وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری روابط اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف قمبری دو ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق عارف قمبری کو مظلومین یمن کی حمایت میں ریلی نکالنے پر سعودی نواز حکومت نے گرفتار کر رکھا تھا ۔مجلس وحدت مسلمین لیگل ایڈ کمیٹی کی کاوشوں سے عارف قمبری دو ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق گلگت میں یمن کی صورتحال پر احتجاجی ریلی نکالنے پر عارف قمبری ،مولانا بلال سمائری، مولانا شیخ نیر عباس ،سمیت آئی ایس او گلگت کے صدر پر یکم اپریل کوایف آئی آر درج کی گئی، جبکہ عارف قنبری کو گلگت سے گرفتار کیا گیا تھا جو اب ضمانت پر رہا ہوگئے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ حکومتوں کے بیڈ گورننس ، بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے عوام کے مقدر میں صرف لوڈ شیڈنگ ، غربت ، مہنگائی ، علا ج معالجے سے محرومی، جہالت اور مستقبل کے سہانے خواب سیاسی وعدوں، راہداریوں کے خواب ہی لکھے ہیں۔ لوڈشیڈنگ جسے مسلم لیگ ن اور خاص طور پر میاں شہباز شریف نے چھ ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر دو سال میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کرسکا تو نام بدل لوں گا۔ لیکن دونوں وعدے پورے نہیں ہوئے۔ کیونکہ ہماری سیاست نا م ہے جھوٹے وعدوں کا ، عوام کو بے وقوف بنانے کا ۔ بے شک ساری حکومتی ترجیحات منصوبوں اور پالیسیوں کا جائزہ لے اس میں عام شہری ، عوام کہیں نظر نہیں آئیں گے سوائے تقریروں کے، پبلیسٹی کے اور نمائشی کاموں کے ۔ آج بھی ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہزاروں سکولوں میں نہ استاد پورے ہیں ، نہ بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مشینیں خراب ، دوائیاں ختم اور ڈاکڑ سرد مہر ہیں۔ ہزاروں مریض بے بسی کے عالم میں دھکے کھاتے اور علاج سے محروم نظر آتے ہیں۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ سارے پاکستان کے وسائل ایک دو شہروں پر لگا دیے جائیں۔ قوم جاہل رہے، کروڑوں بچے تعلیم کی روشنی سے محروم رہے، کروڑوں کو علاج معالجہ میسر نہ ہو۔ کروڑوں کو پینے کا پانی نہ ملے اور لوگوں سے دو وقت کی روٹی چین کر اربوں روپے میڑوبس پر لگا دیے جائیں اور ہزاروں ٹھنڈی ٹھار بسیں مہیا کرکے پبلیسٹی کے پہاڑ کھڑے کر دیے جائیں۔ حکومت کی ترجیح عام انسان محروم شہری اور جمہور نہیں بلکہ نمائشی کارنامے ہیں۔ جن کی چمک سے ووٹ حاصل کیے جا سکیں۔
علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین سرکی روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی غم ، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبی سندھ کی سیکر ٹری جنرل خواہر یما مہدی جعفری کی ہدایت کے مطابق سندھ کے مختلگ اضلاع میں بچت بازار لگائے گئے ۔حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے درگاہ شریف یونٹ 4 میں بچت فیسٹیول لگایا گیا اس فیسٹیول میں استعمال شدہ اشیاء کو دوبارہ قابل استعمال بنا کر نہایت کم قیمت میں فروخت کیا گیا۔اس استعمال شدہ اسیائ کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ دوبارہ قابل استعمال بنایا گیا تھا ان اشیاء میں شامل کپڑے،آرٹی فیشل جیولئری ،برتن، الیکڑونکس وغیرہ کی اشیاہ شامل تھیں۔ اسکے علاہ بھی مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے بہت سے اسٹالز لگائے گئے ۔اس بچت بازار کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری کا کہنا تھاکے ہمارا اس بچت بازار لگانے کا مقصد یہ تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں جہاں ہرطرف مہنگائی اپنے زور پر ہے اور ایک غریب انسان کے لیےنہایت مشکل ہوتا ہےکے وہ رمضان اور عید کی خوشیاں منا سکے اور خریداری کر سکے اور اپنے بچوں کو وہ خوشیاں دے سکے جو انکا حق ہے لہذا ہم نے کو شیش کی کہ ہم وہ استعمال شدہ جمع کریں جوقابل استعمال ہوں حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے چار دنو ں میں ان اشیاء کو منتخب کیا جو کے بہتر حالت میں تھیں اسکے بعد ان تمام چیزوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بنانے میں حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین نے نہایت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر ان تمام چیزوں کو اس بچت بازار میں بہترین انداز میں پیش کیا گیا۔
صوبہ سندھ شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما مہدی جعفری اس بچت بازار کی سب سے نمایاں خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس میں آنے والے کوئی بھی خالی ہاتھ نہیں گئے کیوں کے ہم نے قیمت کے بجائے اس ماہ مبارک میں مہنگائی کے ستائے لوگوں میں خوشیاں باٹنے کو ترجیح دی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے خصوصی طور پر بچت بازار میں شیعہ ایکشن کمیٹی،پیام اسلامی فاونڈیشن اور مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن کے سیکرٹری جنرل آغا امداد نسیمی کو دعوت دی گئی جنہوں نے بچت بازار کا دورہ کیا اور ایک منفرد بچت بازار کے انعقاد پر بارکباد پیش کرتے ہوئے اسطرح کے مزید منفرد پروگرامز کرتے رہنے کی تا کید کی۔اسکے علاوہ شیعہ ایکشن کمیٹی کے عہدیدار عزادار نقوی نے بھی بچت بازار کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد ڈویژن شعبہ خواتین کو منفرد پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) دعائے زہراہ ویلفیئر آرگنازیشن حیدرآباد کی جانب سے ماہانہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جسمیں ایام ماہ رمضان کی ٖٖفضیلت کے حوالے سے خطاب کیلئےمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی جنرل سیکریٹری خانم ہما مہدی جعفری کو مدعوکیا گیاتھا۔آپ نےکہا کہ ماہ رمضان برکت و رحمت اور طلب مغفرت والا مہینہ ہے یہ مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے یہ وہ مہینہ ہے جسمیں ہم اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اس ماہ مبارک میں ہماری سانسیں تسبیح شمار ہوتی ہیں ہماری دعائیں مستجاب ہوتی ہیں،خواہر ہما مہدی جعفری نے خطبہ شعبا نیہ کے چند نکات پیش کیے آپ نے کہاکے رسول خدا نے فرمایا کہ"اے لوگو!یقینا تمھارے نفوس تمھارے اعمال کے بدلے گروی ہیں انہیں استغفار کے بدلے آزاد کروالو،تمھاری کمر گناہوں کے بدلے بوجھ سے خمیدہ ہو چکی ہے سجدوں کو طوک دے کر اپنی پشت کو ہلکا کرو۔
آخر میں آپ نےکہا کہ یہ ماہ مبارک جس میں ہمارا ہر نیک عمل افضل ترین عبادت کا مقام رکھتا ہے تو اگر اس ماہ مبارک میں ہم کسی محتاج کی حاجت پوری کرتے ہیں جیسے کسی مستحق کو راشن دینا تو یہ عمل یہ عبادت صرف افضل ہی نہیں بلکہ یہ طرز عمل تو پروردگار کے عاشقوں کا ہیں لہذا اس ماہ مبارک میں جو ان اعمال کو انجام دیتا ہے یقینا پروردگار اس کا شمار بھی اپنے محبوب بندوں میں کرتا ہے۔نشست کے آخر میں سوال و جواب کاسیشن رکھا گیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی سندھ،کمشنر کراچی سے ملاقاتیں ۔رمضان المبارک میں یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔ شہر میں17سے 22 تک بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔ شہر قائد کے عتراف میں کالعدم جماعتوں کی سر گرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں دہشتگر د کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے 21رمضان سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں شہادت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوس عزاو مجالس سیکورٹی کے خصوسی سیکورٹی فراہم کی جائے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علی حسن نقوی ،علامہ صادق جعفری،علامہ احسان دانش، اصغر عباس زیدی، سید رضا نقوی ،سبط اصغر زیدی نے گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سند غلام قادر تھیبو اورکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی سے یوم علی علیہ السلام اور یوم القدس کے حوالے سے ہونے والی سیکور ٹی سمیت دیگر اہم معاملات پر ہونے والی میٹنگ میں کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹر ی سیاسیات علی حسین کی سر براہی میں جانے والے وفد نے ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبوسے شہر میں بڑھتے ہوئی کالعدم جماعتوں کی فعالیت اور ان کی آزادانہ سر گر میوں پر تشویش اظہار کیا اور انہیں توجہ دلائی کے یوم علی علیہ السلام و یوم قدس کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے اجتماعات سے قبل ان دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے جبکہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت نعت سنے والوں کے خلاف پولیس ایکشن کی مذمت کی ایڈیشنل آئی جی سندھ نے یوم علی علیہ السلام و یوم القدس کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات سمیت دیگر معاملات پراپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمیشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کی مناسبت سے رکھے جانے والی میٹنگ میں شرکت کی اور وہاں یوم علی و یوم القدس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں پانی و بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اپنے شدید غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واٹر بورڈ اورکے الیکٹرک انتظامیہ نے شہر کی عوام کو یر غمال بنا لیا ہے عوام گرمی و لوڈشیڈنگ سے اپنی جانیں دیں رہیں ہیں مگر یہ دونوں ادارے اپنی نا اہلی تسلیم کرنے کو تیار نہیں علی حسین نقوی نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی مطالبہ کیا کہ 17رمضان سے 22رمضان المبارک شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور شہر کے مختلف علاقوں میں مجلاس و جلوس عزاء کے روٹس پر سوریج کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اس حوالے سے علی حسین نقوی نے کمشنرکراچی کو ملیر کے علاقے جعفرطیار سو سائٹی میں سوریج کی ابترصورتحال کے آگائی کیلئے ا نہیں علاقے کادورہ کرنے کی دعوت دی اور مطالبہ کیا کہ وہ ملیر سیوریج مسائل کا خود مشاہدہ کر کے عوام کی جان اس عذاب چھڑائی جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور مرکزی ر سیکریٹر ی امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گوجر انوالہ کے قریب ٹرین حادثہ میں قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کے نااہل وزرا ءاپنی منصبی ذمہ داریوں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کے ترجمان بننے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور عوام کی ضروریات و سہولیات کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا ۔ ملک بھر میں وہی سو سال سے پرانے ریلوے پٹڑیاں اور پُل زیر استعمال ہیں جو بیشترعلاقوں میں مکمل طور پر خستہ حال ہو چکے ہیں ۔ان پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں پاک فوج کے افسران اور نوجوانوں کی شہادت دہشت گردی کے تاثر کو بھی تقویت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے جو فوری طور پر رپورٹ پیش کرے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں سنائیں جائیں۔