ایم ڈبلیوایم ، پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کا نیلم روڈ پر مشترکہ احتجاجی دھرنا

02 ستمبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ، تحریک انصاف آزاد کشمیر اور پاکستان عوامی تحریک آزاد کشمیر کا نیلم روڈ پر مشترکہ دھرنا، دھرنے کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ تصور جوادی، پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر لطف الرحمن اور تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے صدر مولانا ضیاء احمد چغتائی نے کی، دھرنے میں تینوں جماعتوں کے عہدیداران و قائدین کی بڑی تعداد شامل تھی، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ اسلام آباد کی بھرپور مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قائم کی ہے ، اب کسی صورت بھی نواز شریف کو کرسی اقتدار پر مذید براجمان نہیں رہنے دیا جائے گا، نواز شریف کے دن گنے جا چکے ، بہت جلد نواز شریف کو مظلوموں کے خون کا حساب دینا ہو گا، دھرنے کی فضا ’’گو نواز گو ‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی، قائدین نے اعلان کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اسلام میں دھرنے ختم ہو جاتے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree