مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہی ہے، فداحسین نقوی

07 دسمبر 2020

وحدت نیوز(باغ)سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا ضلع باغ کا دورہ۔ دورے میں ضلع باغ کی تنظیم نو کے لیے مختلف مذہبی سماجی و سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں و گفتگو۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری تنظیم سازی نے کہا کہ حالیہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی ٹیم کی حکمت عملی کے پیش نظر جو شاندار کامیابی حاصل کی ہے وہ پوری ملت اسلامیہ خصوصا ملت تشیع کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔

مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے انشاء اللہ تعالی علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی قیادت میں اپنا کام جاری وساری رکھا ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مشن کو لے کر چل رہی اور یہ ایک الہی تنظیم ہے جس کا مقصد معاشرے میں امن وامان و بھائی چارگی قائم کرنا ہے۔

 اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے قیصر عباس بانڈے نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی نمائندہ جماعت ہے ۔مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ محروم ومجبور اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی بات کی ہے اور یہ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ ہمیشہ ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہی ہے۔

 خواجہ غلام حسین زوار نے کہا کہ میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے دورہ آزادکشمیر سے تنظیمات سے وابسطہ ہوں اور قائد شہید کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس ہی ہیں جو قوم وملت کا درد رکھتے ہیں اور قوم وملت کے لیے ہمیشہ میدان میں رہتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع باغ میں تنظیم نو کے لیے ایک آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے کے اندر ضلع میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر سیکرٹری تنظیم سازی کے ہمراہ سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree