The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام قومی اسمبلی کے ممبران کے ہمراہ ملکی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
اس بیٹھک میں ملکی سیاسی امور خصوصا ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال پر طویل بحث و مباحثہ کیا گیا۔سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارلیمنٹرینز سے سیاسی و ملکی امن وامان کے حوالے سے چلینجز اور ان کے راہ حل پر گفتگو کی ۔
بعد ازاںقومی اسمبلی میں ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈرانجینئرحمید حسین نے کرم کی مخدوش صورتحال پر بریفینگ دی اور سوال و جوابات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس اہم نشست میں ضلع کرم کی بڑھتی ہوئی بدامنی کے بارے متفقہ طور پر قومی اسمبلی قرارداد پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا اور امن معاہدے کو عملی شکل دینے اور اس پر عمل درآمد کیلئے کوششوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی دعوت پر اس اہم بیٹھک میں 35سے زائداراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان سیاست دانوں نے عوام کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔
اگر سیاستدان اور عوام irrelevant ہو جائیں تو پاکستان نہیں چل سکتا۔
پاکستان پہلے ٹوٹا ہے اب باقی ماندہ پاکستان بھی تباہی و بربادی کا شکار ہے۔
ضروری ہے کہ پاکستان کے سیاستدان اور عوام جو موجودہ سسٹم سے الگ تھلگ کھڑے ہیں اور اس سسٹم پر بالکل اعتماد نہیں کرتے اور مایوس و نا امید بھی ہیں۔
یہ جو سسٹم بنا ہوا ہے کہ جس کے ساتھ عوام ناں ہوں اور جو اپنی نیشنل پاور کو کھو چکا ہو اور کمزور ہو جائے تو جو بحران کھڑا کر رہا ہے وہ خود اسکا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔
ضرورت ہے کہ پاکستان میں سیاسی سسٹم آئین و قانون کے مطابق وجود میں آئے جس پر پاکستان کے عوام اعتمادضرورت ہے کہ پاکستان میں سیاسی سسٹم آئین و قانون کے مطابق وجود میں آئے جس پر پاکستان کے عوام اعتماد کریں اور جسے انسٹال کرنے کے لیے فری اینڈ فئیر الیکشن ہونے چاہیے۔ کریں اور جسے انسٹال کرنے کے لیے فری اینڈ فئیر الیکشن ہونے چاہیے۔
عوام کی منتخب شدہ حکومت ہو جو عوام اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہو ایسی مظبوط پارلیمنٹ وجود میں آنی چاہیے، ناں کہ اشاروں پر چلنے والی پارلیمنٹ جو طاقتوروں کے آگے جھکی ہوئی ہو اور عوام کے حقوق کے ساتھ اسکا کوئی تعلق ہی نہ ہو۔
لہٰذا ضروری ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جو پلیٹ فارم ہے اس پر سب کو متحد کیا جائے۔
مصطفیٰ نوز کھوکھر صاحب اور ہماری ایک سوچ ہے، ہم سب کے پاس جا رہے ہیں اور ہم سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب جو جدوجہد ہو وہ محض اقتدار کے حصول کے لیے نہ ہو۔
عمران خان کی شخصیت اس وقت صدارت و وزارت عظمیٰ کے منصبوں سے بالاتر ہے۔
اس وقت ساری جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، اقتدار برائے حصول اقتدار نہ ہو، آئین کی بحالی کے لیے ہو۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری جناب لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید عقیل انجم قادری صاحب نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے اواز بلند کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی معاملات بلوچستان کے ساحل اور وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق تسلیم کیا جائے اور بلوچستان کے وسائل بلوچستان کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وفاق سے بہت ساری شکایات ہیں خصوصا پانی کی تقسیم مالیات اور نئے کینالز کے حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آئی سی سی کا فلفور اجلاس طلب کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں کرم میں خوراک اور ادویات ناپید ہیں۔ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارہ چنار کے راستے کھول دیے جائیں۔ پاراچنار کے شیعہ سنی اکابرین سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور معاہدے پر عمل درامد کو یقینی بنائیں اور دشمن کی جانب سے فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینے کی سازش کو ناکام بنا دیں۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام مسالک اور مکاتب فکر کے درمیان اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہماہنگی کے حوالے سے موثر پلیٹ فارم ہے۔ اتحاد بین المسلمین دینی فریضہ ہے جبکہ افتراق اور تفرقہ بازی شرعا حرام اور گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مظلوم عوام کا محاصرہ ختم کیا جائے اور ضلع کرم میں شیعہ سنی وحدت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کی جانب سے اغوا برائے تاوان اور بدامنی عروج پر ہے۔ لوگ اپنے آپ کو لاوارث اور غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ اغواء انڈسٹری اور بدامنی کے خلاف ملکی سیاسی اور مذہبی قائدین اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی انتخابات میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدور منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے لئے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری علامہ ولایت حسین جعفری صوبائی فنانس سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی رابطہ سیکرٹری علامہ ذاکر حسین درانی منتخب ہوئے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف محمد کاظم نے کہاکہ پنشن اصلاحات کے نام پر غریب ملازمین کے لیے زندگی مشکل کر دی ہے۔
ملک میں ہر طرف عوام دشمن فیصلے حاکم ہیں اور عام عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔
گلگت بلتستان کے ایسے بھی نمائندہ ہیں جو وفاق پر ترس کھاکر جی بی میں فنڈز دلانے سے روکتے ہیں۔
تھرمل کے لیے فنڈ جاری ہونے کے باوجود گلگت، ہنزہ، سکردو اور چلاس میں تاریکی کم نہیں ہوسکی۔
گلگت بلتستان کی معدنیات پر بندربانٹ نہیں ہونے دیں گے، عوامی پہاڑوں کو لیز کے نام پر ہڑپ نہیں ہونے دیں گے۔
مقپون داس کی اراضی یہاں کے عوام کی ہے بلامعاوضہ قبضہ ہونے نہیں دیں گے۔
مقپون داس کے فریقین کے تحفظات دور کیے بنا کسی کو دینے نہیں دیں گے۔
موجودہ نظام عوام میں مایوسی پھیلانے اور خطے کو بحران کی طرف دھکیلنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
جس طرح سیاسی رہنماوں اور حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو روندا جا رہا ہے اس کے سنگین نتائج آئیں گے۔
وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی روجہان جمالی ضلع جعفرآباد میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صاحب تھے۔
اجلاس میں اراکین صوبائی کابینہ اضلاع کے صدور اپنی کارکردگی رپورٹ کے ساتھ شریک ہوئے۔ اجلاس سے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے عہداروں و کارکنوں کو ہفتہ وار پروگراموں میں اخلاقی تربیت کے دروس اور دعاؤں کا اہتمام کرنا ضروری ہے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان الہی وملت جعفریہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور ہمیشہ ظلم و ظالم کے خلاف آواز بلند کی اور مظلوموں کی حمایت کرتی ہے اور ملت کے حقوق کےلیے کوشاں رہتی ہے۔
اجلاس سے مہمان خصوصی مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی حالات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے استکباری واسلام مخالف قوتوں نے باغیرت اور با شعور مسلمانوں کے ہاتھوں فلسطین و یمن میں بھرپور شکست کھائی ہے اسرائیل اور حماس کا امن معاہدہ اصل میں ملت فلسطین حماس اور مسلمانوں کی جیت ہے ہمیں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے روح پرور خطابات کو ضرور سننا چاہیے دنیا کے معروف شخصیات رہبر معظم کا خطاب لائیو سنتے ہیں حزب اللہ کے قائد شہید حسن نصراللہ شہید اسماعیل ہانیہ اور یحییٰ سنوار نے قبلہ اول کی آزادی کے لیے جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی عظیم قربانی سے انشاء اللّه جلد ہی فلسطین آزاد ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان نے ہمیشہ ملک عزیز میں اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المومنین کے لئے سنجیدہ کوشش کی۔ پاراچنار میں شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے چند مٹھی بھر تکفیری وہاں کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں وہاں کی باشعور عوام نے دہشتگردی کو مسترد کردیا ہے حکومت ابھی تک امن معاہدہ پاراچنار پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو چکی ہے وہاں پر خوراک و ادویات ختم ہوچکی ہے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تنظیمی فعالیت پر توجہ دینی چاہیے مرکز صوبہ کی جانب سے دیے گئے پروگراموں پر عمل کرنا ضروری ہے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اس وقت جب ملک کے حالات خراب ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی جان کو خطرہ ہے ان کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڑ کوئٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ جو اگلے تین اتوار تک منعقد کی جائے گی۔
اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے ماہر اور تجربہ یافتہ نیوٹریشنسٹ اور سوشل ایکٹیویسٹ محترمہ ناہیدہ پروین صاحبہ نے اپنی سالوں کے علمی و عملی تجربے سے سامعین کو فیضیاب کیا اور سامعین کے نظریات بھی سنے اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔
مزید برآں ، بچوں کی پیدائش سے لیکر 8 سال تک پرورش اور تربیت پر وضاحت سے تفصیلی پریزینٹیشن دیا گیا۔ اس موقع پر اعمال ماہ رجب پرنٹڈ صورت میں سامعین اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد،راولپنڈی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس تکریم شہداءِ مقاومت، شہداء پارہ چنار و ملت جعفریہ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو مہنگے بجلی، گیس کے بلوں اور مہنگائی کے بھنور میں دھکیل کر انکی توجہ اس بات سے ہٹا دی ہے کہ ملک میں امریکہ کیا کر رہا ہے، ان نااہل اقتدار پرستوں کو جب لایا جاتا ہے تو کچھ طے کیا جاتا ہے، یہ سب حصول کرسی کے لیے یقین دہانیاں کروا کر آتے ہیں، کون سی چیز ملک میں سستی ہوئی ہے، امن و امان میں بہتری کی بجائے بدتری آئی ہے، روزگار فراہمی میں یہ ناکام ہیں آئے روز جوان ملک چھوڑنے کی وجہ سے زندگیوں کی بازی ہار رہے ہیں۔
ہاں البتہ پی ٹی وی دیکھنے سے آپ کو لگے گا کہ سب ہریالی ہے اور پاکستان امریکہ سے بھی آگے نکل گیا ہے، دجالی نظام جب تک رائج ہے ملک ترقی نہیں کرے گا اس نظام کو امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بھارت چلا رہے ہیں جس میں اہم میڈیا چینلز ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر بے حیائی کو رواج دے رہے ہیں اور دجالی حکمرانوں کے خلاف مکمل خاموش رہتے ہیں۔مجلس کے دیگر مقررین میں علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری، علامہ سید علی اکبر کاظمی، مولانا تصور مہدی سمیت سبز علی شہزاد شامل تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اسلام آباد،راولپنڈی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس تکریم شہداءِ مقاومت، شہداء پارہ چنار و ملت جعفریہ پاکستان میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداء اسلام کو شاندار خراج عقیدت و سلام پیش کیا،مجلس تکریم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہدائے مقاومت ہمالیہ سے بھی بلند دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے اور غاصب قوتوں کو مشرق وسطیٰ میں عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا، ایک قرآن شناس اور بابصیرت رہبر کی رہنمائی میں، جن کا ہر قدم قران و اہلبیت کی تعلیمات کے عین مطابق اٹھتا ہے، لہذا جو لیڈر تعلیمات قرآن واہلبیت پر عمل پیرا نہیں وہ خود بھی گمراہ ہے اور قوم کو بھی کبھی منزل مقصود تک نہیں پہنچا سکتا، جو خود راہ گم کیئے ہوئے ہے وہ کیسے دوسروں کو منزل تک لے جائے گا، انقلاب اسلامی نے عالمی استمعاری طاقتوں سے نجات دلائی اور معرکہ آرائی شروع ہو گئی جو کہ اب نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، یہ معرکہ حق و باطل جاری رہے گا اور فتح و نصرت ہمیشہ دین اسلام کے ماننے والے حق پرستوں کی ہی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا ان پسے ہوئے مظلوموں کی آواز دبانے میں لگ گیا لیکن وہ اپنے مزموم عزائم میں بری طرح ناکام ٹہرے، مقاومت نے دنیا کی بڑی طاقتوں کے وائٹ ہاؤس روند ڈالے، نہتے فلسطینیوں نے خطے میں امریکہ کے اہم ترین ستون کو زمین بوس کر دیا اور اپنی سرزمین پر عزت و وقار سے واپس کھڑے ہو گئے، غزہ کے مسلے پر ہم سب اکٹھے تھے اور ہیں لیکن اسلام دشمن قوتوں نے ایسے تکفیری عناصر کو خوارج کو استعمال کر کے پاکستان میں پارہ چنار کو غزہ بنانے کی کوشش کی تاکہ ہم سب کی توجہ غزہ سے ہٹ جائے، انہیں معلوم ہے کہ اگر شیعہ سنی وحدت قائم رہا تو یہ سب شکست کھا جائیں گے اس لیے یہ ہمارے درمیان رخنہ و فتنہ کھڑا کر رہے ہیں، اس پلان کو شعور و آگاہی کے ساتھ بصیرت کے ساتھ ناکام بنانا ہو گا، اے آئی کے ذریعے دونوں مسالک کے علماء کی پلانٹڈ تقاریر جاری کر کے دونوں مسالک کے مقدسات کے خلاف بات کی جائے گی اور پھر ان کے کارندے اور ہواری اس فتنے کو ہوا دیں گے تاکہ مسلکی فساد اور نفرت میں تیزی ہو اور ٹکراؤ لڑائی جاری رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پارہ چنار کرم کی صورتحال اس فتنے کا بڑا منصوبہ ہے اور یہ گلگت بلتستان سے بھی شروع کر سکتے ہیں یہ ہر اس جگہ سے کوشش کریں گے جہاں سے یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائے ہمیں صبر و بصیرت کے ساتھ اس سازش کو ناکام بنانا ہے، لہذا تمام حکومتی ذمہ دار پارہ چنار کے مسلے کو فی الفور حل کریں، انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، غفلت مت کریں محب وطن عوام کے اعتماد کو بھروسے مت توڑیں، تین ماہ سے زائد وقت ہو چکا محاصرے سے پیدا شدہ صورتحال انتہائی کرب ناک اور خطرناک ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو قافلوں پر اور سیکورٹی فورسز پر مسلسل حملہ آور ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی ختم کرنے کا فیصلہ متعصبانہ اور انتقامی اقدام ہے، حکومت فوری طور پر اپنا فیصلہ واپس لے،امن و امان کی سنگین صورتحال کے باوجود ایک قومی رہنما کی سیکورٹی واپس لینا غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی عمل ہے۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیکورٹی سخت کرنے کے بجائے ختم کرنا بدنیتی اور جانبداری پر مبنی فیصلہ ہے، جو ناقابل قبول ہے،اگر خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے شادمان قصرِ بتول لاہور میں اعتکافِ رجبیہ کا انعقاد کیا گیا۔ 13,14,15 رجب المرجب ایام بیض کی مناسبت سے اعتکافِ رجبیہ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت اس با برکت اور پُر نور عبادت میں تلاوت و نماز و اذکار کے ساتھ ساتھ شرح دعائ رجبیہ ، تجوید القرآن اور احکام اعتکاف اور دیگر اخلاقی موضوعات پر مشتمل دروس کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں جناب مولانا حسن مہدی کاظمی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی اور محترمہ عالیہ نصیر صاحبہ نے دروس دیے۔ اس موقع پر ایام البیض سے منسوب عمل ام داود بھی اجتماعی طور پر بجالایا گیا۔صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اعتکافِ رجبیہ کے آخری دن تمام معتکف خواتین میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ہدیہ جات تقسیم کیے۔پروردگار عالم تمام مومنات کی طاعات و عبادات قبول و منظور فرمائے۔