وحدت نیوز(گلگت) حکومت سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے کئی علاقوں میں ابھی تک نقصانات کے تخمینے کیلئے اہلکار ہی نہیں پہنچے ہیں۔نلتر کوٹ محلہ اور ولدن کے مکینوں کے تحفظات دور کرکے واٹر چینل کی مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کو اندھیروں سے نجات مل سکے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے 14 دنوں سے پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ڈیزل جنریٹرز کے ذریعے حکمرانوں اور بیوروکریٹس کیلئے بجلی فراہم کی جارہی ہے اور غریب عوام بجلی سے محروم ہیں جو کہ حکمرانوں کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔ کوٹ محلہ نلتر اور ولدن کے مکین واٹر چینل اور ٹینک کی زد میں ہیں اور کسی بھی وقت ان علاقوں کے مکین تباہی سے دوچار ہوسکتے ہیں سابق حکومت نے علاقے کے عوام کے خدشات کو محض وعدوں وعید پر ٹرخائے رکھا ۔یہاں کے عوام واٹر بم کے زیر سایہ ہر وقت خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حالانکہ یہاں کے عوام کے تحفظات پر سابق حکومت نے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ وفا نہ ہوا۔حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چینل ٹوٹ چکا ہے اور تاحال یہاں کے مکین خطرات کے پیش نظر گھروں سے بے گھر ہیں اور عوام کے احتجاج پر 18 میگا واٹ کے چینل کا مرمتی کام رکا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محض اخباری بیانات سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتاحکومت فوری طور پر عوامی تحفظات کو دور کرے اور علاقے کی بجلی بحال کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرے۔مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف پہنچانے سے زیادہ حکومت کونسل کے الیکشن میں من پسند نتائج کے حصول کیلئے سازشوں میں مصروف عمل ہے۔

وحدت نیوز (سعیدآباد) مجلس وحدت مسلمین نے سندھ کی بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی اہم وکٹ گرادی، فنکشنل لیگ کے سینئررہنما سید پریل شاہ انکے فرزند سید فدا شاہ ١ور انور علی شاہ آف امین لاکھو سعید آباداپنے سیکنٹروں ساتھوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہوگئے ہیں، ایم ڈبلیوایم ضلع مٹیاری کے سیکریٹری اطلاعات حمیرعلی میمن کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید فرمان شاہ کاظمی اور ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اختر علی شریعتی سےطویل گفت وشنید کے بعدمسلم لیگ فنکشنل سے بچاس سالہ طویل وابستگی رکھنے والے سید غوث شاہ کے قریبی ساتھی، 1965 کی پاک بھارت جنگ میں حر فورس کی جانب سے حصہ لینے والے سید پریل شاہ اپنے فرزندوں سید فدا شاہ ١ور انور علی شاہ سمیت سیکنٹروں کارکنان اور ہمدردوں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہو چکے ہیں ، حمیر میمن کے مطابق ایم ڈبلیوایم میں شامل ہو نے والے سید پریل شاہ اوران کے ساتھی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جلد متوقع دورہ ہالا کے موقع پر  ایم ڈبلیوایم میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے،واضح رہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی دوسری بڑی سیاسی قوت بننےاور بھٹ شاہ میں کامیاب عوامی جلسہ عام کے بعد علاقے کے محروم عوا م مجلس وحدت کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رہے ہیں، جبکہ علاقے کی بڑی سیاسی وسماجی شخصیات سے مسلسل رابطے جاری ہیں جلد ہی دیگر بااثرشخصیات بھی  ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا ہے۔ملک کی اہم بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پُرعزم طور پرباہمی جدوجہدکا اعلان کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اخلاقی تنزلی ا ور کرپشن کے عالمی الزامات کے باعث حق اقتدار کھو بیٹھے ہیں۔نواز شریف کا اقتدار میں رہنا کسی ایک سیاسی جماعت کے لیے مسئلہ نہیں ۔ پاکستان میں بسنے والے ہر باشعور کا یہ مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کے اس منصب کوکسی بدعنوان شخص کی جاگیر نہ بننے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں اور آئین سے متصادم کسی بھی کوشش کے حامی نہیں ہیں ۔وطن عزیز کے استحکام وسالمیت کے لیے آئین کے مطابق تبدیلی حالات کے عین متقاضی ہے۔ہمارے ہاں قانون مختلف معیارات میں تقسیم ہو چکا ہے۔قانون کی بالادستی کے بغیر عدل و انصاف کانفاذممکن نہیں ۔ قانون کا اطلاق جب تک سب پر یکساں نہیں ہو گا معاشرے میں امن و سکون نہیں لایا جا سکتا۔عوامی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جدوجہد کے قائل ہیں اور حوالے سے تحریک انصاف سے بہترین ہم آہنگی موجود ہے۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں ساتھ دینے کے بعد ملک بھر میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص ہمارے کارکنوں کو نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہراساں کیاجا رہا ہے۔ نون لیگ کا یہ غیر جمہوری رویہ ناقابل برداشت ہے۔شاہ محمود قریشی نے علامہ ناصر عباس جعفری کو تین سال کے لیے دوبارہ جماعت کا سیکرٹری جنرل (سربراہ) منتخب ہونے پر عمران خان کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور تحریک انصاف کی طرف سے مبارکباد دی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہ پانامہ لیکس حکومت کے خلاف ہمارا تیار کردہ کسی رپورٹ کا نام نہیں بلکہ عالمی نیوز بریک ہے جس کے بعد دنیا کے تین وزرا ئےعظم سمیت چار اہم شخصیات اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بھی شواہد کے مطابق باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہیے۔منی لانڈرنگ اور غیر ملکی بھاری اثاثہ جات کا انکشاف کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ہم اس معاملے پر پوری سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔اگر ملک میں کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو بیرونی سرمایہ کاری رک جائے گی۔ ہماری کوششیں کسی انا کی تسکین کے لیے نہیں بلکہ خالصتا وطن عزیز کے لیے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کا موقف واضح اور شفاف ہے۔علامہ راجہ  ناصر عباس کی طرف سے تعاون ہمارے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پرہم خیال جماعتوں کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا ۔پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری امور خارجہ سید شفقت شیرازی، مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری ، علامہ عبدا لخالق اسدی، اورممبر  شوری عالی اسد نقوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں جماعت کا تیسری مرتبہ سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی، ناصرعباس شیرازی، علامہ مبارک موسوی، علامہ آغا علی رضوی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ اصغر عسکری، علامہ اعجاز بہشتی ، اسد عباس نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ علامہ راجہ  ناصرعباس کا انتخاب ان کی بے پناہ مقبولیت کا برملا اظہار ہے۔انہوں نے پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جماعت اپنے موقف میں ہمیشہ شفاف اور واضح رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جدو جہد اور اتحاد امت کی کاوشوں کو ساری سیاسی جماعتیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،مجلس وحدت مسلمین نے انتہا پسندی اور فرقہ واریت کیخلاف جو موقف اپنایا ہے وہ مثالی ہے،اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ ملکی سلامتی و استحکام اور کرپشن کیخلاف بھر پور جدو جہد میں مجلس وحدت ساتھ دے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم کرپشن اقربا پروری اور ظلم کیخلاف میدان میں ہمیشہ سے ہیں اور موجود رہیں گے،پانامہ لیک کیخلاف چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم کر کے تحقیقات کا آغاز کیا جائے،آئس لینڈ اور یوکرین کے وزرائے اعظم کی طرح میاں نواز شریف کوبھی فوری مستعفی ہو نا چاہیئے۔علامہ ناصر عباس نے تحریک انصاف کے رہنما اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کوبھاری اکثریت سے تیسری مرتبہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری(سربراہ) منتخب کرلیا گیا، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم اپنے محبوب قائد کے شانہ بشانہ ہیں ، انہیں منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی ملت و ملک کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں ، ان کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے تھے، پاکستان کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے علامہ راجہ ناصرعباس جیسی نڈرقیادت کی ضرورت ہے، شوریٰ مرکزی کا کثرت رائے سے انتخاب کرنا حق و سچ ان پر مکمل اعتماد کا اظہارہے ۔ دعا گو ہیں کہ خدا وند ہمیں ملک و ملت کی سرفرازی و خدمت کے لیے کام کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے مجلس وحدت مسلمین کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اخلاص، انتھک جدوجہد اور انقلابی کردار کے باعث علامہ راجہ ناصر عباس پاکستانی قوم کی آواز بنتے جا رہے ہیں۔ وطن عزیز میں جہاں دین اور سیاست کے نام پر ملت مظلوم کے ساتھ روز ایک نیا دھوکا ہوتا ہے، وہاں ذاتی مفادات اور مصلحتوں کی بجائے ملک و ملت اور مظلوم شہریوں کے ترجمان بنے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے ملک کو کرپشن سے پاک نہیں کیا جا سکتا، ملک میں سیاست برائے تجارت ختم ہونی چاہیئے۔ جہاں حکمران خاندان دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی بن جائے اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہوں وہاں حکمرانوں کا احتساب ضروری ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے قوم کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ دھشت گردوں کو تحفظ دے کر سیاسی مخالفین کے خلاف کاروائی سے شہباز حکومت کی نیک نامی میں مزید کمی ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم ملک کی پر وقار ، امن کی علمبردار، مہذب جماعت ہے جسے انتقامی کاروائیوں کے ذریعہ اصولی موقف سے نہیں ہٹایا جا سکتا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree