ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے فلاحی شعبے کی جانب سے سہیون شریف میں سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور ڈینگی سےبچاؤ کیلئے اسپرے مہم

02 نومبر 2022

وحدت نیوز(سہیون شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکراچی سیلاب متاثرین کی خدمت میں مسلسل کوشاں ہے، راشن کی تقسیم، مچھرمار اسپرے مہم کے بعد طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی کی زیر نگرانی لعل باغ سہیون شریف میں مقیم بےگھر سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف امراض کے ماہر خواتین ومرد ڈاکٹرز محمد اعظم (جنرل فزیشن، کارڈیولوجسٹ)لیڈی ڈاکٹر شائستہ عامر(جنرل فزیشن ) نے بمعہ سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف سیماغفار اور علی اصغر کےہمراہ ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ کیا انہیں بروقت انجیکشن اور ٹرپس بھی لگائی گئیں جبکہ اودیات بھی فراہم کیں ۔

بعد ازاں لعل باغ میں قائم خیمہ بستی میںمقیم سیلاب متاثرین کی ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے مچھر مار اسپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگااور ان کے احباب نے خصوصی تعاون کیا، جھانگارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید اسدحیدر شاہ نےبھی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سیداحسن عباس نے کہاکہ الحمد اللہ المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن ضلع ملیر روز اول سے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے، سینکڑوں خاندانوں میں راشن کی تقسیم، مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے مہم کے بعدسہیون شریف میں ہزاروں مریضوں کی سہولت کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی اسی کی کڑی ہے ۔

انہوں نے ان تمام امور خیریہ میں تعاون کرنے والے مخیرین کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا جن کے مدد سے یہ تمام کار خیر پایہ تکمیل کوپہنچے ، انہوں نے امید ظاہر کی تمام مخیر خواتین وحضرات اسی طرح اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہمارے سے مستقبل میں بھی اپنا مالی واخلاقی تعاون جاری رکھیں گے ۔ کیمپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما و سیکریٹری فلاح وبہبود ممتاز مہدی،ثمر سعید رضوی، رضاحیدر، کاظم نقوی، محمد علی زیدی ، کاشف حسن، اسدعلی زیدی،سینیئر اسکاؤٹ لیڈر محمد اسماعیل ،ظفر عباس زیدی(میڈیا)، ذوالفقار رضوی، افتخارجعفری ودیگر نے بھی بھرپور خدمات انجام دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree