یوم شہدائے جموں و کشمیر اس تجدیدعہد کا دن ہے کہ جدوجہد آزادی کی سفارتی و عملی حمایت کے عمل کو تیز کیا جائے،علامہ طالب ہمدانی

12 جولائی 2017

وحدت نیوز(مظفرآباد) یوم شہدائے جموں و کشمیر، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 13جولائی ایک اذان کی تکمیل میں 22جانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا، خونِ شہدا ء رائیگاں نہیں جائیگا،۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوم شہدائے جموں و کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کے ہر قسم کی اخلاقی ، سفارتی و عملی حمایت کے عمل کو تیز کیا جائے، پاکستان ہمارا وکیل ،مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھائے، دنیا بھر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے، عالمی دنیا کو بھارت کے حقیقی چہرے سے آشنا کرے۔ مولانا طالب ہمدانی نے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد اگر کسی بادشاہت کے تحفظ کے لیے بن سکتا ہے ، جہاں خود ہی اپنے مسلمان بھائیوں کے ہاتھوں سے خون رنگین کرنا ہوں ۔ کشمیر و فلسطین کے لیے وہ اتحاد کیوں تشکیل نہیں دیا گیا ، مقبوضہ کشمیر کی محروم و محکوم عوام یہ سوال پوچھ رہی ہے۔ ضروری امر ہے کہ عالم اسلام متحد و منظم ہوکر مسلمانوں کی جدوجہد آزادی چاہے وہ جہاں بھی اس کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے، امریکہ بے شک دہشت گرد قرار دیتا رہے ، بجائے اس کے کہ جھکا جائے عالم اسلام بالعموم او آئی سی بالخصوص کردار ادا رکرے ، عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ کی توجہ مبذول کروائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کی عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہے کہ جو باوجود خون گرنے کے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ برہان وانی شہید کے خون نے ایک نئی تحریک کو جنم دیا انشاء اللہ جو آزادی کے حصول پر ختم ہو گی ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ ظلم و جبر کی لہر بتا رہی ہے کہ انڈیا بوکھلا چکا ہے۔ کشمیری عوام کسی طور پر بھی بھارتی تسلط قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree