خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ کا 11تا13جنوری ایام خیرالعمل منانے کا اعلان

10 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی)  صوبائی سیکریٹری خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ صوبہ سندھ الفت عالم کربلائی نے مرکز کی مشاورت سے 11 جنوری 2019 سے 13 جنوری 2019 تک ایام خیرالعمل منانے کا اعلان کیاہے،اس سلسلے میں تما م اضلاع کو ھدایت کی جاتی ہے کہ وہ یونٹ سطح تک مندرجہ ذیل سرگرمیاں میں سے کوئی یا سب ان تین روز میں انجام دیں ۔

1۔ صفائی کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہی دیں اپنے محلے، مسجد، امام بارگاہ اسکول یا شہر میں صفائی کا اہتمام کریں آگاہی کے سلسلے نشروعشات یا وال چاکنگ بھی کر سکتے ہیں۔
2۔ مریضوں سے ہمدردی کے عنوان سے ہسپتالوں میں جا کر مریضوں کو فروٹ،  دوا ، کھلونے بلڈ ڈونیش یا صرف ایک پھول دے کر عیادت کرسکتے ہیں اس سلسلے میں بھی کسی مرض سے بچنے کے لیے آگاہی کی نشروعشات بھی کی جاسکتی ہے۔
3۔ غربہ و مسکینوں کی مدد اس سلسلے میں غریبوں کے گھروں میں راشن بیگ تقسیم کرکے سردی کی مناسبت سے گرم اشیاء دے کر غریب طلبہ میں کتابیں یا ڈریس دے کر یا کچھ وقت غریبوں کے ساٹھ گزار کر بھی مدد کی جاسکتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس کے علاوہ بھی کوئی عمل خیر کا انجام دے کر  11 جنوری سے 13 جنوری تک خیرالعمل ایام منایا جاسکتا ،امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنی ذاتی طور پر کوششیں کریں گے اور ہر ضلع و یونٹ لیول تک ان ایام کو سرانجام دے کر اپنا و قوم فریضہ ادا کریں گے،شعبہ تنظیم سازی سندھ شعبہ سیاسیات صوبہ سندھ اور شعبہ نشرواشاعت صوبہ سندھ سے درخواست ہے کہ وہ ان ایام کو منانے میں ادارے کی مدد کریں، تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ مرکزی ایگزیکٹیو باڈی میں تہہ کیا گیا ہے کہ تمام پروگرام اضلاع اپنی مدد آپ کے تحت انجام دیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree