وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سید ثاقب اکبرنقوی داعی وحدت امت رفیق دیرینہ ڈاکٹر شہید اپنے دوست سے ملاقات کے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے. بہت ھی افسوس ھوا ایک متقی انقلابی شخصیت جنہوں نے دین اسلام کی خاطر اپنا تمام کیریئر داو پر لگا دیا الیکٹریکل انجینئر کی اعلی نوکری چھوڑ کر ملت تشیع کے کاموں کو ترجیح دی . سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنایزیشن رہ چکے ہیں ۔ آپ کئی کتابوں کے مصنف مقالہ نویس تھے ۔ عزیز دوست شفیق استاد شیعہ پارٹیوں کی مجبوری بن چکی تھی ۔ آپ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری بھی تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم بین الاقوامی سطح پر حزب اللہ سمیت تمام اسلامی تحریکوں کے دیرینہ دوست تھے۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے ساتھ مل کر دن رات ملت تشیع کی بہتری کے لئے کام کیا۔ اللہ پاک بحق محمد و آل محمد علیہ السلام ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین