المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن (شعبہ فلاح وبہبود) ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

03 مارچ 2023

وحدت نیوز(کراچی)المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن (شعبہ فلاح وبہبود)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور حسنین میڈیکل سینٹر کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد گلشن وقار جوگی موڑ بن قاسم ملیر میں کیا گیا جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے 500 سے زائد مقامی اور سندھ کے مختلف اضلاع سے سیلاب سے متاثر ہوکر نقل مکانی کرنے والے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔

اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر تسلیم لاڑک ،ڈاکٹر ایاز علی شیخ ،ڈاکٹر نذیر احمد آ رائیں ،ڈاکٹر ھدایت اللہ بھٹو ،ڈاکٹر آ صف علی ،ڈاکٹر حسنین حیدر ساجدی، ڈاکٹر ایس ایم راٹھور سمیت دیگر ڈاکٹرز مریضوں کی خدمت کیلئے موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، نائب صدر مولانا بلاول فائزی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثمر سعید رضوی ، جعفرطیاریونٹ کے نائب صدر کاظم نقوی ،مولانا مزمل حسین سمیت دیگر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree