سکردو حلقہ ۳ میں فیصل رضا عابدی کی موجودگی سےن لیگی امیدوار فدا ناشاد خائف

06 جون 2015

وحدت نیوز(سکردو) فیصل رضا عابدی کی آمد سے حاجی فدا محمد ناشاد بوکھلا گئے فیصل رضا عابدی کی حلقے میں داخلے پر پابندی کی درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی الیکشن کمپین چلانے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر و وائس آف شہداء کے چیئرمین فیصل رضا عابدی ان دنوں گلگت بلتستان کے مختلف حلقوں میں جلسے اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور ان کی شرکت سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو پزیرائی مل رہی ہے.

مختلف حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین کے بڑھتے ہوئے گراف کو دیکھتے ہوئے سابق ڈپٹی چیف ایگزیٹیو اور امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ نمبر 3 حاجی فدا محمد ناشادنے فیصل رضا عابدی کو حلقہ نمبر 3میں آنے سے رکوانے کیلئے درخواست لے کر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنر سے فیصل رضا عابدی کو حلقے میں آنے پر پابندی عائد کرنے کی گزارش کی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے حاجی فدا محمد ناشاد سے اس پر عمل کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد حاجی فدا محمد ناشاد مایوسی کے عالم میں اپنے حلقے چلے گئے دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے کارکنوں کے اصرار پر فیصل رضا عابدی حلقہ نمبر 3کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں انہیں مختلف جگہوں پر روک کر ان کا پر تباک استقبال کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree