The Latest
وحدت نیوز(فیصل آباد)عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل فاؤنڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین کےتحت فیصل آبادمیں بھی آگہی واک کا انعقاد کیا گیا ،اس آگہی واک کا آغاز ضلع کونسل چوک سے کیا گیا اور پریس کلب پر اختتام پزیر ہوئی ، واک کی قیادت مولانا سید فضل عباس کاظمی نے کی جبکہ اس موقع شہریوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔شہریوں کی جانب سے خیر العمل ویلفیئرٹرسٹ کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا۔
وحدت نیوز(ملتان) دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی ادارے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کا کیا گیا، واک کا آغازچوک نواں شہر سے کیا گیا جس میں مذہبی شخصیات،سماجی نمائندوں، طلبا و طالبات، ڈاکٹرز، سکالرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے والے افراد کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ واک کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی ، مولانا ہادی حسین ہادی، صوبائی رہنما مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کی۔ واک کا مقصد دمہ کی مرض کے نقصانات سے عام الناس کو آگاہ کرنا تھا۔ عام شہریوں نے بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واک کو دمے جیسے موذی مرض سے آگہی کے لیے اہم قرار دیا۔شرکا نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس طرح کے پروگرام پر ہر سطح پر منعقد کیے جانے چاہیں۔ واک ملتان پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر دمہ جیسی موذی مرض سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کے گئے، دمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ نے ملک کے دیگر شہروں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور،حیدرآباد اورفیصل آباد میں بھی واک کی گئی، جس میں میں مختلف افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مختلف شہروں میں موجود ٹرسٹ کی نگرانی میں چلنے والی میڈیکل سینٹرز میں دمہ آگہی کیمپ بھی لگائے گئے تھے جہاں طبی ماہرین نے عوام کو دمہ کی وجوہات ،تشخیص، علامات اور علاج سے عوام کوآگاہ کیا ۔لوگوں نے مرض کے حوالے سے ڈاکٹروں سے سوال جواب بھی کیے اور خیر العمل ٹرسٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)عالمی یوم دمہ کےموقع پر خیرالعمل ٹرسٹ شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے دمہ سے متعلق آگہی مہم کا انعقادکیا گیا،اس موقع پرسیکریٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآبادعابد حسین زیدی کا مختلف اسپتالوں اور گوٹھوں کا دورہ،شہریوں سے ملاقات اور دمہ سے متعلق آگہی فراہم کی اس کے علاوہ انہوں نےڈائریکٹر ہیلتھ حیدرآباد اور ایم ایس لمس سے ملاقات کی اور ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے کی جانب سے عالمی یوم دمہ پر منعقدہ آگہی مہم کے متعلق معلومات فراہم کیں جسے ڈاکٹرز نے خوب سراہا۔
خیر العمل ٹرسٹ کے تحت عالمی یوم دمہ پر سرکاری اسپتال سے پریس کلب ٹنڈومحمد خان تک آگہی واک کا انعقاد
وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) خیر العمل ویلفیئر ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عالمی یوم استھما دمہ کے موقعے پہ ٹنڈومحمد خان میں بھی آگہی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا، اس حوالے سے سرکاری اسپتال سے پریس کلب تک دمہ کی آگاہی کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جس میں سرکاری ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر لیاقت قمبرانی ،ڈاکٹر امیر علی چنا اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل محمودالحسن نے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(گلگت) ہماری منزل ملک میں عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے،ہم کسی طور اپنے اہداف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں چاہے پوری دنیا ہماری دشمن بنے۔مجلس وحدت مسلمین آج پورے ملک کے محروم و مستضعف عوام کی آواز بن چکی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خواہر سائرہ ابراہیم اور خواہر جمیلہ نے اسکرداس نگر میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہیں۔عالمی حالات کے تناظر میں خواتین پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوئے بغیر فلاحی معاشرے کا قیام محض ایک خواب ہے۔بدخواہ حکمرانوں نے خطے کے عوام کے گرد سازشوں کا جال پھیلادیا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی خاطر عوام کو تقسیم درتقسیم کیا ہے تاکہ یہ لوگ متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے بنانے میں ملت تشیع کے اکابرین کی محنتیں ہیں اور گلگت بلتستان کو آزادی کی نعمت دلانے کا سہرا بھی ملت تشیع کے سر ہے لہٰذا آج وطن عزیز جن مشکلات سے دوچار ہے ان مشکلات سے نکالنا ملک عزیز کو نکالنا بھی ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواہر جمیلہ نے کہا کہ حکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کئے جارہے ہیں ۔اس خطے کے مظلوم عوام کی داد رسی کی بجائے ان کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔ہمارے جوانوں کو قید و بند اور شیڈول فور میں ڈال کر خوف و حراس پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مجلس وحدت مسلمین حکمرانوں کی اس خواہش کو ہرگز پورا نہیں ہونے دے ۔ہمیں قید و بند اور شیڈول فور کے ذریعے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا بلکہ قید و بند اور شیڈول فور ہمارے لئے باعث عزت و افتخار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کی مائیں بیٹیاں علم اور ہنر کے میدان میں اپنا نام پیدا کریں اور ان ظالم و جابر حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے صالح قیادت کو اسمبلی تک پہنچانے کیلئے مجلس وحدت کے ہاتھ مظبوط کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید باقر عباس زیدی کا مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پوری دنیا میں مئی کے پہلے منگل کو دمہ Asthma سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے. 2 مئ بروز منگل خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں دمہ سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے. ملک کی 17 جگہوں پر دمہ سے بچاؤ کے لیے آگاہی واکس منعقد کی جائیں گی اس موقع پرخیرالعمل ٹرسٹ کے زیرانتظام چلنے والے فری میڈیکل سنٹرز میں فری میڈیکل کیمپس لگانے جائیں گے. واک 2 مئی بروز منگل بوقت شام 5 بجے تا 6 بجے سپر مارکیٹ سپورٹس گراونڈ اسلام آباد سے شروع ہو کر اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر ختم ہو گی. واک میں سول سوسائٹی، طلباء وطالبات، ڈاکٹرز، مزہبی سکالرز، شہری انتظامیہ تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے یوم شہادت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے ایک تنظیمی تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے مرکزی شعبہ خواتین کی سیکرٹری روابط خواہر لبانہ کاظمی نے خطاب کیا ۔ انہوں جہاں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی سیرت پر روشنی ڈالی وہاں انہوں نے خواتین کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے کہا کہ جن حالات اور مشکلات سے وطن عزیز اور ملت آج گزر رہی ہے ۔ایسے حالات کبھی نہ تھے ۔ آج مکتبی خواہران کی ذمہ داری اور مسئولیت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ہے ۔ ہما رے ساتویں امام نے مظلومیت ،غربت اور اسیری میں اپنی زندگی گزار دی لیکن ان کے خاندان کی پاکیزہ خواتین نے جس کردار زینبی (س)کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو نبھایاہے آج ہمیں بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا ہے ۔ آپ حضرت معصومہ قم جو کہ حضرت امام موسیٰ کاظم کی دختر ہیں ، کی سیرت کا مطالعہ کریں ۔یہ نہ سوچیں کہ دین حقیقی اسلام ہم تک بڑی آسانیوں کے ساتھ پہنچا ہے ۔نہیں ایسا نہیں ہے اس دین مبین اسلام پر مومن مردو زن کا پاک خون لگا ہے ۔اور بے بہا قربانیوں کی بدولت ہم تک پہنچا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ خواہران اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ آپ اسی دین پر قائم ہیں جس پر حضرت زہراء(س) نے قربانی دی ۔اسی دین پر ہمارے پہلے چھ آئمہ نے قربانی دی اور راہ خدا میں شہید ہوئے ۔شہدائے کربلاء نے اپنی جانیں نثارکیں ۔ حتیٰ کہ اس دین اسلام اور نہضت حسینی ؑجس کا آج آپ اور ہم حصہ ہیں،اس پر توثانی زہراء اور رسول زادیوں کی چادریں قربان ہوئیں ہیں ۔اس مکتب کا آج سے 1400 سو سال پہلے آغاز ہوا اور آج بھی اپنے راستے پر گامزن ہے ۔ ہر روز روز عاشور ہے اور ہر جگہ کربلا ہے ۔ ہمارا کام صرف یہ ہے کہ ہم اپنا کتنا حصہ ڈالتے ہیں اور کتنا وقت دیتے ہیں ۔آپ خواہران کے جذبے اور حوصلے کو دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی کہ آپ برادران سے آگے اپنی ذمہ داری کو نبھا رہی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی یہ کاوشیں اور فعالیتیںاپنی بارگا میں قبول فرمائے ۔
نشست کے آخر میں ٹوبہ ٹیک سنگ کی خواتین نے کہا کہ تحصیل سمبڑیال اور پسرور ضلع سیالکوٹ میں ہماری رشتہ داری ہے ہم مرکزی خواہران سے درخواست کریں گی کہ ہر 15 روز بعد دورہ رکھیں تاکہ جہاں کہیں ہماری واقفیت ہے ہم آپ کے ساتھ جا کر تحصیل سیٹ اپ تشکیل دلاسکیں ۔ جس پر خواہر لبانہ کاظمی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خواہران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مرکز سے بات کریں گے ۔جیسے ممکن ہوا ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہو نگیں ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین کی حمایت،مومنین اور مسلمین کے ساتھ وحدت و اتحاد کے لئے وجود میں آئی ہے ۔ جتنی وحدت ہو گی اتنا ہم اپنے مقصد اور ہدف میں کامیاب ہوں گے ۔ اور اپنے شعائراللہ اور ایام اللہ کی حفاظت کر سکیں گے ۔ اگر خواتین اپنے اپنے علاقوں میں ان ایام اللہ میں عزاداری کو برپا کرلیں تو سمجھ لینا ہم اپنی منزل کے قریب تر ہو رہے ہیں ۔ ان محافل میں کوشش کریں اہلسنت خواتین بھی مدعو ہوں ۔آپ بھی ان کی محافل میلاد میں شرکت کیا کریں ۔ اس کام سے تکفیریت کے نفوذ کو روکا جا سکے گا کیونکہ تکفیری آج ان شعائراسلامی اور ایام اللہ کو مٹانا چاہتی ہے ۔ لیکن آپ خواہران کی آگاہی اور بیداری سے تکفیری سوچ کبھی بھی ہمارے معاشرے میں پروان نہیں چڑھے گی ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جانب سے جشن ولادت باسعادت امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی مناسبت سے جشن و میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ میلاد کا با قاعده پروگرام کا آغاز تلاوت کلام الہٰی سے کیا گیا،تلاوت کاشرف محترمہ کرن زیدی کو حاصل ہوا جسکے بعدحمد باری تعالیٰ محترمہ نرجس صاحبہ اور نعت رسول مقبول محترمہ ایلیا عابدی نے پیس کی۔
نعت رسول مقبول کے بعد منقبت کا پر جوش سلسلہ شروع ہوامنقبت خوانوں میں محترمہ ثمینہ زیدی، محترمہ ابیھازیدی ، محترمہ بتول زیدی ، محترمہ سمره بتول، محترمہ نیلم نے بارگاہِ اہلِ بیت میں ہدیہ منقبت پیش کیا۔منقبت کے ساتھ ساتھ بہترین تقاریر کا سلسلہ بھی جاری رہا، مقررین میں محترمہ فوزیہ عباس زیدی ،نین زهراء،محترمہ نگہت رضا نےمجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع کورنگی کی جنرل سیکرٹری خواہر ثروت زہرہ نے خصوصی خطاب کیااور زندگانی امیر المومنین(ع) پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ اگر ولائے علی نہ ہوتی تو دین کامل ناہوتا،ہم نے نام علی کو تو مقصد حیات بنا لیا مگر مقصد علی ابن ابیطالب کو بھول گئے،علی کو مانتے ہیں مگر علی کی بات کو نہیں مانتے،نام علی پر سب کچھ لٹانے پر تیار مگر ان کی بات ماننے پر تیار نہیں،زرا سوچیں ہمارے قول و فعل کا تضاد ہمارے امام عج کے ظہور میں کتنی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے،ہم کیوں بھول جاتے ہیں اپنے مولا کا وه کلام جو مولا نے سورج سے کیاکہ ’’اے سورج گواه رھنا تو نے مجھ علی کو کبھی سوتے نهیں دیکھا..اور میں نے اپنی پوری زندگی تجھے روز طلوع ھوتے دیکھا ہے‘‘۔
کیا تم بھول گئے کے میں نے یہودی کے باغ میں مزدوری کی .پھر تم اپنے اہل و اعیال کے لیے کسب حلال کی کوشش کیوں نہیں کرتےاور کیا تم یہ بھی بھول گئے کہ اللہ کی عبادت میں فاطمہ میری مددگار ہیں لہذا تم بھی اپنی بیٹیوں کی بہترین تربیت کرو کیوں کہ عورت مرد کا نصف ایمان ہے،عورت ہی وه ہستی ہے جس کی آغوش میں نبی و امام پرورش پاتے ہیں،تو آئے آج عهد کریں کے ہم سب صرف علی کو نہیں مانے گے بلکہ امیرالمومنین کی ہر بات کو مانیں گے،اس روحانی محفل کا اختتام دعاے امام زمانہ عج سےہوا اور ملک و ملت کی ترقی کے لئے دعا کی گئی،آخر میں نذر مولا علی تقسیم کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ضلع ملیر کی جانب سےدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور قدم ’’امنگ روزگاراسکیم‘‘کا آغاز، جس کے کے تحت جعفر طیارسوسائٹی میں مولا علی علیہ سلام کی ولادت کے موقع پرمحفل میلاد منعقدکیاگیا جس کاآغازدعا توسل سے کیا گیا ،منقبت خوانی خواہر رفعت،خواہراختر صاحبہ اورماہ نور نے کی اس کےبعد مولا علیؑ اور خدمت خلق کے عنوان پر خواہر مریم جعفر نے شرکا ئےمحفل سے خطاب کیا، اس خوبصورت محفل کا اختتام دعائےامام زمانہ سےکیاگیا،آخرمیں امام علی ؑکی سیرت کو اپناتےہوئے ایک اور بےروزگارفیملی کو اپنی مدد آپ کےتحت فنگرچپس بنانے کی مشین ہدیہ کی گئی ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہوریوتھ کونسل کا اجلاس سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی کی صدارت میں وحدت ہاؤس پنجاب میں ہوا۔جس میں ضلعی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ عباس شرازی نے شرکت کی اور جوانوں سے مختصر خطاب کرتے ہوئے تزکیہ نفس کی تاکید کی اور امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر تزکیہ نفس نہ ہو تو انسان وقت کے امام اور اولاد رسول اللہ صلی علیہ والہ وسلم کو بھی قتل کر دیتا ہے اور اگر تزکیہ نفس انسان میں موجود ہو تو پھر حضرت سلمان رضی اللہ تعالی بھی اہلیت بیت علیہ السلام میں شامل ہو جاتے ہے،اجلاس میں وحدت یوتھ کے پلیٹ فارم سے 15 روزہ دعائیہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،11شعبان کو حضرت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے یوم جوان بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا جس میں مرکزی و صوبائی قائدین اور ضلع بھر سے نوجوان شرکت کریں گے۔