گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کیلئے وزیر زراعت کاظم میثم کا Arid agr culture university راولپنڈی کا دورہ

06 مارچ 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)رہنما مجلس وحدت مسلمین ،وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے Arid agr culture university راولپنڈی کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباسی،پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد ڈائریکٹر( PKCBC) پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد ڈائریکٹر(IF&NS)، ڈاکٹر جہانزیب چیمہ ڈائریکٹر ایگری انجینئرنگ اور دیگر زرعی ماہرین نے انکا خیر مقدم کیا۔

 ایگری سائنٹس سے ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں موجود زرعی مواقع اور زراعت کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں موجود ٹشو کلچر لیب، مگس بانی کے تحقیقی مرکز اور ایگری انجینئرنگ کمپکس کا دورہ کیا۔ وِزیر زراعت نے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات سے تفصیلی ملاقات کی انکے مسائل سنے تبادلہ خیال کیا اور انکے تمام مسائل بلخصوص جی بی کے طلباء کے لیے تمام ڈیپارٹمنٹس میں کوٹے میں اضافہ ہاسٹل کی سہولیت سمیت دیگر مسائل ذمہ داران تک پہنچائے جسے حل کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس دوے میں گلگت بلتستان میں محکمہ زراعت کو درپیش مسائل اور مواقع سمیت دیگر ایشیو پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر اور دیگر ماہرین نے کہا کہ کسانوں کی تربیت کے لیے ادارہ ہمہ وقت تیار ہے۔ وِزیر زراعت نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زراعت کو بہتر بنانے کے جدید مشینریز وہاں کی زمینی حقائق کی بنیاد پر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کم سے کم محنت سے زیادہ سے زیادہ نتائج مل سکیں۔ اس سلسلے میں ہاروسٹینگ کے لیے جدید مگر چھوٹی مشینیں جی بی کے لیے ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے، ہل کو بھی پورٹیبل بنانے کے ساتھ ساتھ ا سمیں چند فیچرز بڑھانے کی ضرورت ہے، موجودہ تھریشر مشین کی وجہ سے ماحولیات کے ساتھ ساتھ فصلیں اور میوے جات کو بھی شدید نقصان پہنچتا ہے اس مین امپرومنٹ کی ضرورت ہے۔

 زرعی انجینئرز نے کہا جس طرح کی مشینوں کی ضرورت ہو ہمارے پاس استعداد موجود ہے اسے ہم بناکر مارکیٹ بھی کریں گے اور جی بی کے لیے کارآمد مشینں بھی بنائیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی تخلیق کردہ خودکار سپرے مشین کوبھی دکھایا جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صرف ان پودوں پر سپرے کرتے جاتی ہے جن پر سپرے کرنا مقصود ہو۔

 وزیر زراعت نے گلگت بلتستان میں ریشم کی مصنوعات کے لیے چھوٹی صنعت لگانے نیز ریشمی کیڑوں کی پرورش کے سلسلے میں جدید تحقیقات اور تجربات اور یونیورسٹی کی خدمات پر زور دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ سے وزیر زراعت نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایچ ڈیز کی تحقیقات میں گلگت بلتستان کی مخصوص فصلوں، جڑی بوٹیوں اور میوہ جات کو شامل کیا جائے تاکہ ان کی پیداواریت اور استعداد میں اضافہ کیا جاسکے۔ سائنسی بنیادوں پر تحقیق سے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔ اس دورہ کے موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ ادارہ جی بی میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے آمادہ ہے۔

 ملاقات میں وزیر زراعت کے ہمراہ سابق ڈائریکٹر محکمہ زراعت بلتستان کاچو زاہد علی خان موجود تھے۔ وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ کا ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree