عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزبھارتی مظالم کا فوری نوٹس لے، علامہ تصور نقوی

16 جون 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد قابض بھارتی افواج نے صرف جون کے 12 ایام میں کم عمر بچوں سمیت 23 کشمیریوں کو بلا جواز قتل کردیا ہے۔ وحدت ہاوس مظفرآباد سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی قتل و غارت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لوٹ مار کے نت نئے واقعات، انسانیت سوز بڑھتے ہوئے سانحات کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین، انسانی حقوق اور غیر جانبدار میڈیا پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کو مقبوضہ کشمیر کے شہری علاقوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی عالمی امن کے لئے خطرے کا باعث ہے اور بھارت پاکستان و کشمیر پر حملے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

علامہ تصور نقوی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ حکومت پاکستان دنیا بھر کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر پر دسترس رکھنے والے قومی اسمبلی، سینٹ، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور دانشوروں پر مشتمل وفود بھیجنے کے علاوہ سفارتی محاذ پر جاندار حکمت عملی پر توجہ مبذول کرے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی خون ریزی، لوٹ مار، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے خواتین کی بے حرمتی اور حریت کانفرنس کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree