتے ہیں، جو طالبان کو سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ بعض صحافی اور سیاسی طالبانوں نے طالبان کو برابر کا اسٹیک ہولڈر کہنا شروع کر دیا ہے۔ کل کی APC میں یہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا کہ 28 فروری کو پورے ملک میں اینٹی طالبان ڈے منایا جائے گا اور کہا گیا کہ طالبان اس دور کے خوارج ہیں اور ان کے خلاف اسی طریقے ڈیل کیا جائے جس طرح حضرت علی علیہ السلام  نے خوارج کے ساتھ کیا تھا۔ یہ لوگ گولی کی زبان سمجھتے ہیں منطق کی نہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کے خلاف آل آئوٹ آپریشن کیا جائے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک اور انکے ایک بھی سپورٹر کی موجودگی تک آپ چین سے نہیں بیٹھتے ہیں اور ان کے تمام مراکز کو ختم کرکے آئین کا عملاً نفاذ کرتے ہیں۔ پاکستان کا آئین اور قانون ان Militants کے خلاف مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔ آئین کہتا ہے کہ جو قتل کرے اس کا بدلہ قتل ہے۔ جو فساد پھیلائے اس کو کٹہرے میں لایا جائے اور جو پاکستان میں لاء اینڈ انفورسمنٹ پر حملے کرے اس کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ آج کراچی میں پروفیسر تقی ہادی نقوی ممتاز شیعہ سکالر کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین اس سانحے پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ یہ عالمی سازش ہے کہ جس کے نتیجے میں اہم شیعہ شخصیات کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بہت گھنائونے لوگ ہیں جب تک ان کو صفحہ ہستی نے نہیں مٹایا جاتا امن قائم نہیں ہوسکتا۔ کل کے اینٹی طالبان ڈے کے حوالے سے ہم دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں اور ڈیلیگیشن بھی بھیج رہے ہیں اور پاکستان بچانے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو۔ دہشتگردوں سے مذاکرات کی بجائے شہداء کے خانوادگان کے ساتھ بیٹھو اور ان سے پوچھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ آپ صحافی حضرات بھی ہمارے ساتھ عملی طور پر شامل ہوں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبان کے خلاف بڑے آپریشن تا اختتام Militant کا آغاز کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree