ناصران ولایت کانفرنس میں ملک بھر سے ہزاروں کنیزان زینب ؑ کی شرکت

05 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) قائد ملت جعفریہ شھید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی اکتیسیویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے سالہاۓ گزشتہ کی طرح فقید المثال ناصران ولایت کانفرنس منعقد کی گئ جس میں ملک کے گوش و کنار سے فرزندان شھید نے شرکت کی اس موقع پر کنیزان زینب سلام الله علیھا بھی پیش پیش رہیں اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے چلائی گئی بھرپور دعوتی مہم کے نتیجے میں ھزاروں پیروان سیدہؑ نے کانفرنس میں شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاھور، چینیوٹ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ملتان ، ھری پور، جھلم ، اٹک ، تلہ گنگ، سکھر  اور دیگر علاقوں سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی راہنماوں اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور شھید قائد کے افکار پر روشنی ڈالی۔

آخر میں خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کیا اس عظیم الشان کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب ، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی ، مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات محترمہ عرفہ عباس ، مرکزی سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ ، مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراة العین ،مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا اور مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ شبانہ میرانی بھی شریک تھیں۔

 ضلع راولپنڈی کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری شعبہ جوانان جنرل محترمہ قندیل کاظمی ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات ، محترمہ سیمی نقوی اور دیگر نے اپنے کارکنان کے ہمراہ شعبہ خواتین کی جانب سے تمام امور جن میں استقبالیہ ،سیکیورٹی ، طعام، بھی شامل تھے ،پروگرام کے دیگر انتظامی امور اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا مظاھرہ کیا۔راولپنڈی ، اسلام آباد ، مری ، اٹک ، جامعہ بعثت اور  تلہ گنگ کے رضاکار دستوں نے کانفرس میں اپنے فرائض و خدمات انجام دیں۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree