ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی اورانکی اہلیہ پر فائرنگ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

15 فروری 2017

وحدت نیو(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی پر جہلم ویلی روڑ پر پیما ہسپتال کے قریب تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے رہنما شدید زخمی ہوگئے۔ تصور حسین نقوی الجوادی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ جہلم ویلی میں پیش آیا، جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مولانا کی گردن اور سینے میں گولیاں لگی ہیں، جس کے وجہ سے وہ شدید زخمی ہوئے ہیں، سی ایم ایچ مظفرآباد میں ڈاکٹر آپریشن کر رہے ہیں، صورتحال نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کالے رنگ کی گاڑی میں سوار تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سیکرٹری جنرل علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) گلزار خان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علامہ جوادی کے رشتے دار تصور موسوی نے دعویٰ کیا کہ سیاہ کار میں ملزمان ان کا کافی دور سے پیچھا کر رہے تھے اور انھوں نے علامہ اور ان کی اہلیہ کو روانی برج کے پاس نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ جوادی کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ علامہ جوادی کو کچھ عرصے سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے تھے اور یہ حملہ آزاد جموں و کشمیر کے امن کو فرقہ وارانہ کشیدگی کے ذریعے تباہ کرنے کی ایک سازش ہے۔ تاہم ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ فی الوقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل ازوقت ہوگا اور ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا اس کے پیچھے کسی قسم کے فرقہ وارانہ عزائم تھے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ہولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree